عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا، صدر آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر 1446 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا۔ رمضان المبارک ہمیں صبر، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ رمضان کی برکتوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں، عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متحد رہیں، اہلِ کشمیر کیلئے دعاگو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جلد آزادی نصیب فرمائے۔
صدر مملکت نے دعا کی اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو امن اور خوشحالی کی راہ پر ڈالے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری---فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صدرِ آصف علی زرداری کا ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ نگرانی علاج جاری ہے۔
اس سے قبل صدر آصف زرداری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔
مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت بھی کی۔
انہوں نے صدرِ مملکت کو نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی۔