سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ عمران خان رہا ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، انہوں نے ایک سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟

انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقے کے لیے پاک فوج کو بلایا جارہا ہے، جب ہر کام کے لیے فوج کو بلانا ہے تو پھر تعریف بھی تو کی جائے، اس وقت آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے ایک خط لکھا کر کہا ہے کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو ٹیکس دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے پہلے ہی ہدایات دی ہوئی ہیں، میں آپ لوگوں کا مسئلہ حل کرانے کے لیے آیا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے سوچنا ہوگا، وزیر خزانہ اچھے آدمی ہیں، ابھی میں نے 50 سے 60 ارب روپے کی چوری پکڑی ہے، اور اس پر کام بھی ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا، عمران خان جیل میں ہی رہیں گے، فیصل واوڈا

دوسری جانب چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی سیف اللّٰہ خان کی جانب سے احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف پاکستان تحریک انصاف پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن پی ٹی آئی ٹیم لیڈر عمران خان رہائی فیصل واوڈا کراچی ہڑتال ختم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف پاکستان تحریک انصاف پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن پی ٹی ا ئی ٹیم لیڈر عمران خان رہائی فیصل واوڈا کراچی ہڑتال ختم وی نیوز تحریک انصاف فیصل واوڈا انہوں نے نے کہاکہ کے لیے

پڑھیں:

آرمی چیف کے دورۂ پر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورۂ برطانیہ پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کے برطانیہ دورے کے دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے لیکن تحریک انصاف کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی۔پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی اور احتجاج بھی کیا، لیکن محب وطن پاکستانیوں نے ان کی اس مہم کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کی سالمیت، بقا اور مفاد کو نقصان پہنچائے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔ تحریک انصاف نے دہشت گردوں کو پاکستان لانے اور انہیں اپنا دوست بنانے کی کوشش کی۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی اور آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک سے دشمنی کا ثبوت دیا۔

وزیر اطلاعات نے 9مئی کے واقعات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے اس دن جو کچھ کیا، اس کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جناح ہاؤس کو آگ لگائی اور شہدا کی یادگاروں کو بھی مسمار کیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے اور معیشت میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بیرون ملک پاکستانی ذمے دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں، تو کچھ شرپسند عناصر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست زوال کا شکار ہے اور ان کے پاس کوئی مثبت ایجنڈا نہیں ہے۔ تحریک انصاف کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتی ہے اور کبھی آرمی چیف کے دورے پر احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو پاکستان کی عزت ہضم نہیں ہوتی تو وہ سڑتے رہیں لیکن ان کی تمام مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان پر فائرنگ ان کے بھروسے کے لوگوں نے کی، بانی کی منشا شامل تھی، فیصل واوڈا
  • پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے: فیصل واوڈا
  • کوئی احتجاج نظر نہیں آرہا گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، فیصل واوڈا
  • تحریک انصاف جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی، عمرایوب
  • پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان
  • عمران خان کی رہائی کیلیے نئی حکمت عملی، 11 رکنی کمیٹی تشکیل
  • آرمی چیف کے دورۂ پر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
  • 26 نومبر احتجاج میں گرفتار تحریک انصاف کے 120 کارکنان کی رہائی کا حکم