منگل کے روز ہونے والے جی بی اسمبلی کے سیشن میں کل 10 ممبران شریک ہوئے اور کورم پورا ہونے کیلئے 11 ممبران کی ضرورت ہوتی ہے۔ نامکمل کورم کی کسی رکن نے نشاندہی بھی نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے جی بی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود سیشن جاری رہا اور قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ منگل کے روز ہونے والے جی بی اسمبلی کے سیشن میں کل 10 ممبران شریک ہوئے اور کورم پورا ہونے کیلئے 11 ممبران کی ضرورت ہوتی ہے۔ نامکمل کورم کی کسی رکن نے نشاندہی بھی نہیں کی۔ اجلاس میں حکومتی بینچ سے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، امجد حسین ایڈووکیٹ، دلشاد بانو، مولانا فضل رحیم، حاجی رحمت خالق، ثریا زمان جبکہ اپوزیشن سے شیخ اکبر علی رجائی، کنیز فاطمہ اور کرنل (ر) عبید اللہ بیگ شریک ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جی بی اسمبلی کورم پورا

پڑھیں:

گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس 4 فروری کو طلب

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل 4 فروری کو طلب کر لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے آرٹیکل 53 (1) کے تحت 4 فروری کو گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہیومن رائٹس واچ نے امریکہ کو اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات میں شریک جرم قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
  • عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ
  • سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ
  • حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں اضافہ
  • ویلفیئربورڈ کے مزدوروں کو چیک جاری کیے جائے‘خالد خان
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس 4 فروری کو طلب
  • سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کی تیاری، پیپلز پارٹی سے اسمبلی ممبران کو اعتماد میں لے لیا
  • پیپلزپارٹی کی رکاوٹوں کے باوجود 9 ٹاؤنز میں عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،منعم ظفر خان