Jasarat News:
2025-02-04@04:49:25 GMT

جامعہ کراچی 19 ویں روز بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تحت سندھ فپواسا کی اپیل پر سندھ بھر کی جامعات سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج 19 ویں روز بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس حوالے سے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جنرل باڈی منعقد کی گئی جس میں اساتذہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے فپواسا اور انجمن اساتذہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور اس احتجاج کو جاری رکھنے کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی ساتھ ملاکر اس احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلیے تجاویز پیش کیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں، لا پتا بچوں کے اہلخانہ کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بچوں کے اہلخانہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ سے لاپتا 5 سالہ علیان اور 6 سالہ رضا کو 14 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا اور 2 ہفتے سے زاید گزرنے کے بعد بھی ان کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ کمسن علیان اور رضا کے اہلخانہ احتجاج کرتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔ سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرتے ہوئے بچوں کی یاد میں تڑپتی ماں نے کہا کہ نہ جانے بچے کس حال میں ہوں گے روزانہ تلاش میں سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں ہر در پہ جارہے ہیں لیکن کوئی ساتھ نہیں دے رہا۔ بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس روز بچوں کی تلاش کے متعلق آگاہی تو دیتی ہے لیکن بچوں کو ڈھونڈے میں ناکام ہے۔ بچوں کے اہلخانہ نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کردیا، والد کا کہنا تھا کہ پولیس پر بھروسہ نہیں، وزیرآکر یقین دہانی کرائیں، مظاہرین نے وزیراعلی سندھ سے اپیل کے ہے کہ دلاسوں کے بجائے جلد سے جلد بچے بازیاب کرائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا
  • انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سندھ اسمبلی سے پاس قانون ماننے سے انکار کردیا
  • سرکاری جامعات میں تدریسی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
  • حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان زاہد بھرگڑی سے تعزیت کرتے ہوئے
  • فپواسا: سندھ کی جامعات میں 3 اور 4 فروری کو کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
  • تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں پیر اور منگل کو تدریسی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
  • دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں، لا پتا بچوں کے اہلخانہ کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج
  • روزنامہ جسارت کے خالد مخدومی اور محمد انور کیلیے کراچی پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس
  • وزیراعظم کی بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر گفتگو