نارتھ کراچی میں مشتعل افراد کا غیرملکی ریسٹورنٹ پر پتھراؤ، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی:
نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں قائم غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول کر پتھراؤ کیا، پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر سرسید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کی تعداد 30 کے قریب تھی اور ان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا گیا۔
پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلاء کی مہم تیزی سے جاری
آئی جی کا کہنا ہے کہ 658 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ آئی کہ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلاء کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ، تمام غیرقانونی مقیم افراد کا انخلاء یقینی بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ افغانیوں سمیت 10 ہزار 985 غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، مہم میں11 ہزار 643 سے زائد غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ 658 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ آئی کہ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلاء کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ، تمام غیرقانونی مقیم افراد کا انخلاء یقینی بنائیں گے، انخلاء کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔