نیو دہلی:

معروف پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں، اور اس بار وہ نئی فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم 9 مئی 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر جاری تنازعے کے باعث فلم کو سخت مخالفت کا سامنا ہے، خاص طور پر مہاراشٹر میں، جہاں اس کی ریلیز کے خلاف احتجاج اور بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

فلم عبیر گلال کا میوزک دبئی میں لانچ کیا جائے گا، جہاں 19 اپریل کو گلوبل ولیج میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

اس ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار فواد خان اور وانی کپور کے ساتھ ساتھ معروف موسیقار امیت ترویدی بھی شریک ہوں گے، جو فلم کے چند گانے لائیو پرفارم کریں گے۔

موسیقی اس فلم کا ایک اہم جز ہے، اور ٹائٹل ٹریک خدایا عشق کو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، جسے ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے۔

فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق ٹیم نے ابتدا ہی سے بھارت میں ممکنہ ردِعمل کا اندازہ لگا لیا تھا، اس لیے میوزک لانچ کے لیے دبئی جیسے نیوٹرل اور فواد خان کے مضبوط مداحوں والے مقام کا انتخاب کیا گیا۔

ادھر، مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی جانب سے فلم کی مخالفت شدت اختیار کر چکی ہے۔ ایم این ایس کے سینئر رہنما امیہ کھوپکر نے فلم سازوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی فنکاروں پر مشتمل کسی فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے، اگر ہمت ہے تو ریلیز کر کے دکھائیں۔

یاد رہے کہ 2014 کے اڑی حملوں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری نے پاکستانی فنکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی تھی، تاہم 2023 میں بمبئی ہائی کورٹ نے پاکستانی اداکاروں پر مکمل پابندی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے باوجود کچھ حلقے اب بھی پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر نالاں ہیں۔

عبیر گلال کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی نے کی ہے اور فلم کا میوزک امیت ترویدی نے کمپوز کیا ہے۔ فلم کا پروموشنل شیڈول بدستور جاری ہے اور فلم سازوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ دباؤ کے باوجود اپنی تخلیقی آزادی پر قائم رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی فنکاروں فواد خان فلم کا

پڑھیں:

بٹگرام: 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی 4 بچوں کی ماں والدین کے گھر میں قتل

بٹگرام میں 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو والدین کے گھرمیں گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی ، عدالت کے حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں جرگہ داروں سمیت 8 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق بٹل شارکہ کے رہائشی محمد صادق ولد میاں داد نے تھانہ کوزہ بانڈہ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بارہ سال قبل اس کی خاتون  سکینہ دختر عبداللہ سے پسند کی شادی ہوئی تھی۔

اس نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں راضی نامہ کے لیے جرگہ داروں شاہ جہان اور میاں سید وغیرہ نے 8 لاکھ روپے وصول کرکے مقتولہ کے والد کو نہیں دیے جس کے نتیجے میں دو سال قبل محمد یوسف جوکہ مقتولہ کا ماموں ہے اپنے بیٹے پرویز کے ہمراہ آیا اور دو بچوں اور ایک بچی سمیت میری اہلیہ کو اپنے ساتھ بانڈیگو بٹگرام لے گیا اور پھرآج تک واپس نہیں بھیجا۔

اس دوران میں نے بیوی کو واپس لانے کی متعدد بار کوشش کی، ان کےساتھ متعدد بارجرگے کیے مگر انہوں نے میرے دو بچوں کو تو واپس کردیا جب کہ اہلیہ اورایک بچی کو واپس نہیں کیا۔

کچھ دن قبل میری اہلیہ نے چوری چھپے مجھ سے دوبارہ رابطہ کرکے واپس آنے کی خواہش کی اور وہاں سے خود نکلنے کی بھی کوشش کی تو اس کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیاگیا۔

پولیس نے مدعی کی رپورٹ پرپولیس اسٹیشن علاقہ کوزہ  بانڈہ بٹگرام میں علت نمبر 68 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 302,311 ,109،202,147اور 149 کے تحت کل آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات  تفتیش شروع کر دی۔

مقامی زرائع نے انکشاف کیا  کہ اس کہانی کے جرگہ داروں نے صلح کی رقم وصول کرکے مقتولہ کے والد کو ادا کرنے کے بجائے خود ہڑپ کرلی جس کی وجہ سے پسند کی شادی کرنے کا یہ تنازع طول پکڑگیا اورآج تک ختم نہیں ہوسکا اور چار بچوں کی ماں کی پسند کی شادی کرنے پر قتل کردی گئی۔

زرائع نے یہ بھی بتایا کہ مقتولہ کی بچی اوراس کے شوہرکو بھی خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کی کینالز پر شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی
  • وانی کپور نےفواد خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
  • اب معیشت ڈوبنے کی آواز نہیں آتی، بجلی نرخ، مہنگائی کم ہونے کی باتیں ہو رہی ہیں: مریم نواز
  • میں دیکھتا ہوں شہباز شریف  اسمبلی کیسے آئے گا ہم ان کو اٹھا اٹھا کر بھگائیں گے، عمر ایوب کی دھمکی
  • بٹگرام: 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی 4 بچوں کی ماں والدین کے گھر میں قتل
  • کیا ہم اسٹیج کو زندہ کر سکیں گے
  • فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی فلم عبیر گلال کا میوزک لانچ: دبئی منتقل ہندو انتہا پسندوں کی مخالفت شدت اختیار کر گئی
  • فواد خان نئی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
  • کیا بی جے پی حکومت مسلمانوں کو ہندو بورڈ میں شامل کریگی، سپریم کورٹ