راہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ سازشیں کرتے ہیں، آپ جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید کے آلہ کار بنے، اب کبھی زندگی میں ہمیں جمہوری لاشیں نہ کہیے گا۔ میٹھا میٹھا ہپ کڑوا کڑوا تھو نہیں ہو سکتا، آپ جمہوری لوگوں کو گالیاں نہ دیں، ہر جگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا جمہوری لوگوں کو گالیاں نہ دیں۔ اسلام آباد سے جاری فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جمہوری لوگوں کو لاشیں کہتے ہیں، کیا فیصل واوڈا نے قائداعظم، لیاقت علی خان، فاطمہ جناح کو بھی جمہوری لاش کہہ دیا، جن درندوں نے جمہوریت پر شب خون مارا آپ ان کو لاشیں نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ میں جرأت ہے اتنی کہ ان لوگوں کو للکاریں، آپ ہم جیسے لوگوں کو لاشں کہتے ہیں۔؟ 10 سال جنرل ضیا الحق، 8 سال مشرف رہا ان کے خلاف بات نہیں کرتے، آپ خود سب سے بڑی لاشیں ہے، ہم ووٹ سے  منتخب ہو کر آتے ہیں ۔

راہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ سازشیں کرتے ہیں، آپ جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید کے آلہ کار بنے، اب کبھی زندگی میں ہمیں جمہوری لاشیں نہ کہیے گا، جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنسا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل واوڈا تنقید کریں لیکن دکھ ہوا بدبودار لاشیں کہا، میٹھا میٹھا ہپ کڑوا کڑوا تھو نہیں ہو سکتا، آپ جمہوری لوگوں کو گالیاں نہ دیں، ہر جگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں، ہم جمہوری لوگ  زندہ باد کہنے والے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جمہوری لوگوں کو عابد شیر علی فیصل واوڈا جمہوری لوگ

پڑھیں:

وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر،عمران باہرآتے نظرنہیں آتے،واوڈا

اسلام آباد:سینیٹرفیصل واوڈانے کہاہےکہ پی ٹی آئی کے دوٹکرے ہوگئے ہیں،ایم کیوایم پاکستان کی طرف پی ٹی آئی پاکستان بننے جارہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ ان کی پارٹی انہیں دھوکہ دے رہی ہے، دنیاوی اور قانونی طور پر مجھے بانی پی ٹی آئی باہرآتے نظرنہیں آرہے،اعظم سواتی سمیت پوری پی ٹی آئی کااسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،فوج کی اب برف پگھلنے ،ڈیل یاڈھیل میں کوئی دلچسپی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت آج تگڑے بیانات دے رہی ہے،کل تک کانپتی تھی۔انہوں نے کہا  کہ وزیراعظم اورآرمی چیف ایک پیج پرنظرآرہے ہیں، شہبازشریف وہ کام نہیں کررہے جو ان کے بھائی اور بانی پی ٹی آئی نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سب سے بڑے ڈونرزنے فنڈنگ روک تھاوہ اوورسیزکونشن میں بیٹھے تھے۔انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپوربانی پی ٹی آئی کے آگے بے نقاب ہوگئے ،انہیں بچانے کے لئے حکومت کودپڑی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے، فیصل واوڈا
  • سینیٹرفیصل واوڈا کا نیا انکشاف
  • متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، واوڈا
  • وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر،عمران باہرآتے نظرنہیں آتے،واوڈا
  • عمران خان سے ملنے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، حامد رضا
  • فیصل واوڈا جمہوری لوگوں کو گالیاں نہ دیں، عابد شیر علی بر س پڑے
  • ملک میں 100 فیصد جمہوریت فیل ہو چکی ، معدنیات بل ہر صورت پاس ہوگا، فیصل واوڈا
  • پی ٹی آئی کی اوورسیز فنڈنگ بند ہوگئی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں، فیصل واوڈا