فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔
مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کانفرنس کے شرکاء نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا، جمعیت علمائے اسلام بھی آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہروں کا اعلان کر چکی ہے، کارکن ہر ضلع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
اس کے علاوہ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔
پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2ملزمان گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
کراچی:جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے باہر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کا قتلِ عام جاری ہے، صیہونی طاقتیں غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ ڈیڑھ سال کے دوران 60 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا جاچکا ہے، غزہ کا 90 فیصد انفراسٹرکچر بدترین بمباری سے تباہ ہو چکا ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانا عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہماری بہنوں اور بچوں کے پرخچے ہوا میں اڑ رہے ہیں، مسلم حکمران غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری مسلم اُمہ او آئی سی کی جانب دیکھ رہی ہے، فلسطین سے ہمارا ایمانی اور روحانی رشتہ ہے، یہ صرف عرب کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ مسلم دنیا کے ایٹمی ہتھیار کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پوری امت احتجاج کر رہی ہے، مگر مسلم حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔
منعم ظفر خان نے اعلان کیا کہ 13 اپریل کو شارع فیصل پر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں یکجہتی غزہ مارچ ہوگا، جس میں اہلیان کراچی بھرپور شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلم دنیا کے ظالم حکمرانوں کو جھنجھوڑیں گے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ اتوار کو غزہ مارچ میں شریک ہوں۔