پیسے نہ بھیجنے کی شیخیں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیسے نہ بھیجنے کی شیخیں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی، مارچ میں 4 ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے۔
نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا حالیہ دورۂ برطانیہ صحت کے حوالے سے ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر بھی مشکل وقت آئے تھے، لیکن ہم پاکستان سے بھاگے نہیں تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی حکومت کو ہائبرڈ ماڈل قرار دیدیا
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی حکومت کو ہائبرڈ ماڈل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی حکومت کو ہائبرڈ ماڈل قرار دے دیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں ہائبرڈ ماڈل ہے۔ ملک آگے لے جانے کے لیے سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سب کی پارٹنرشپ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نام نہاد ہائبرڈ تھی۔وزیردفاع نے کہا کہ بولے بانی پی ٹی آئی جس دلدل میں چھوڑ کر گئے آج پاکستان کی افواج اور حکومت ملکر ملک کیلئے کام کررہی ہے ۔ شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی، پی ٹی آئی حکومت کا جو حال ہوا سب نے دیکھا، بانی پی ٹی آئی قوم سے معافی مانگے، بانی آج ترلے کررہا ہے، پھرچوری چکاری کیلئے ڈیل چاہتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی معافی مانگے بھی تو اقتداراس کے حوالے نہیں ہوگا، اس نے ریاست کے خلاف جرائم کیے، بانی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔نواز شریف کی صحت سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کا علاج جاری ہے، لندن آنے کا مقصد خالصتا علاج کرانا ہی ہے، ان کی روزانہ کی بنیاد پرمیڈیکل اپوائنٹمنٹ ہیں، میری نوازشریف سے اچھی ملاقات رہی جس میں ذاتی نوعیت کی باتیں ہوئیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بی ایل اے اگر پاکستانیوں کو مارے گی تو اسے قیمت ادا کرنی پڑے گی، بلوچستان کے مسائل بندوق کے زور پر نہیں بلکہ اس کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔