Daily Pakistan:
2025-03-31@22:03:06 GMT

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ  موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، عید کے دنوں میں صبح میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے اور 4 اپریل سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا واضح امکان ظاہر کیاہے۔

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

لاہور، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

عیدالفطر کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر پر چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 گھنٹے عمر میں چاند نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف لاہور کی بلڈنگ پر طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت ڈی جی مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات سمیت معروف عالم دین کمیٹی ممبران شریک ہونگے۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ صوبائی کمیٹی موصول ہونیوالی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائے گی۔ عیدالفطر کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر پر چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 گھنٹے عمر میں چاند نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید پر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
  • کراچی میں عید کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟
  • ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • عیدالفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی 
  • لاہور، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • عیدالفطر پرموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
  • پنجاب میں عید گرمی میں گزرے گی یا موسم خوشگوار ہوگا؟ پیشگوئی سامنے آگئی
  • کراچی: 4 اپریل سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان