2025-02-20@09:51:20 GMT
تلاش کی گنتی: 6726

«شامل نہ ہو»:

    چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانیوالے پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے مذکورہ میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پہلی مرتبہ اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اس ملک کے ہر کرکٹر کا اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ https://Twitter.com/FakharZamanLive/status/1892500493173219703?mx=2 ’بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، موقع کے لیے مشکور ہوں۔‘ مزید پڑھیں: ایکس پر اپنے...
    ریاض احمدچودھری معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ یوگو سلاویہ اور سوویت یونین کی طرح ایک دن بھارت بھی ٹوٹ جائے گا۔بھارت کی موجودہ صورتحال کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے بھارت میں جمہوریت کو دکھاوا قرار دے دیا۔ بھارت میں پریس، عدلیہ، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور تعلیمی اداروں پر ہندوتوا نظریے پر چارکوں کا قبضہ ہے، یوگو سلاویہ اور سوویت یونین کی طرح ایک دن بھارت بھی ٹوٹ جائے گا۔ مودی آر ایس ایس کا حصہ ہیں اور آر ایس ایس بھارت کو ہندو ریاست سمجھتی ہے، سیکولرازم کو ختم کر کے ہندو راشٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بھارت فاشسٹ ریاست بننے کی راہ پر چل رہا ہے، ہندو انتہا پسند...
    یاد رہے کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگی ناتھ کا مسلمانوں کے حوالے سے حالیہ بیان ان کے اسلامو فوبیا کی تازہ ترین مثال ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 5ہزار سے زیادہ لوگ گرفتار ہوئے،103کو فوجی تحویل میں بھیجا گیا،کیا ان پر بھی وہی چارجز آئے جو فوجی تحویل والوں پر آئے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری  نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹوون ڈی آئین کے آرٹیکل 8کی ذیلی شق 3اے میں آتا ہے تو ایف بی علی کیس ختم کرنا پڑے گا، جسٹس جمال مندوخیل...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے یہ انہوں نے 10 پاکستانی اور 10 بھارتی عازمین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ کردیا۔ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر عمرہ زائرین کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے براستہ روڈ سعود عرب بھجوانے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔ اداکارہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو بھجواتے وقت بنائی گئی متعدد ویڈیوز میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار 10 پاکستانی اور 10 بھارتی افراد کو عمرے پر بھجوایا۔ راکھی ساونت کے مطابق انہوں نے دبئی میں مقیم پاکستانی اور بھارتی افراد کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہی تمام زائرین کے اخراجات...
    کراچی کے علاقے محمود آباد کے ایک گھر سے پراسرار حالات میں ہلاک ہونے والی نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد ہوئی۔ آج صبح محمود آباد تھانے کےعلاقےکشمیرکالونی بابا چوک گلی نمبرایک میں گھرسے نوبیا ہتا دلہن کی لاش ملی جوکہ پرسرارطورپرہلاک ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورخاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ خاتون کی شناخت 32 سالہ رخسانہ زوجہ حنیف کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اومحمود آباد اعجاز پٹھان کے مطابق خاتون کی 2روزقبل شادی ہوئی تھی اوربدھ کی شب خاتون کا ولیمہ تھا۔ خاتون اوراس کے شوہردونوں کی دوسری شادی تھی۔ خاتون کے پہلے شوہرکا 5 سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او...
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہندوستان نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا کر کشمیریوں کا بدترین قتل عام کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی کتب اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوں گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیراخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر...
    سپریم کورٹ جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائلز کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔دورانِ سماعت بانئ پی ٹی آئی کے وکیل عزیز بھنڈاری نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کرسکتی، آئین بننے سے پہلے کے جاری قوانین کا بھی عدالت جائزہ لے سکتی ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے سوال کیا کہ آرمی ایکٹ سیکشن ڈی کو نکالنے کے باوجود بھی کیا ملٹری جسٹس سسٹم چلتا رہے گا؟ موجودہ نظام کے تحت شہری کا کورٹ مارشل ہو سکتا یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ...
    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی  ایئرپورٹ پر 3پروازیں منسوخ ہوئیں ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں، کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے ۔
    رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے امریکی شہر میامی میں گفتگو میں کہا کہ میں دنیا بھر میں جنگ بندی، تنازعات کو حل کرنے اور کرہ ارض کو امن کی جانب راغب کرنے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں جاری کشیدگی کے باعث ”تیسری عالمی جنگ“ چھڑ سکتی ہے۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ ان کی صدارت ایسا ہونے سے روک سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ معصوم جانوں کو ضائع ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ تبصرے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹی ٹیوٹ کی ترجیحی سمٹ میں عالمی امن اور استحکام...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا جس کے تحت کم سے کم صدقہ فطر 220 روپے ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  گندم 220 روپے ، جوکے 450 ، کھجور کے 1650 روپے  ، کشمش 2500 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا ہوگا۔  ان کا کہناتھا کہ  مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ، فدیہ صوم ادا کریں ۔  مزید :
    پنجاب میں تیزاب گردی کا دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں  گھر میں سوئی ہوئی ماں اور اس کی 9 سالہ بیٹی پر ملزم تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔   پولیس کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے میں نامعلوم  شخص گھر میں داخل ہوکر سوئی ہوئی ماں بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع  بتایا کہ ماں اور اس کی بیٹی گھر میں اکیلے سو رہے تھے، جس کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے دونوں پر یتزاب پھینک دیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس پر پولیس نے فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جب کہ تیزاب گردی سے زخمی ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شکاںت...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیہون میں کچھ سڑک نامکمل ہونے کی وجہ سے حادثات ہوئے ہیں، انڈس ہائی وے کے لئے 50 فیصد پیسے سندھ حکومت نے دیے، یہ منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہوا۔ سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پہنچے جہاں انہوں نے چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اختتامی تقریبات میں شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی خوشحالی کے لئے اور ملک کے لئے دعا مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم کی بہتری کی وجہ سے 25 لاکھ سے زائد...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں وہ اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔  فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے جس کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ...
    دہلی(نیوز ڈیسک)5 فروری کو دہلی انتخابات کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندر اقتدار کے لیے 2 ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو نامزد کر دیا گیا، یہ اقدام علامتی طور پر اس سال بھارت کی نو فاشسٹ تنظیم کے 100 سال پورے ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سارے معاملے میں ستم ظریفی یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی بنیاد بھی 1925 میں کانپور میں رکھی گئی تھی۔دہلی کے لیے بی جے پی کی پہلی خاتون وزیر اعلی آنجہانی سشما سوراج تھیں، جن کا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں...
    — فائل فوٹو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رمضان المبارک میں چینی کس قیمت پر ملے گی؟رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سبسڈائز چینی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فارمولا طے پا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زونل رویتِ ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی۔
    لیاقت بلوچ— فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے۔ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچرہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گبے بیان میں کہی ہے۔ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہونے سے عوامی اعتماد زیرو لیول پر آ گیا ہے۔
    ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سعودی میڈیا فورم 2025ء کے زیر اہتمام مباحثے میں شرکت کی اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وژن محض ایک خواب نہیں بلکہ حقیقت میں ڈھل چکا ہے، اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان میں میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 24 کروڑ...
    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہو گئی۔   بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت  کا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں ابوہریرہ مسجد کے قریب بلدیہ ہوم اسٹریٹ میں واردات کے دوران ڈاکو کے گولی مارنے سے شہری زخمی ہوا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے  ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ محمد عمر ولد محمد قاسم کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ ے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔فخر زمان کیویز کیخلاف دیر سے بیٹنگ کرنے کیوں آئے؟ آئی سی سی قوانین کی روشنی میں جانیےذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ...
    طویل خشک سالی کا خطرہ ٹلنے لگا، ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔  پنجاب اور  خیبر پختونخوا کے  مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی۔ بدھ جمعرات کی درمیانی شب لاہور ، فیصل آباد، ملتان، وہاڑی، میلسی، راجن پور، گوجرانوالہ،گجرات، گوجر خان، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش دیکھنے کو ملی۔ راولپنڈی اور اس کے نواح میں تقریباً 4ماہ بعد تیز  بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بوکرہ میں 19، ایچ ایٹ میں 22، شمس آباد میں 20،چکلالہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں بھی رات بھر بادل برستے رہے، ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013ء میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں  آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ ان خیالات کا اظہار  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی اقامت گاہ پر سینٹ میں...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں افتتاحی میچ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد اور موجودہ کپتان محمد رضوان نے ملاقات کی۔ خاتون اوّل آصفہ زرداری اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کو تھام کر جذبات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کے ہمراہ تصویر بنوائی۔صدر زرداری نے پاکستان ٹیم کے کپتان محمدرضوان سے بھی ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کے دل جیت لئے۔پاکستان ایئرفورس...
    کراچی(نوائے وقت رپورٹ)جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم جمشید دستی کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ سماعت کے دوران ممبر خیبر پی کے نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تو الیکشن کیسے لڑا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی...
    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ کہا ہے کہ لگ رہا ہے دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان 29 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، یہ دیکھنے جہاں شائقین اسٹیڈیم پہنچے، وہیں عدنان صدیقی بھی پیچھے نہ رہے لیکن شائقین کی طرح انہیں بھی مایوسی اور بد انتظامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور انتظامیہ پر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک سفارتخانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک دے دیا۔ اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی آٹھ رکنی ذیلی کمیٹی کے کنوینئر مقرر کئے گئے ہیں۔ ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا۔
    لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلقہ رولز منظور ہو چکے ہیں، رولز بن چکے ہیں ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کوئی بھی کمرشل بلڈنگ تعمیر شروع نہیں کر سکتی، ممبران جوڈیشل کمیشن کی سی ٹی او لاہور کے ساتھ کرکٹ میچز میں ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ ہوئی، عدالت نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے رش والی جگہ پر مناسب پولیس اہلکار ٹریفک کو سنبھالنے کے لیے موجود ہونے چاہیے، جوڈیشل کمیشن نے پانی کو محفوظ بنانے اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے ایک رکن اور محافظوں کو پولیس چیک پوسٹ پر اہلکاروں کے ساتھ بد سلوکی پر حراست میں لیکر تھانے کے لاک اپ میں منتقل کر دیا گیا۔نجی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ سنگجانی تھانے کی 5 رکنی پولیس ٹیم ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پر تعینات تھی، جہاں انہوں نے منگل کو غروب آفتاب کے بعد رنگین شیشے اور عجیب و غریب رجسٹریشن نمبر سی آئی اے-111 والی ایک گاڑی دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے گاڑی کو چیک پوائنٹ پر روک لیا، ایک شخص گاڑی سے اتر گیا اور دوسری گاڑی سے 7 مسلح گارڈز اس کے پیچھے اترے۔پولیس افسران...
    نئی دہلی: بھارت میں ہندو مذہب کے مقدس مہا کمبھ میلے کے دوران گنگا میں اشنان (نہانے) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد فیس بک پیجز، انسٹاگرام گروپس اور دیگر پلیٹ فارمز پر نیم عریاں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے فروخت کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس گنگا میں نہانے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف زاویوں سے بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔  ان ویڈیوز کو ’بلر‘ کرکے رکھا جاتا ہے اور مکمل رسائی کے لیے انہیں ٹیلیگرام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیوز اور...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے رمضان سے قبل 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی ہے۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ اللہ کی راہ میں رمضان المبارک سے قبل ایک چھوٹا سا نیک کام کر رہی ہیں۔  10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو عمرے پر بھیج رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا سے شادی کروں گی، پھر پاکستان میں الیکشن لڑوں گی، راکھی ساونت انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور جن مرد حضرات کو عمرے پر بھیج رہی ہیں انہیں احرام بھی دیں گی، راکھی نے بتایا کہ وہ پہلی بار ایسا کوئی کام کرنے جا رہی...
    (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے جانے والی 3پروازیں منسوخ ہوگئیں۔  منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔  کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے ۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)اوچ شریف میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے، جو آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور بوائز ڈگری کالج میں کرائی جائے گی۔قرآن مجید کی اس منفرد زیارت کا آغاز ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور ایم پی اے مخدوم عامر علی شاہ کریں گے۔یہ قرآن مجید 41 فٹ لمبائی اور 9 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے، جو نہ صرف سائز میں دنیا کا سب سے بڑا ہے، بلکہ یہ کل 31 صفحات پر مشتمل ہے اور 425 دنوں میں ہاتھ سے لکھا گیا۔ فیصل آباد کے پیرامتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے اس قرآن مجید کو قلمی طور پر تحریر کیا ہے۔قرآن مجید کی آیات کا رنگ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہجری مہینے رمضان اور شمسی مہینے مارچ کا آغاز ایک ساتھ ہوگا۔اس سال ماہ رمضان المبارک میں قدرت کا ایک انمول فلکیاتی مظہر رونما ہوگا جو ہر 33 ویں سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ دنیا میں تاریخ اور دنوں کا حساب رکھنے کیلئے دو کیلنڈرز سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں ان میں ایک شمسی ہے جسے عیسوی کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے۔دوسرا اسلامی کیلنڈر ہے جسے ہجری کہا جاتا ہے جو چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ ایسا کم کم ہی ہوتا ہے کہ قمری اور شمسی مہینے کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہوا ہو اور یہ نایاب منظر اس ماہ رمضان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ...
    سہون:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات کے آخری روز میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
    بدین،الخدمت فاؤنڈیشن بدین ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس صدر مولانا غلام رسول احمدانی کی زیرصدارت ہورہا ہے
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی ہے۔بدھ کی رات لاہور ، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
    سلام آباد(آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت 27فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی ،عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیوں اس عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہوا؟ لا افسر اس آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے 27 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔ان کی غیر موجودگی میں قائم مقام ناظمہ کراچی شیبا طاہر ہوں گی۔انہوں نے ادارہ نور حق میں اپنی ذمے داری کا حلف اٹھا لیا ہے۔
    پاکستانی تعلیمی اداروں میں طلبہ بالخصوص طالبات کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے طلبہ، والدین، انتظامیہ اور پالیسی سازوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ملک بھر میں مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں جنسی ہراسانی، دھونس اور دیگر بدانتظامی کی مسلسل سامنے آنے والی خبروں کے نتیجے میں طلبہ، خاص طور پر طالبات کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بالعموم اسلام آباد، کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں وقوع پزیرہوتے رہے ہیں جب کہ اس حوالے سے خیبر پختون خوا اپنے رجعت پسندانہ طرز بودو باش کی وجہ سے پردہ اخفاء میں رہا ہے...
    اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے، سیاسی کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے،میرے خلاف بیان کے علاوہ کچھ نہیں کیا،ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ، جب تک یہ رہیں گے بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا کوئی چانس نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے۔
    عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی دستیاب قیادت بہت زیادہ ڈکٹیٹ ہوتی ہے کیوں کہ وہ کارکنوں اور سوشل میڈیا کے دباؤ کا شکار ہوجاتی ہے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہمارے لیے ان کی ذات اہم ہے۔ ’عمران خان ایک کا ہندسہ اور ہم سب زیرو ہیں‘  فیصل چوہدری نے کہا کہ جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے ہم سب عمران خان کے بغیر زیرو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں سےکہتا ہوں کہ عمران خان ’ایک کا ہندسہ‘ ہیں جو ہم سب ’زیروز‘ کے ساتھ لگے گا تو ہماری کوئی اہمیت ہوگی۔...
    لاہور: اوچ شریف میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے، جو آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور بوائز ڈگری کالج میں کرائی جائے گی۔ قرآن مجید کی اس منفرد زیارت کا آغاز ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور ایم پی اے مخدوم عامر علی شاہ کریں گے۔ یہ قرآن مجید 41 فٹ لمبائی اور 9 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے، جو نہ صرف سائز میں دنیا کا سب سے بڑا ہے، بلکہ یہ کل 31 صفحات پر مشتمل ہے اور 425 دنوں میں ہاتھ سے لکھا گیا۔ فیصل آباد کے پیرامتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے اس قرآن مجید کو قلمی طور پر تحریر کیا ہے۔...
    لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہاہے،اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، 2013 ء میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔نوازشریف نے کہا کہ...
    کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی زیر صدارت پیکا ایکٹ کے خلاف مشاورتی اجلاس ہورہاہے
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے منصورہ میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے ۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس...
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پرگری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف دواساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں، ڈرگ انسپکٹر نے چھاپے مار کر کئی ادویہ تحویل میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ضبط شدہ دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیے کے بعد جعلی قرار پائی ہیں جبکہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے اس ادویات سے لاتعلقی ظاہر کردیے۔ سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق نیبرول فورٹ بیج ڈی بی0982، آیو ڈیکس ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج کیو اے008 جعلی ہیں۔ شہری ان کو نہ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ معروف کمپنی نے مذکورہ ادویات کے ان بیجز سے لا تعلقی ظاہر کی ہے، شہریوں سے اپیل...
    کراچی /اسلام آباد (کامرس رپورٹر+صباح نیوز)پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7ماہ میں4 ارب 58کروڑ 46لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔جس میں 11کروڑ 55لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے7ماہ میں38فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32کروڑ90لاکھ ڈالر ملے۔ رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 59کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پاکستان...
    واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے آٹو انڈسٹری پر 25فیصد کے قریب ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کافی عرصہ پہلے ڈیل کر سکتا تھا، یوکرین پر اچھی بات ہوئی پر اعتماد ہوں، میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑے گی، اگر یورپ امن دستے یوکرین میں رکھنا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گاڑیوں اور الیکٹرانک چپس کی بڑی کمپنیوں کی جلد امریکا واپسی کا اعلان کریں گے، کار پلانٹس امریکا میں قائم ہوں گے، آٹو ٹیرف 25فیصد کے قریب ہو گا
    کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے بدھ کے روز ایک شاپنگ سینٹر میں 2 مسلم خواتین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس تنقید کو مسترد کیا ہے کہ یہود دشمنی کی نسبت اسلاموفیا کو کم سنجیدہ لیا گیا۔ملک کی اسلامی برادری جس میں ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ شامل ہیں، نے 13 فروری کو میلبورن میں ہونے والے واقعے کو مسلمانوں کے خلاف دھمکیوں پر حکومت کے ناکافی ردِ عمل کی ایک مثال قرار دیا ہے۔اگر یہ واقعہ یہود مخالف ہوتا تو کیا حکومت زیادہ تیزی سے ردِ عمل ظاہر کرتی۔ اس سوال پر البانی نے صحافیوں کو بتایا کہ لوگوں پر ان کے عقیدے کی وجہ سے حملہ قابل مذمت تھا۔انہوں نے کہاکہ میں عقیدے کی بنیاد...
    ر یاض(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالے بغیر سال کے لیے محصولات کا ہدف کو پورا کر سکے گا۔سعودی عرب میں العلا کانفرنس کے دوران بلومبرگ نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، کسی بھی کمی کو نیٹ کو بڑھانے اور مضبوط تعمیل کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض کے معاہدے کی ایک اہم شرط ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانا ہے، جو زوال پذیر معیشت کو سہارا دینے اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے لیے ضروری ہے۔محمد اورنگزیب...
    کراچی(صباح نیوز)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 95پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4ارب 94کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں، اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، میں نے وزارت اعلیٰ کی کرسی کو اپنی ذات کے لیے استعمال نہیں کیا۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں آئی، باقی ادوار میں تو صرف دنگا فساد ہوتا رہا۔ گوگی اور پنکی نے تو ماضی میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کبھی کوئی منصوبہ نہیں مانگا، دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں لیکن مجھے اس کی خوشی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی خدمت کی ایک تاریخ...
    سکھر (نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ھے کہ سندھ میں نہروں کی لائننگ کی 185 اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں جن پر 82 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں، کچھ اسکیمیں جاری ہیں جن کی تعداد 99 ہے ، سندھ بھر میں کینالوں کی 1710 کلومیٹر لائننگ کی جا رہی ہے جس کے لئے بجٹ میں 52 بلین روپے رکھے گئے ہیں ، ابتدائی طور پر 25 کلومیٹر پر کام ہوگا۔ نارا کینال لائننگ پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ کینالو ں کے ابتدائی پوائنٹ پر دباؤ کم ہوگا اور سکھر بیراج محفوظ رہے گا، ایک سوال کے جواب...
    سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس کے خلاف پی ٹی آئی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں سندھ کی عوام کو نا پہلے تنہا چھوڑا تھا اور نا اب کسی صورت تنہا چھوڑینگے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے جیلیں کاٹی ہیں بہت جلد بربریت، فسطائیت اور فارم 47 والے نظام کا مکمل خاتمہ ہونے والا ہے ملک کی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور عمران خان کے بغیر ہمیں سب زیرو دیکھائی دیتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انصاف ہا?س ملٹری روڈ...
    فیصل آباد (کامرس ڈیسک )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ پاکستان ہر سال 1200 ملین ڈالر کی سویابین درآمد کرتا ہے اس لئے اگر اس کی کاشت کو فروغ دیا جائے تو اس سے نہ صرف پولٹری کی فیڈ اور خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ ملک سالانہ 10 بلین ڈالر کی ضروری اشیا درآمد کر رہا ہے اور اس میں سے نصف خوردنی تیل کی درآمد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت نہ صرف پولٹری فیڈ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ...
    فیصل آباد (کامرس رپورٹر ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا ہے کہ بینکنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ الائیڈ بینک لمیٹڈ کے ریجنل منیجر فہد اورمحمدمحسن طفیل تارڑنائب صدراینڈبرانچ منیجرفیصل آبادسے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیمبر کا دورہ کیا۔قیصر شمس گچھا نے کہاکہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ الائیڈ بینک مکمل طور پر پاکستانی بینک ہے جس کی وجہ سے مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار تیزہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے فنانسنگ آسان ہو گئی ہے جس سے صنعت و تجارت اور...
    کراچی: ملک کے متعدد کاٹن زونز میں کپاس کی کاشت شروع ہوگئی، سندھ کے ساحلی اضلاع بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، میر پور خاص، سانگھڑ اور عمر کوٹ میں کپاس کی بھر پور انداز میں کاشت شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ پنجاب کے اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان، وہاڑی، ساہیوال اور بہاولپور میں جزوی طور پر کاشت کا آغاز کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی کاٹن مارکیٹوں میں رواں سال روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث کپاس کی کاشت توقعات سے کم ہونے کے خدشات پائے جارہے ہیں۔ فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر کی جانب سے کاٹن ایئر 2025-26 کے لیے ابھی تک کپاس کے پیداواری اور کاشت کے اہداف بھی مختص نہیں کیے جاسکے ہیں، یو ایس...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وباپھیلنے سے لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کا رخ کرنے لگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں سب سے پہلے 5 فروری کو خسرہ کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد سے بچوں میں کیس مسلسل بڑھ رہے ہیں،جو 58 تک پہنچ گئے ہیں۔ متاثرہ 13 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 4 کی ویکسینیشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر وبا کا شکار ہونے والے بچے ہیں، جبکہ 6بالغ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔اسپتالوں میں اس حوالے سے خصوصی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
    قاہرہ: منہدم ہونے والی رہایشی عمارت کاملبہ ہٹایا جارہاہے قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عمارت گرنے سے 10افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے۔ مصری وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ غیزا کے ضلع کرداسے میں عمارت زمین بوس ہو گئی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ 3منزلہ عمارت میں گیس کا سلنڈر پھٹا تھا،جس کے دھماکے کی شدت سے بوسیدہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ تاہم مقامی حکومت کی جانب سے حاثے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
    ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش کی یونیورسٹی میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں، جب بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے یوتھ ونگ نے جنوب مغربی شہر میں کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کی رکنیت سازی کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنٹ کے ارکان کے ساتھ محاذ آرائی شروع ہو گئی۔ جھڑپوں میں وہ احتجاجی گروپ بھی شامل تھا، جس نے گزشتہ برس اگست میں حسینہ واجد کو معزول کرنے والی بغاوت کی قیادت کی تھی۔ کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے بتایا کہ جھڑپ کے بعد کم از کم 50 افراد کو علاج کے لیے لے جایا گیا، صورت حال...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کو اگر کرکٹ کی سپر پاور کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، میں آئی سی سی کو ہمیشہ انڈین کرکٹ کونسل کہا کرتا ہوں، اس کا اتنا زیادہ اثر ورسوخ ہو گیا ہے کہ اس کی سازشوں سے بچنا بہت مشکل تھا، اس حساب سے بہت بڑا کریڈٹ جاتا ہے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ہونا، اس میں کوئی شک نہیں کہ محسن نقوی اس شپ کے کیپٹن ہیں جو یہاں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کا بہت شور ہوا، پھر اسٹیڈیمز کے حوالے سے انڈیا نے باتیں شروع کر دیں...
    میرپورخاص: میئر میونسپل کارپوریشن وچیف وارڈن سول ڈیفنس میرپورخاص عبدالرئوف غوری رضا کاروں میں یونیفارم تقسیم کرتے ہوئے
    بدین: پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈیولپمنٹ ایم پی اے یاسمین شاہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
    عمرکوٹ ( نمائندہ جسارت ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مانجھاکر میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ حمایتی اور ملک کی اہم سیاسی شخصیت نواب یوسف تالپور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں نواب یوسف تالپور کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے نواب یوسف تالپور کی سیاسی زندگی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپور نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور آمریت کے خلاف اپنی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔ ان کا سندھ کے پانی اور...
    شہدادپور (نامہ نگار )انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن شہدادپور کے دوبارہ الیکشن کرائے جانے کے نوٹیفکیشن پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی جاری ۔تفصیلات کے مطابق انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کے جاری کردہ نوٹیفیکشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے جس میں انجمن کی موجودہ باڈی کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کیا گیا تھا۔انجمن کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کا موقف تھا کہ یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اور حقائق کو مسخ کر کے جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ دیتے ہوئے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے وفد نے ماڈل فارم سندھ ایگریکلچر ریسرچ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ کیا اور ماہرین سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زراعت کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تفصیلات کے مطابق فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے وفد جس میں ایف اے او کے ہیڈ جولس میکویم (Julius Mucheme) جیمیس اوکوتھ (James Okoth) مس ایملیڈا بیجرینا (Ms. Emelda Berejena)ڈاکٹر اشفاق ناھیوں اور غلام مرتضیٰ آرائیں شامل تھے انھوں نے سندھ ایگریکلچر ریسرچ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ کیا اس موقع پر زرعی ماہرین نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات زرعی پیداوار پر نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں، جن سے بچاؤ کے...
    سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے انتخابات 23 فروری کو ہوں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری تعداد 262 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ صدارت کے عہدے کیلئے افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، ناصر زیدی، فوزیہ شاہد، شکیل انجم، لالہ اسد پٹھان، شکیل انجم، خالد کھوکھر، ندیم جاوید، آصف ظہیر خان لودھی ،سلیم سہتو اور نواز طاہر میدان میں موجود ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 17 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں ارشد انصاری، سلیم شاہد، ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،انور رضا، محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان (لالا اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتو،...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری کمیٹی نے ایم آر ڈی تحریک کے ہیرو غلام مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ اس سلسلے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے صدر ثمر حیدر جتوئی نے کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں تاریخی کردار ادا کیا، انہوں نے سندھ کے تمام مسائل پر واضح مؤقف اختیار کیا۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کمیونٹی انیشی ایٹو فار ڈیولپمنٹ آف پاکستان (سی آئی ڈی پی) نے انڈس ریسورس سینٹر (آئی آر سی)چانن پاکستان، ینگ امنگ کے اشتراک سے ایس پی او آفس حیدرآباد میں ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا جس سے سابق ایس پی او کے ریجنل ہیڈ حیدرآباد غلام مصطفی بلوچ،جس میں حیدرآباد کی 22این جی اوز سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفی بلوچ نے کہا کہ اندرون سندھ دیکھنے میں آیا ہے کہ ان پڑھ والدین اپنے بچیوں کی شادی بہت کم عمری میں کردیتے ہیں جس سے بے شمار مسائل جنم لیتے ہیں خاص طورپر بچہ کمزور پیدا ہونا، ڈلیوری کے دوران ماں کا انتقال ہوجانا عام ہوتا ہے جس...
    ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراھ تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے شرکاء نے سخت نعرے بازی بھی کی اور مین قومی شاہراھ مکلی پر دھرنا دیا اس موقع پر چیئرمین وحید علی رند نیک محمد کھوسو۔شیر زمان سہتو۔کامران مغل نیاز خواجہ۔نواز تارو عمران مغل منور تارو رحمان خان اور دیگر نے بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری مزدوروں کا معاشی قتل ہے جسے کسی بھی حالت میں قبول نہیں کیا جائے گا ہم اپنے لیڈر عبد الطیف نظامانی کے...
    کراچی: شہر قائد میں ملیر کے علاقے انور بلوچ ہوٹل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد میں سے ایک جاں بحق، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت 45 سالہ عامر کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص کا نام 35 سالہ ساجد ہے۔ زخمی کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایچ او...
    گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے بادشاہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکال کر اردن اور مصر میں دوبارہ آباد کرنے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ نے سعودی وزیر سے ملاقات میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوششوں میں اضافے اور عوام کو بےدخل نہ کرنے کی اہمیت پر تقکید کی۔ فارس نیوز کے مطابق، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے بدھ کے روز عمان کے بسمان الزاہر محل میں سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی۔ عبداللہ دوم نے اس ملاقات میں عرب دنیا بالخصوص مسئلہ فلسطین کی حمایت میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور عرب ممالک...
    بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک ویڈیو کال کے ذریعے اپنے ملک واپس آنے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو ’’مافیا سرغنہ‘‘قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رہی ہے۔ شیخ حسینہ نے ان پولیس افسران کی بیواؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد بنگلا دیش واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔ ان پولیس اہلکاروں کی ہلاکت 2024 میں طلبہ مظاہروں کے دوران ہوئی تھی۔ یہ احتجاج ابتدا میں متنازع کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہوا تھا، لیکن بعد...
    ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستِ راست ایلون مسک نے کہا ہے کہ سُنیتا ولمیمز اور ساتھی خلاباز بَچ وِلمور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اٹکے ہوئے ہیں تو اِس کی ذمہ دار سائنس ہیں بلکہ سیاست ہے۔ سابق صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے وہ سب کچھ نہیں کیا جو ہر حال میں کیا جانا چاہیے تھا۔ اِن دونوں خلابازوں کی واپسی میں مضحکہ خیز حد تک تاخیر ہوچکی ہے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق صدر بائیڈن نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے اور اِس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ...
    لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر...
    اس انکشاف کا سہرا اگر کسی کے سرجاتا ہے تو وہ قہرخداوندی چشم گل عرف سوائن فلو عرف کوئڈ نائنٹین ہے۔اگرچہ اس نے یہ انکشاف خالص بدنیتی اور علامہ بریانی عرف برڈ فلو کو ہدف بنانے کے لیے کیا  ہے۔ لیکن انکشاف تو بہرحال انکشاف ہوتا ہے۔جس طرح انصاف بہرحال انصاف ہوتاہے چاہے وہ تحریک انصاف ہی میں کیوں نہ ہو۔ انکشاف یہ تھا کہ گاؤں بلکہ علاقے بلکہ پورے ملک میں مینڈک اور مینڈکیاں ختم ہو رہی ہیں، مفقود الخبر ہورہی ہیں، کم یاب و نایاب ہورہی ہیں اور واقعی ہم نے جب غور کیا تو پہلے جہاں ہم قدم اٹھانے سے پہلے دیکھ لیا کرتے تھے کہ کہیں کوئی مینڈک یا مینڈکی تو پاؤں کے نیچے آنے والی...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیہون میں کچھ سڑک نامکمل ہونے کی وجہ سے حادثات ہوئے ہیں، انڈس ہائی وے کے لئے 50 فیصد پیسے سندھ حکومت نے دیے، یہ منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہوا۔سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پہنچے جہاں انہوں نے چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اختتامی تقریبات میں شریک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی خوشحالی کے لئے اور ملک کے لئے دعا مانگی ہے۔ان ک اکہنا تھا کہ موسم کی بہتری کی وجہ سے 25 لاکھ سے زائد لوگ یہاں شریک ہوئے ہیں۔ایک...
    شاہ لطیف چوکنڈی قبرستان کے قریب کے رہائشی تین بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 19 بی  چوکنڈی قبرستان کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش شاہ لطیف تھانے لے جائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر ایدھی سردخانہ منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق لاش تقریباً دو روز پرانی ہے۔جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ محمد اکرام ولد محمد یامین کے نام سے کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے بڑے بھائی محمد اکرم نے بتایا...
    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کی۔
    بھارت میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بلند کرنے کے لیے امریکی امداد کی بندش نے بھارت میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں امریکا کے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا غلغلہ ہے۔ ایلون مسک نے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور اخراجات میں کمی لانے کی پالیسی کے تحت بیرونی امداد میں کٹوتی کردی ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارت میں جمہوری عمل کو بہتر بنانے اور ووٹر ٹرن آؤٹ بلند کرنے کی غرض سے دیے جانے والے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بھی روک لیے گئے ہیں۔ اس امداد کی بندش پر بھارت نے بہت واویلا مچایا ہے۔ بھارتی میڈیا تواتر سے ایسی رپورٹس پیش کر رہے ہیں جن میں امریکا کو سطر در سطر مطعون...
    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کی وجہ بتادی۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغاز نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے  شکست کو بھول بھارت کے خلاف  نئی منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیئر بلے فخر زمان کے ان فٹ ہونے سے ہم پاور پلے کا فائدہ نہیں اٹھاسکے، دنیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابی پانے کے لیے ہمیں اپنے کھیل میں مستقل مزاجی لانے کی ضرورت ہے اور ہمیں لمبی اننگز کی عادت ڈالنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک...
    MUMBAI: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سیراج چمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بناسکے تاہم اس دوران ان کے مشہور گلوکارہ کی پوتی سے تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت بھی کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زینی بھوسلے اور محمد سیراج کے تعلقات ہیں اور وہ چند ایک مقامات پر ایک ساتھ نظر بھی آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زینی بھوسلے اور محمد سیراج کو ایک ساتھ گاتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور دونوں نے مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی ہے، دونوں زینی کے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کرنے کی ہمت کی ہے تو اسے سراہنا چاہیے، کیونکہ ماضی میں میری حکومت کسی کو ملک ریاض کے خلاف کارروائی کی جرات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک ریاض کے خلاف ریفرنسز دائر ہوئے ہیں، ورنہ اس سے قبل ریفرنس تو کیا ان کے خلاف کبھی درخواست بھی دائر نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں ‎نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا رانا ثنااللہ نے کہاکہ عارف علوی صدر بننے سے پہلے جیسے تھے صدر بننے کے بعد بھی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے توقع سے زیادہ بڑا ہدف دیا، ہم نے سوچا تھا کہ وہ 260 کے قریب رنز بنائیں گے، خاص طور پر جب ہم نے شروع میں وکٹیں حاصل کیں، لیکن ولی یانگ اور لیتھم کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی محمد رضوان نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہوشیاری سے بیٹنگ کی، جس کی وجہ سے وہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئے، وکٹ شروع میں بیٹنگ کے لیے...
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 69 اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 42، فخر زمان 24، حارث رؤف 19، شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13، سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3 اور طیب طاہر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیویز کی جانب سے وِل او رورکی اور کپتان مچل سینٹنر نے 3، 3 جبکہ میٹ ہینری نے 2 اور مائیکل بریسویل اور نیتھن اسمتھ نے...
    ملتان سے تعلق رکھنے والے محمد اسحاق موٹروے پولیس سے ریٹائر ڈی ایس پی تھے، جن کی ڈیڈ باڈی آبائی شہر ملتان پہنچائی گئی، جنکی نماز جنازہ امام بارگاہ ممتاز آباد میں ادا کی گئی، مرحوم کے سوگواران میں بیوہ اور چھ بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 7 بس مسافروں میں سے دو کا تعلق ملتان اور لودھراں سے ہے، کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کے جن مسافروں کو گزشتہ شب نامعلوم  دہشت گردوں کیجانب سے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ان میں سے دو مسافروں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، قتل ہونے والوں میں محمد اسحاق ملتان جبکہ اجمل لودھراں سے تعلق رکھتے...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے 20 افراد کو اپنے خرچے پر عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھجوارہی ہوں۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ جنوبی ایشیا میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کےلیے وقف کریں گی، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں۔ راکھی ساونت نے کہا کہ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور یہاں سے لوگوں کو عمرے پر بھیجا جارہا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے عمرے پر جانے والے تمام لوگوں میں احرام بھی تقسیم کیے۔
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان رضوان بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 3 رنز بنائے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان آغا تھے جنہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد آنے والے طیب طاہر بھی جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے اور ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔ ان...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اہلبیت اطہار ہی حبل اللہ ہیں اور جہاں بھی تفرقہ و فساد ہے، وہاں اہلبیت نہیں ہیں بلکہ جہاں تفرقہ و منافرت ہے، وہاں شیطان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہے، اس لئے تمام انسانوں کو خاص طور پر مسلمانوں کے اتحاد و بھائی چارگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی محمد حبیب الرحمن کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ آپ وادی کشمیر بھر میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی ملاقات کے دوران مفتی محمد حبیب الرحمن سے ایک انٹرویو...
    لاہور:ن لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انتشاری گروہ سیاست سے نابلد ہے، اسے ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انتشاری گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ پاکستانی عوام کسی بھی گروہ کو ملک کی تعمیر و ترقی کے راستے میں رکاوٹ بننے یا مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی مسلم لیگ...
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور کی دوسری گیند پر 260 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 64، خوشدل شاہ نے 69، فخر زمان نے 24 اور سلمان علی آغا نے 42 رنز بنائے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان 320 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 118، ویل ینگ 107 اور گلین فلپس 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے بیٹرز کے سامنے پاکستانی بولرز بے بس دکھائی دیے، آخری...
    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر سیاستدان نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپور پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔ نواب یوسف تالپوراین اے 213 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے تھے، مرحوم متعدد بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وزیراعلی سندھ...
     فائرنگ سے جاں بحق ساٹھ سالہ شوکت علی سی بلاک پیپلزکالونی نمبر دو کے رہائشی تھے، شوکت علی اہلخانہ کے ہمراہ کوئٹہ میں عزیز کی وفات پر گئے تھے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص سفیان انصاری رائے 273 را چک کا رہائشی تھا، 20 سالہ سفیان انصاری کوئٹہ میں لوہا ڈھلائی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔  اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پنجاب آنے والی مسافر بس کو ضلع بارکھان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے شناختی چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7مسافروں کو بیدردی سے قتل کردیا، فائرنگ سے جاں بحق ساٹھ سالہ شوکت علی سی بلاک پیپلزکالونی نمبر دو کے رہائشی تھے، شوکت علی اہلخانہ کے ہمراہ کوئٹہ میں عزیز کی...
    ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے نئے انتخاب کے ٹھیک پہلے یہ نام جوڑے جاتے ہیں، اس بدعنوانی کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس میں اس وقت کئی سطح پر تبدیلیوں کا دور چل رہا ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر اور دہلی اسمبلی انتخاب میں ملی شکست کے بعد پارٹی میں تنظیمی سطح پر کچھ رد و بدل دیکھنے کو ملے ہیں اور آج کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی۔ اس میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے نے پارٹی عہدیداروں کو کچھ قابل ذکر نصیحتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ عہدیداران کو ان کی ماتحت ریاستوں میں مستقبل کے انتخابی نتائج کے لئے جوابدہ...