برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کا پاکستان کا دورہ مکمل، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
دورہ پاکستان کے دوران برطانوی وزیر نے مذہبی اقلیتوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے کا سفید رنگ مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان مل کر موسمیاتی تبدیلی، جرائم اور غیرقانونی ہجرت جیسے خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کا پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل ہو گیا۔ اپنے دورے کے دوران لارڈ واجد خان نے اقلیتوں کے تحفظ اور ہم آہنگی کے فروغ کو سراہا، انہوں نے فیصل مسجد اور سینیٹ جوزف کیتھڈرل کا دورہ کرکے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ برطانوی وزیر نے پاکستان میں 1000 سے زائد کمیونٹی فورمز کے قیام کی کوششوں کا ذکر کیا، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
دورہ پاکستان کے دوران لارڈ واجد خان نے مذہبی اقلیتوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے کا سفید رنگ مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان مل کر موسمیاتی تبدیلی، جرائم اور غیرقانونی ہجرت جیسے خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، لارڈ خان نے دوران گفتگو پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب میں 1.
دوسری جانب برطانوی وزیر نے گجرات سے اپنے خاندانی تعلق اور پاکستان سے جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 200 سے زائد برطانوی کمپنیاں پاکستان میں تجارت کر رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مذہبی اقلیتوں کی لارڈ واجد خان برطانوی وزیر پاکستان کے انہوں نے
پڑھیں:
عازمین حج کیلیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے، وزیر مذہبی امور
کراچی:وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
کراچی میں حاجی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ میں یہاں عازمین حج کی ٹریننگ کے مراحل دیکھنے آیا ہوں۔ وزارت کا عملہ یہاں موجود ہے تاکہ انتظامی طور سب عازمین حج کو سمجھا سکیں ۔
انہوں ے بتایا کہ اس سال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے۔ باقی تیاریاں بھی مکمل ہیں، کوشش ہے کہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری ذمے داری لگائی ہے کہ تمام انتظامات اچھے ہوں۔
وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک کا اچھا تجربہ رہا ہے۔ سب سے سستا اور اچھا انتظام اس وقت کیا گیا تھا ۔ اس وقت دوبارہ ذمے داری عائد کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ کراچی سے 21600 عازمین روانہ ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے جو عازمین حج جائیں گے، کوشش ہے ان کی تعلیمات اور سہولیات مکمل ہوں۔ ہر گروپ کے ساتھ ناظم ہوگا تاکہ کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے۔ مکہ میں حجاج کرام اور عزیزیہ میں سب کے لیے اچھی عمارتیں لی گئی ہیں۔ وہاں اسپلٹ اے سی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس سال ایگریمنٹ میں شامل ہے کہ شیلف لگائے جائیں۔ ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی بہترہے۔