لاہور سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف، ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن لاہور کے زیراہتمام یوم کشمیر کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک الحمرا سے چیئرنگ کراس تک کی گئی۔ صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر، وائس چیئرمین چودھری شہباز، سینئر لیگی رہنما مہر اشتیاق، لیگی رہنما توصیف شاہ، صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ ملک کاشف کھوکھر، معظم علی، سابق ایم این اے وحید عالم خان، سائرہ احمد، عامر خان، عمران گجر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مال روڈ کشمیر بنے گا پاکستان، مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعروں کی گونجتی رہی۔
دوسری جانب مال روڈ پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نے کی۔ ریلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ادھر کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے دفترخارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں وفاقی وزراء، دفتر خارجہ کے حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد اور سویٹ ہوم کے بچوں نے شرکت کی۔ کراچی میں بھی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پیپلز چورنگی سے مزار قائد تک واک کی گئی۔ وزیرتعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی۔ طلباء کی بڑی تعداد کشمیری پرچم تھامے واک میں شامل ہوئی۔
پشاور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا نے شرکت کی اور مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہار تشکر کے پوسٹرز لگا دیئے گئے جس پر وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر آویزاں ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ قرارداد میں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں اقوام متحدہ سے کشمیری عوام کو ان کی حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیریوں سے اظہار یوم یکجہتی کشمیر سے اظہار یکجہتی کشمیری عوام ملک بھر میں مسلم لیگ ن نے شرکت کی جا رہا ہے کیا گیا عوام سے کی گئی
پڑھیں:
خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے: سرفراز بگٹی
میر سرفراز بگٹی — فائل فوٹووزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔
انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جلد کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔
مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
سرفراز بگٹی نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، کشمیری عوام کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔