چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔ چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عید الفظر کل منائے جانے کا امکان ہے جبکہ خلیجی ممالک اور بیشتر یورپی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی افغان مہاجر

پڑھیں:

اختر مبارک! خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں اتوار کو عید ہے

سٹی42: پاکستان میں سرکاری خرچے  سے چاند تلاش کرنے والی روئیتِ ہلال کمیٹیوں نے تو آج چاند تلاش کرنے کے لئے رسمی اجلاس کئے ہی نہیں البتہ پاکستان کے کئی حصوں میں عوام نے از خود چاند دیکھ لیا اور مقامی علماؤں نے عوام مین سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے مسلمانوں کی گواہیوں کو مان کر   اتوار کے روز عید کرنے کا اعلان کر دیا۔

جی ہاں خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں کل  اتوار  کو عید ہو گی۔ وہاں آج شب تراویح نہیں پڑھی گئی۔  

سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025

اب تک تصدیق ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں  ضلع خیبر،تحصیل باڑہ  میں مسجدوں سے کل بروز اتوار نماز عید کے اعلانات ہوئے۔  باڑہ برقمبر خیل، شلوبر، اکاخیل، سپاہ اور ملک دین خیل کے مختلف حصوں میں کل بروز اتوار عید الفطر منائی جائے گی۔

ضلع خیبر میں پہلا روزہ بھی  سعودی عرب کے ساتھ رکھا  گیا تھا۔  آج وہاں لوگوں نے  29 روزے پورے رکھ لئے۔ 

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025

 عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بھی سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا ہے،ایمل ولی  نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے فالوور خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں مین موجود ہیں تاہم مردان، چارسدہ میں اے این پی اکثریت میں سمجھی جاتی ہے۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی
  • کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کی افغان مہاجرین کو نکالنے کی تیاریاں
  • افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے بھیجنے کا عمل شروع
  • پاکستان میں افغان مہاجرین کی ازخود واپسی کی ڈیڈلائن ختم، ملک بدری کا عمل شروع
  • محض 12 سال کی عمر میں موٹیویشنل اسپیکر، ٹرینر اور لکھاری بچہ کون ہے؟
  • مہلت آج ختم، افغان مہاجرین کی واپسی مرحلہ وار کرنے کی اپیل
  • کرم میں فریقین کے 900 بنکرز گرائے جاچکے ہیں، بیرسٹر سیف
  • خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں
  • اختر مبارک! خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں اتوار کو عید ہے