2025-02-05@08:54:54 GMT
تلاش کی گنتی: 42
«سے اظہار یکجہتی»:
قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، ان کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا رہے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔(جاری ہے) محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا ہے، بھارت کا غیر...
پشاور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے یوم کشمیر پر کشمیری قوم سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہرابھرتا سورج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی امید اور ہرڈوبتا سورج بھارتی تسلط کے زوال کی گواہی دیتا ہے۔(جاری ہے) جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر کشمیری آج بھی روز اول کی طرح جذبہ حریت سے سرشار اور برسرپیکار ہیں،ہرابھرتا سورج آزادی کشمیر کی امید جبہ ہرڈوبتا سورج کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کے زوال کی گواہی دیتا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہاکہ نام نہاد سیکولرازم بھارت کے کھوکھلے اورمکارانہ دعوؤں کی داستان کے سوا کچھ...
یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف، ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں عام تعطیل...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر بہادر کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر کا تنازعہ ہماری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف، ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا، سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ فٹبال...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔کشمیر ڈے پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر بھارتی مظالم کی مذمت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کیا۔اس کے علاوہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہیں جب کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے...
لاہور : پاکستان اور دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف آواز اٹھائی جا سکے۔ آج صبح 10 بجے پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، تاکہ کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے، جس میں وہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کریں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر آج بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ملک بھر سمیت عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور تقاریب منعقد ہوں گی، جس میں مقررین جدوجہد آزادی کشمیر کی داستان، اس راہ میں پیش آنے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اور قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں پر مظالم کی داستان بتائیں گے۔ آج آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، جس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ جیو نیوز کے مطابق پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے۔ گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے...
علی ساہی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبہ پنجاب میں سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق، 175 سپروائزری افسران، 240 انسپکٹرز، 1550 اپر سب آرڈینیٹس اور 300 خواتین اہلکاروں سمیت 9 ہزار کانسٹیبلز سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں 450 سے زائد پروگراموں کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 346 ریلیز، 84 سیمینار اور 23 دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن کے لیے حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی...
ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریلی کی قیادت وفاقی وزرا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ وزارت امور کشمیروگلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر کریں گے جس میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے...
حیدر آباد، یوم کشمیر پر اسکول کے بچے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اورآگاہی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں نے چنیوٹ بازارچوک میں ضلعی صدرنعمان احسن ملک کی قیادت میں کیمپ لگایا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بھی شرکت کی۔کشمیری اور پاکستانی پرچم لہراتے نوجوانوں نے شہریوں کو 5 فروری کو ہونے والے مارچ میںشرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ کہاکہ بھارت اپنی 8 لاکھ فوج کے ذریعے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کاجذبہ حریت دبا نہیں سکا۔ امریکا کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا، امریکا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کابھی نوٹس لے۔اقوام متحدہ...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے، ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند ہوں گی۔بھارتی...
پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے، ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔ گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جامعہ سندھ جامشورو میں کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں آرٹس فیکلٹی بلڈنگ سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے کی۔ ریلی علامہ آئی آئی قاضی مرکزی لائبریری تک پہنچنے کے بعد ایک جلوس میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی قبضے کے زیر اثر ظلم و جبر کا شکار ہیں، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، غیر قانونی قتل و غارت اور...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف کے حق میں پوسٹر لگائے گئے، ہمیں ہر دن کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کےطور پر منانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ کل بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔ لاہور لبرٹی چوک اور گرد و نواح کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف...
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ مقتدر ایوان بھارت اور بین الاقوامی برادری کو بتانا چاہتا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کوئی بھی قوم اپنی شہ رگ کو کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی، لہٰذا مقبوضہ جموں کشمیر سے بھارت کے ناجائز تسلط کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ منگل کے روز مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کو تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار...
سٹی42: پاکستان میں سرکاری اداروں اور چند سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو چھوڑ کر 5 فروری کے یومِ یکجہتیِ کشمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔ عام شہری اس روز عام تعطیل کو صرف ایک ہالیڈے ہی حیثیت سے گزارتے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں اب عوام نے پاکستانیوں کے یومِ یکجہتیِ کشمیر کو اپنا لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کنے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹنگ نیٹ ورک کی اطلاعات شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی سڑکوں پر اور اس کے ساتھ مقبوضہ وادی کے کئی دوسرے علاقوں...
یوم یکجہتی کشمیر کل 5فروری بروز بدھ کو جوش و خروس سے منایا جائے گا، پانچ فروری کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیاسی و مذہبی جماعتوںاور سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس ،مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی ،مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جس میں تمام جماعتوں ،سماجی تنظیموں کے کارکنان ،تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے لوگ شرکت کریں گے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے۔ فیصل چوہدری نے بتایا کہ خط میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سے متعلق ہے، دوسرا نقطہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثر ہونے پر ہے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق خط میں چوتھا نقطہ پی ٹی آئی کے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تحت سندھ فپواسا کی اپیل پر سندھ بھر کی جامعات سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج 19 ویں روز بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس حوالے سے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جنرل باڈی منعقد کی گئی جس میں اساتذہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے فپواسا اور انجمن اساتذہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور اس احتجاج کو جاری رکھنے کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی ساتھ ملاکر اس احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلیے تجاویز پیش کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر: ’آزادی کا دن دور نہیں‘، آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کے نام پیغام نغمے کو گلوکار احمد جہانزیب نے گایا، اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نے بنائی، جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم کا اظہار ہے، اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے کہ پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر...
ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے
ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے
کراچی: ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31جنوری کو صوبے بھر میں ائمہ وخطباٗ اجتماعات جمعہ میں حماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کے حالات کے حوالے سے تقاریر کریں گے اوربڑی مساجد کے باہر ملی یکجہتی کونسل کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اوراہل غزہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کے تحت 5فروری کو ہونے والی ”کشمیر ریلی“ میں بھر پورشرکت کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی تا کشمور ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا جائے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) متنازعہ پیکا ترمیمی بل کے سینیٹ میں پیش کئے جانے پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے بل کو “کالا قانون” قرار دیتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے صحافیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ شیری رحمان نے کہا، “ہم میڈیا کی آواز دبانے کے حق میں نہیں ہیں۔ پیکا قانون پہلے ہی ایک خراب قانون تھا اور اس میں ترامیم نے اسے مزید متنازعہ بنا دیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ بل عجلت میں پیش کیا گیا اور اس پر مشاورت کے عمل کو نظرانداز کیا گیا۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ...
ذرائع کے مطابق سینیٹر دنیش کمار کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر دنیش کمار کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کی گئی ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک ایوان میں پیش کر دی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت میں پیش کی گئی ہے۔ قرارداد میں...
صوابی / اسلام آباد / لاہو ر(نمائندگان جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے صوابی (خیبرپختونخوا) میں ضلعی مشران کانفرنس اور اسلام آباد میں نوجوان رہنما راجا عمیر کی دعوتِ ولیمہ اور 3 فروری قومی کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتظامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 5 فروری کو پوری قوم پورے ملک میں کشمیر و فلسطین سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل ملت اسلامیہ اور پاکستانی ملت کے لیے رگِ جاں کی حیثیت رکھتا ہے۔ 3 فروری کو قومی کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے قومی دینی رہنماؤں اور آزاد جموں و کشمیر آل پارٹیز حریت کانفرنس، سینئر سفارت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) ایوان بالا (سینٹ) کے اجلاس کے دوران سینیٹر علی ظفر کو بات کرنے سے روکنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ سینٹ اجلاس کا آغاز ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا۔ کارروائی کے آغاز پر سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر کامران مرتضی اور رانا محمود الحسن کی جانب سے نیپون ادارہ برائے جدید علوم کے قیام کا بل ایوان میں پیش کیا گیا، بل کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی کوشش کی گئی۔ ڈپٹی چئیرمین سینٹ نے سینیٹر علی ظفر کو بات کرنے سے روک دیا۔...
بی وائی سی رہنماء ماہرنگ بلوچ نے بتایا کہ 25 جنوری 2014 کو خضدار سے اجتماعی قبریں منظرعام پر آئی تھیں۔ اسی دن کی مناسبت سے ’بلوچ نسل کشی یادگاری‘ کے نام سے اجتماع آج منعقد ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے ضلع چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین میں اجمتاع کا انعقاد آج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروسز کے بعد موبائل سروسز کو بھی بند کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جعمرات سے موبائل سروسز بند ہیں۔ دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا دعویٰ ہے کہ انتظامیہ نے ان کے اجتماع کو ناکام بنانے کے لئے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈاکٹر ماہ...
قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر ان سے اظہار ہمدردی کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش رواں ہفتے کے آخر میں لبنان جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد ملک اور اس کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل اس دورے میں لبنان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ متوقع طور پر وہ ملک کے جنوبی علاقے میں بھی جائیں گے جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ عبوری سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) کے اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کے کام کا شکریہ ادا کریں گے جو نہایت مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔نومنتخب صدر کو مبارک بادترجمان نے بتایا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے یوکرین کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو روس کے متواتر حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔یوکرین کے دورے میں جنگ زدہ علاقے ژیپوریژیا میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حملے جاری ہیں جن میں لوگوں کی ہلاکتوں کے ساتھ شہری تنصیبات کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔ Tweet URL ٹام فلیچر نے علاقے میں اس جگہ کا دورہ بھی کیا جہاں گزشتہ مہینے ایک طبی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) اس واقعے میں یہ مرکز تباہ ہو گیا اور متعدد افراد ہلاک...
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر قیادت اہل غزہ سے اظہار یکجہتی ٗساحل سمندرسی وی یو پر منفرد وتاریخی ”غزہ مارچ کیا گیا، جس میں خواتین سمیت بچوں اور جوانوں نے بھرپور شرکت کرکے اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ منعم ظفر خان غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں. غزہ مارچ میں ہزاروں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی مارچ میں مارچ کے دوران فلسطینی جھنڈے اور قومی پرچم کے رنگوں والے غبارے ہوا میں بلند کیے گئے جن پر فلسطین کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔شرکاء نے فلسطینی جھنڈے اور ہاتھ لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔
شرکائے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور ان کے حق میں آواز اٹھائیں، انسانیت کی بات کرنے والے آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین، بچوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ساحل سمندر پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا یہ...
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پر اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ جاری ہے، مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ شہری اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی لیے فیملیز کے ہمراہ سی ویو پہنچنا شروع ہوگئے، مارچ میں بچے ،بوڑھے ،جوان مرد و خواتین اور سول سائٹی سے وابستہ افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔