جیکب آباد ،صوبائی وزیر ثقافت کی گھوڑا سواری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے سلسلے میں میہر شاہ گرائونڈ میںصوبائی وزیر سید ذوالفقار شاہ نے گھوڑے پر سواری بھی کی اور گھوڑے کو دوڑا یا بھی جس پر شرکا نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی ،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ ہارس اینٖڈ کیٹل شو تاریخی ہے ڈیڑ سو سالہ تاریخی میلہ 8سال بعد لگا ہے اب اسے ہر سال منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے: سعید غنی
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی—فائل فوٹووزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کر لو۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین کیسے آباد کریں گے۔
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے واضح کر دیا ہے کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جیسی دہشت گردی ہوتی تھی ویسی شاید ہی کہیں ہوئی ہو گی، کراچی کا ماضی دہشت گردی سے متعلق بہت خوفناک ہے، کچھ سال پہلے شہر کے بدترین حالات تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہو گی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کامیابی یہ ہو گی کہ جب عہدے سے ہٹایا جائے تو ہم سے بہتر لوگ عہدے پر آئیں، ہمیں نظم و ضبط پیدا کرنا ہو گا۔