2025-02-09@05:54:25 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«سندھی ہاری تحریک»:
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی ہاری تحریک کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر غلام مصطفیٰ چانڈیو کی صدارت میں ڈی ٹین پلیجو ہاؤس، قاسم آباد، حیدرآباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور سندھی ہاری تحریک کی جانب سے 16 فروری کو بھٹ شاہ میں منعقد ہونے والی ملک گیر ہاری کانفرنس کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر غلام مصطفیٰ چانڈیو نے کہا کہ 16 فروری کو ہزاروں ہاری ‘ہاری کانفرنس’ میں جمع ہو کر سندھ اور پاکستان دشمن منصوبوں کو مسترد کریں گے۔ اس کانفرنس میں سندھ سمیت ملک بھر کے ہاری رہنما شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی...
لاہور/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔سردار...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیااورمختلف سیاسی،سماجی، مذہبی جماعتوں،مزدور یونینوں اور طلباء کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں اور سیمینار و تقریبات منعقد کرکے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیاگیا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے کر کشمیریوں کی آواز پر انہیں حق خود ارادیت دیا جائے۔اس حوالے سے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی قیادت میں شہباز بلڈنگ سے پوسٹ ماسٹر جنرل چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری افسران، پولیس افسران، خواتین، طلبا اور مختلف محکموں کے عملے نے شرکت کی جوکہ ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اٹھا ئے تھے...
مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 ؍فروری کا دن امسال بھی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ حسب روایت اس سال بھی پاکستان ،آزاد کشمیر اور دنیا میں جہاں جہاں بھی پاکستانی اورکشمیری آباد ہیں جلسوں، کانفرنسوں، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان پروگراموں میں تحریک آزادی کشمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کشمیری عوام کی حمایت کرتے رہنے کے عزم کابھی اعادہ کیا جارہاہے۔ یومِ یک جہتیِ کشمیر ایک تاریخی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، کشمیر کی آزادی کی تحریک کے لیے مسلح جدوجہد سے آج تک کا تجزیہ کریں تو کیاجائے تو پتہ چلے گا...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ آج پاکستان کی حکومت اور عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منا رہے ہیں، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پرصدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نےخصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر انہوں نے کہاکہ قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں کشمیر کاز...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف، ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز منعقد...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ جیو نیوز کے مطابق پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے۔ گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اورآگاہی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں نے چنیوٹ بازارچوک میں ضلعی صدرنعمان احسن ملک کی قیادت میں کیمپ لگایا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بھی شرکت کی۔کشمیری اور پاکستانی پرچم لہراتے نوجوانوں نے شہریوں کو 5 فروری کو ہونے والے مارچ میںشرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ کہاکہ بھارت اپنی 8 لاکھ فوج کے ذریعے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کاجذبہ حریت دبا نہیں سکا۔ امریکا کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا، امریکا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کابھی نوٹس لے۔اقوام متحدہ...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے، ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند ہوں گی۔بھارتی...
پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے، ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔ گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے...
منگل کے روز ہونے والے جی بی اسمبلی کے سیشن میں کل 10 ممبران شریک ہوئے اور کورم پورا ہونے کیلئے 11 ممبران کی ضرورت ہوتی ہے۔ نامکمل کورم کی کسی رکن نے نشاندہی بھی نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے جی بی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود سیشن جاری رہا اور قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ منگل کے روز ہونے والے جی بی اسمبلی کے سیشن میں کل 10 ممبران شریک ہوئے اور کورم پورا ہونے کیلئے 11 ممبران کی ضرورت ہوتی ہے۔ نامکمل کورم کی کسی رکن نے نشاندہی بھی نہیں کی۔ اجلاس میں حکومتی بینچ سے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، امجد...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تحت سندھ فپواسا کی اپیل پر سندھ بھر کی جامعات سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج 19 ویں روز بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس حوالے سے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جنرل باڈی منعقد کی گئی جس میں اساتذہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے فپواسا اور انجمن اساتذہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور اس احتجاج کو جاری رکھنے کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی ساتھ ملاکر اس احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلیے تجاویز پیش کیں۔
چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان نےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ جاپان کے وزیرخارجہ کٹسونوبو کٹو نے امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے جاپان کو بھی امریکا کی ٹیرف پالیسی پر تحفظات ہیں،جاپان کو امریکی پالیسیوں اور ان کے اثرات کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا نے اپنی “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بین الاقوامی تجارت میں سخت اقدامات کیےہیں جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا شامل تھا۔ یہ ٹیرف پالیسیاں...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ہفتہ کے روز میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد جبکہ چین پر 10 فیصد اضافی درآمدی ٹیکسز عائد کرنے کا اعلان کریں گے قبل ازیں صدر ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جنوری کے آخری دن کینیڈا کے تیل پر 10 فیصد کم محصولات عائد کیے جائیں گے جس کا اطلاق بعد میں 18 فروری سے ہو سکتا ہے صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں یورپی یونین پر درآمدی محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان م±مالک کی جانب سے امریکہ کے ساتھ اچھا سلوک روا نہیں رکھا گیا.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے بارہا یہ بھی کہا...
عالمی منظرنامہ بدل رہا ہے، پہلی جنگ عظیم نے نو آبادیاتی نظام کو کمزور کیا۔ عالمی برطانوی استعمار کمزور ہوا۔ دوسری جنگ عظیم نے برطانیہ کو عالمی طاقت کے منصب جلیلہ سے فارغ کیا اور امریکہ عالمی منظر پر ابھرا۔ امریکہ نے اپنی فنی، تکنیکی اور تنظیمی برتری ثابت کی۔ ایٹم بم کی ہلاکت خیزی سامنے آئی۔ امریکہ نے اپنی جنگی ہلاکت خیزی ثابت کر دکھائی تھی پھر عالمی منظر پر چھاتا ہی گیا سوویت یونین کے خاتمے کے بعد خلیجی جنگ میں امریکہ نے اپنی فنی، تکنیکی اور حربی مہارت کا ہوشربا مظاہرہ کیا اور یونی پولر ورلڈ کا چودھری بننے کی کوشش کی لیکن 9/11نے امریکی ہیبت اور چودھراہٹ کا پول کھول دیا۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپان...
اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیرراناثناءاللہ نے کہاہے کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے توحکومت تیارہوگی۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ جہاں سے مسئلہ حل کروانا چاہتے ہیں وہاں سے حل نہیں ہوگا ،جب بھی حل ہو ہمارے ذریعے ہی ہوگا ،اگر پی ٹی آئی دو دن یا دس دن بعد بھی اگر مذاکرات کےلئے رابطہ کرے گی تو حکومت تیار ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا اگر انہوں نے 9مئی اور 26 نومبر سے سبق نہیں سیکھا تو 8 فوری کو بھی آ کر دیکھ...
میرے صحافتی کیریئر کا بیشتر حصہ اخبارات میں گزرا، مگر اب نیوز چینلز کی خاص اہمیت ہے۔ ٹاک شوز میں ہمیں بلاتے ہیں تو انکار نہیں کرتے کہ اصل بات تو ابلاغ ہے چاہے اخبار کے قارئین سے ہو یا ٹی وی کے ناظرین سے یا پھر ڈیجیٹل میڈیا کے پڑھنے اور دیکھنے والوں سے۔ پچھلے چند دنوں سے مسلسل تین، چار مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں تحریک انصاف اور حکومتی مذاکرات زیربحث رہے ہیں۔ ان مذاکرات کے بارے میں مختلف آرا ملیں گی۔ کسی کے خیال میں تحریک انصاف نے یوٹرن لیا اور مذاکرات سے بھاگ گئی جبکہ اس سے مختلف رائے رکھنے والوں کے خیال میں حکومت نے بھی کشادہ دلی کا مظاہرہ نہیں کیا اور بعض...
امریکہ کی طرح برطانیہ میں بھی غیر قانونی مہاجرین کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں افراد کو روزانہ کی بنیاد پر گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ غیر قانونی افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ہوم آفس نے ان غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کرنے کے لیے امیگریشن انفورسمنٹ قائم کر دی ہے جس میں تقریباً ایک ہزار افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مختلف باربر شاپ ورکشاپ ریسٹورنٹ بسوں کے اڈے ٹیکسی اسٹینڈ کے علاوہ دیگر مقامات کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہونا شروع ہو گیا جب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کی ایک کمپنی کی بنائی گئی ’ڈیپ سیک‘ نامی مصنوعی ذہانت کے ماڈل نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے۔ حال ہی میں لانچ کی گئی ’ڈیپ سیک‘ کا موازنہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی سے کیا جارہا ہے اور دونوں کے فیچرز کے بارے میں بحث شروع ہوگئی ہے۔ لیکن ان دونوں آرٹیفشل انٹیلجنس ماڈلز میں بنیادی فرق کیا ہے اورڈیپ سیک کی کونسی خصوصیات اسے چیٹ جی پی ٹی سے بہتر بناتی ہیں؟ ماہرین کے مطابق دونوں ماڈلز میں سب سے بڑا فرق ان دونوں پہ لگنے والی لاگت کا ہے۔ اوپن اے آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے اپنے چیٹ جی پی ٹی کی ڈیٹا میں تربیت کے لیے...
چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپسیک کے تازہ ترین ماڈل نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے، اس ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کو امریکا میں پیچھے چھوڑ دیا ہے کیوں کہ امریکا میں آئی فون صارفین چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں ڈیپسیک زیادہ استعمال کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت، ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، ماہرین نئے لانچ ہونے والے ڈیپسیک R1 ، جس کی لاگت اوپنائی کے مسابقتی ماڈلز سے 95 فیصد کم ہ، یہ ماڈل صرف 5.6 ملین ڈالر میں تیار کیا گیا ہے، یہ مصنوعی ماڈل دوسرے مصنوعی ذہانت سے زیادہ بہتر نتائج دیتا ہے، خاص طور پر ریاضی کے سوال حل کرنے میں یہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے اس وقت 20 نام زیرِ غور ہیں۔ اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 17 جنوری کو ہوگا جس میں نامزدگیوں کا جائزہ لے کر کثرتِ رائے کی بنیاد پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اِن 20 ناموں میں ضلعی عدلیہ سے کچھ نام ایسے بھی ہیں جنہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے دے رکھے ہیں یا اُن کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر ہائیکورٹ کے جج بن جانے کے بعد یہی جج صاحبان اُن اپیلوں پر سماعت بھی کر سکتے ہیں تو کیا پاکستان تحریک انصاف کو ایسی نامزدگیوں پر تحفظات...
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق نئی معلومات نے پچھلے تمام دعوے اور اندازے غلط ثابت کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔ تحقیق کاروں سے گفتگو میں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔ رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش رواں ہفتے کے آخر میں لبنان جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد ملک اور اس کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل اس دورے میں لبنان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ متوقع طور پر وہ ملک کے جنوبی علاقے میں بھی جائیں گے جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ عبوری سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) کے اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کے کام کا شکریہ ادا کریں گے جو نہایت مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔نومنتخب صدر کو مبارک بادترجمان نے بتایا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے یوکرین کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو روس کے متواتر حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔یوکرین کے دورے میں جنگ زدہ علاقے ژیپوریژیا میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حملے جاری ہیں جن میں لوگوں کی ہلاکتوں کے ساتھ شہری تنصیبات کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔ Tweet URL ٹام فلیچر نے علاقے میں اس جگہ کا دورہ بھی کیا جہاں گزشتہ مہینے ایک طبی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) اس واقعے میں یہ مرکز تباہ ہو گیا اور متعدد افراد ہلاک...
کراچی: گورنر ہاﺅس کراچی میں تاریخ ساز پہلی گورنرز سمٹ شروع ہوگئی جس میں چاروں صوبوں کے گورنرز شریک ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان، خیبر پختونخوا کے گورنرفیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں، بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ بھی شریک ہیں۔ تقریب میں ملکی معاملات پر مختلف امور پر بات کی جائے گی۔