City 42:
2025-02-05@06:51:51 GMT

یوم یکجہتی کشمیر پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

علی ساہی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبہ پنجاب میں سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق، 175 سپروائزری افسران، 240 انسپکٹرز، 1550 اپر سب آرڈینیٹس اور 300 خواتین اہلکاروں سمیت 9 ہزار کانسٹیبلز سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں 450 سے زائد پروگراموں کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 346 ریلیز، 84 سیمینار اور 23 دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن کے لیے حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ خاص طور پر یکجہتی کشمیر کی ریلیوں اور اے کیٹگری پروگراموں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ "شرپسند اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے" اور یوم یکجہتی کشمیر کے دوران شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
 
 
 
 
 
 
 

لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر

پڑھیں:

یومِ یکجہتیٔ کشمیر، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

  — فائل فوٹو

یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے بتایا ہے کہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، شر پسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر

مودی حکومت کے بھارتی آئین میں آرٹیکل 370 کو مکارانہ...

آئی جی پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر 448 پروگراموں کو فول پروف  سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے
  • 5 فروری، یومِ یکجہتی کشمیر
  • یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے
  • ماتلی،یوم کشمیر پر ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • حیدرآباد ،کشمیر ڈے کے حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ
  • یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائے گا‘ ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائے گا
  • یومِ یکجہتیٔ کشمیر، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل
  • یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل