2025-03-03@19:18:02 GMT
تلاش کی گنتی: 211
«سستا ہوا»:
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) نے پیر بہ تاریخ 20 جنوری کو اپنی پہلی مسافر پرواز کی کامیاب لینڈنگ کے بعد کمرشل آپریشنز کا آغاز کردیا۔ یہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے جو 4,300 ایکڑ (17 کلومیٹر) اراضی پر محیط ہے اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ہوائی اڈہ ہے۔ یہ صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی بحیرہ عرب کے ساحل پر گوادر کے پرانے ہوائی اڈے کے شمال مشرق میں 26 کلومیٹر (16 میل) دور گورندانی کے مقام پر واقع ہے۔ اس پر 246 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس کے لئے بنیادی طور پر چین نے بطور گرانٹ فنڈ فراہم کیا اور...
سٹی 42 : ایبٹ آباد کے بعد سوات میں بھی بارش اور برفباری کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔ سوات میں بھی بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، زندگی جمود کا شکار ہوکر رہ گئی۔ ملحقہ علاقوں میں ناقابل برداشت سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں، جبکہ معمولاتِ زندگی متاثر ہوچکی ہے ۔ مسلسل برفباری کے بعد سخت یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا دکھائی دے رہا ہے ۔ کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں بھی برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے...
غیرملکی تجارت میں پاکستان کا خسارہ بڑھ گیا، ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں دو ارب انتیس کروڑ ڈالر خسارہ ہوا، برآمدات کی مالیت دو ارب تینتالیس کروڑ ڈالر رہی، رواں مالی سال آٹھ ماہ کا تجارتی خسارہ پندرہ ارب اٹہتر کروڑ ڈالر ہوگیا۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ میں اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال جولائی سے فروری تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کو اسی عرصہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔ ادارہ شماریات نے ملکی تجارتی اعداد وشمار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جولائی سے فروری ملکی برآمدات کا حجم 22 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ مالی...
ماہ فروری میں مہنگائی حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی،سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.52فیصد ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ماہ فروری میں مہنگائی حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی،سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی،شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد،جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں دال چنا اورچائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا،گندم 3 فیصد،دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصدسستا ہوا،چکن،دال مسور،مونگ، مچھلی، دودھ کی مصنوعات کیدام کم ہوئے،ایندھن،ٹرانسپورٹ سروسز،تعمیراتی سامان، بجلی، اسٹیشنری بھی...
اسلام آباد:فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی. سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے مہنگائی 2 سے 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی، شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد، جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دال چنا اور چائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا، گندم 3 فیصد، دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصد سستا ہوا، چکن، دال مسور، مونگ،...
اسلام آباد: فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی، سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے مہنگائی 2 سے 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی، شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد، جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دال چنا اور چائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا، گندم 3 فیصد، دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصد سستا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز مثبت ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں بدل گیا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 208 پر آ گیا۔ شیئر مارکیٹ کا 100 انڈیکس آج اب تک کے کاروبار کے دوران 1 لاکھ 13 ہزار 550 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 13 ہزار 394 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا تھا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں451پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں بھی رواں ہفتے اتار چڑھائو دیکھنے میں آیا، سونے کی نئی قیمت 2ہزار 500روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 500 روپے...
مصنوعی ذہانت کیا کمال دکھا رہی ہے ۔ اس کا حال ہی میں ایسا ثبوت سامنے آیا ہے کہ برطانوی سائنسدان بھی اس کے کرشمے پر حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔ برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ طبی ادارے امپریل کالج لندن سے وابستہ طبی ماہر اس بات پر تحقیق کر رہے تھے کہ اینٹی بائیو ٹیکس کچھ ناقابل علاج امراض پر اثر کیوں نہیں کرتیں۔ وہ اس تحقیق میں پچھلے بارہ برس سے مصروف تھے لیکن پچھلے ہفتے پروفیسر جوز نے گوگل کے نئے آئی ٹی تحقیقی ٹول 'سائنٹسٹ کو' سے اس مسئلے کا حل پوچھا تو پروفیسر اور دیگر سائنسدان یہ دیکھ کر بھونچکا رہ گئے کہ وہ بارہ سال طویل تحقیق کے بعد جن نتائج پر پہنچے تھے...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اب اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو ملک 2 سال میں معاشی بحران سے نجات حاصل کرلے گا۔ یہ بھی پڑھیں معاشی بحرانوں سے نکلنے کے لیے پاکستان اب تیار ہے، بلوم برگ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ مہنگائی 40 فیصد سے 3 سے 4 فیصد پر آگئی ہے، اسے مزید نیچے لایا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جب بھی موقع ملا ملک کی بھرپور خدمت کی، منارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا دیکھا جائے گا،مجھے اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا،سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 63 ہزار سے زائد پاکستانی اوورسیز ہیں۔ مجھے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجودمیرے خلاف کیس درج کرلئے گئے۔ میرے خلاف بے بنیاد کیس درج کئے گئے ہیں ۔کیس سماعت کیلئے منظور ہوگیا۔ میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجود...
الف سے اللہ، ب سے بلوچستان، پ سے پاکستان الف سے اللہ، ب سے بلوچستان، پ سے پاکستان ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا ہوا کا دروازہ گوادر، ماضی حال اور مستقبل کے آئینے میں ہوا کا دروازہ گوادر، ماضی حال اور مستقبل کے آئینے میں کیا بنگلہ دیش کی ’تحریک انصاف‘ کامیاب ہو پائے گی؟ کیا بنگلہ دیش کی ’تحریک انصاف‘ کامیاب ہو پائے گی؟ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 197 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 665 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،125 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 260 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار میں میں 64 کروڑ 1 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 22 ارب 74 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،762 جبکہ کم ترین سطح 113،849 پوائنٹس رہی...
میری ٹائم سلک روڈ (ایم ایس آر) سمندری راستوں کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک تھا، جو چین کو دنیا کے دیگر حصوں بالخصوص بحر ہند اور بحیرہ روم سےملاتا تھا۔ یہ تجارتی، ثقافتی تبادلے اور مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے درمیان معاملات کے پھیلاؤ کے لیے ایک اہم چینل تھا جو تانگ اور سونگ (960-1279 CE) خاندانوں کے دوران پروان چڑھا۔ چینی بحری جہاز ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کی مختلف بندرگاہوں پر روانہ ہوتے تھے۔ اس راستے نے بین الاقوامی تجارت کی ترقی، سامان کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔ میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ ساتھ کچھ اہم بندرگاہوں اور اسٹاپس جن میں گوانگزو (چین)...
ریکوڈک پاکستان میں براہراست سرمایہ کاری کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ ریکوڈک پر 2 مرحلوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران 7500 افراد کو روزگار ملے گا۔ 4000 افراد کو طویل مدتی مستقل ملازمت الگ سے حاصل ہو گی۔ ایڈوانس پیمنٹ کے طور پر بلوچستان حکومت کو رائلٹی کی مد میں 50 ملین ڈالر ( 5 کروڑ ڈالر) ملیں گے۔ 2 مراحل میں سعودی عرب ریکوڈک کے 15 فیصد شیئر خریدے گا۔ 540 ملین ڈالر کی اس مد میں ادائیگی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئر کے لیے 330 ملین ڈالر پاکستان کو ادا کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 210 ملین ڈالر باقی 5 فیصد شیئر...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور 100 انڈیکس پر پوائنٹس کی 2 سطحیں بحال ہوگئیں۔ آئی ایم ایف تیکنیکی مشن کے پاکستان کے ماحولیاتی اقدامات پر اظہار اطمینان سے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات، آزربائجان کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کو 2ارب ڈالر تک توسیع دینے کیلئے اپریل میں معاہدے جیسی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو شدید اتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی۔ تیزی کی وجہ سے انڈیکس کی 1لاکھ 13ہزار اور 1لاکھ 14ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 48فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 46ارب 5کروڑ 36لاکھ 39ہزار 507روپے بڑھ گئی۔ حصص کی آف لوڈنگ...
عمران خان نے خط کے ذریعے اداروں اور قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے ، وہ خط کے ذریعے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ، بانی اداروں کو کہہ رہے ہیں، آئین کی پاسداری کرو، تمام اداروں نے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہے 26نومبر کو نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں، وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ،خواجہ آصف،آئی جی پنجاب ذمہ دار ہے ، یہ فسطائیت کا دور ہے ، ملک کو بے آئین سرزمین بنا دیا گیا ہے ، پیکا ایکٹ کومسترد کرتے ہیں، نیوز کانفرنس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آکر بحران میں گھرا ہوا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آید درست آید، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا،...
کراچی: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ آج کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آئے درست آئے، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا، 20 کروڑ روپے لے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی ہے ایک سوچ پر اتفاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی، ایک سوچ پر اتفاق ہے، کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے، ایک سوچ پر اتفاق ہےکہ ملک آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں چل...
فائل فوٹو۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آئے درست آئے، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا، 20 کروڑ روپے لے کر پارلیمنٹ میں بھیجا...
انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ترانہ بجاڈالا۔ گزشتہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں تاہم اس میچ کے دوران آئی سی سی نے ملکی ترانوں کے وقت بھارت کا ترانہ بجا دیا تھا جس پر مداحوں اور اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت کا ترانہ بجنا آئی سی سی کی غلطی ہے، جسے حکام نے تسلیم کرلیا ہے تاہم پاکستان میں ہونیوالے میچز میں بھارتی کا ترانہ...
دبئی (نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی لیکن بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو شکست دی اس لیے کل کا میچ پاکستانی ٹیم کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ گروپ اے میں پاکستان کا رن ریٹ منفی 1.2 کے ساتھ سب سے نچلی پوزیشن پر ہے۔ دوسری جانب بھارت نے بنگلادیش کے خلاف کامیابی سے اپنا رن ریٹ 0.4 تک پہنچایا اور گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات میں موسم سرما کی...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز اور بھارتی پروپیگنڈا ناکام ہوا ہے ، بھارت کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ ،سائوتھ افریقہ ، آسٹریلیا،بنگلہ دیش، افغانستان سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں یہاں موجود ہیں اور بالخصوص کا پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بہت اچھا گیا ہے ،دوسری بات یہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میں جو میچ ہوا ،آسٹریلیا اور انگلینڈ دو اہم ملک ہیں ،دونوں ممالک کے پاکستان کیساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں ، بالخصوص قذافی سٹیڈیم عوام سے بھرا ہوا تھا ،زندہ دلان لاہور نے دونوں ٹیموں کو خوب داد دی ، بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ، کچھ لوگوں کا خیال...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نصب کیے گئے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، پنجاب حکومت کا اسموگ الرٹ جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق اسموگ ٹاور آلودگی کو کم کرنے کے لیے مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں نصب اسموگ ٹاور کے سب سے قریب ایئرکوالٹی اسٹیشن نے سب سے خطرناک انڈیکس دکھایا۔ اسموگ ٹاور میں محدود ہوا کا بہاؤ تھا جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے ہوا کو الیکٹروسٹیٹک طریقے سے صاف کرنے کا دعویٰ بھی غیرواضح رہا۔ اور ہوا کی رفتار ایئرکوالٹی انڈیکس پر اسموگ ٹاور سے زیادہ اثر انداز رہی۔ سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ اسموگ ٹاور نجی کمپنی کی جانب...
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن تیزی کا رجحان رہا،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 396پوائنٹس اضافے سے100انڈیکس 1لاکھ13ہزار700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں 47ارب روپے کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم 14028 ارب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 49.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی خریداری کا رجحان غالب رہا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنریز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری میں بھرپور دلچسپی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے...
عیسیٰ ترین: بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک شخص جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر خودکش دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہاہے۔
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت ہوا تاہم ول یانگ کے ڈٹ جانے پر پاکستانی بولرز بے بس نظر آئے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 8.1 اوور میں 40 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم ول یانگ نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کر کے ساتھی کے ساتھ اسکور کو 73 تک پہنچایا تو مچل آؤٹ ہوگئے۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )پاکستان میں شمسی توانائی کو اپنانے کے عمل میں نیٹ میٹرنگ کے ذریعے اضافہ ہوا ہے جس کی حوصلہ افزائی پینل کی قیمتوں میں کمی اور گرڈ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہوتی ہے تاہم حکام کو گرڈ کی جدید کاری کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شمسی اتار چڑھاو کو منظم کیا جا سکے اور گرڈ کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے پاکستان شمسی توانائی کو اپنانے میں غیر معمولی اضافے کا سامنا کر رہا ہے جو بنیادی طور پر سازگار نیٹ میٹرنگ پالیسیوں کے ذریعے ہوا جیسا کہ رینیوایبل فرسٹ رپورٹ”پاکستان میں عظیم شمسی رش“میں روشنی ڈالی گئی ہے.(جاری...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی روابط کا ابھرتا ہوا مرکز ہے – گوادر روشن مستقبل کا ضامن ہے ۔ صدر مملکت نے یہ باتیں ایوانِ صدر میں چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے زیر اہتمام "علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے ہوئے مواقع" کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی برطرفیاں ؛ مذاکرات کا پہلا دور ناکام اس بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، سفارتکاروں، کاروباری رہنماوں اور ماہرین نے شرکت کی تاکہ پاکستان کے علاقائی روابط، تجارتی توسیع اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ کانفرنس مین غیر...
کراچی: وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، انشورنس سیکٹر کی بڑھتی خریداری سرگرمیوں اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 57.17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 61ارب 10کروڑ 48لاکھ 58ہزار 814روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ایک موقع پر 102 پوائنٹس کی مندی اور بعدازاں سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ آئل اینڈ گیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں کے باعث 1509پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 1344 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ یہ 113088 پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1610 پوائنٹس کے بینڈ میں گردش کرتا رہا۔ مارکیٹ میں 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 20.74 ارب روپے رہی۔ اس کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 161 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ اب 13948 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 279.37 روپے پر بند ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ روز ڈالر 279.27 روپے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 967 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تھا،کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 341 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 434 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،130 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 234 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔بازار میں 51 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 63 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔
جب محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا ہے تو خود کھیل کو خیرباد کہہ دوں گا، انٹرویو سابق کپتان سرفراز احمد کی شاندار کپتانی میں پاکستان پہلی بار چیمپئنزٹرافی جیت سکا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ سے کب دوری اختیار کریں گے، اس حوالے سے انھوں نے اپنی آرا کا اظہار کردیا۔چیمپئنزٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں، اس بار چیمپئنزٹرافی میں بھی وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، ایسے میں ایک حالیہ انٹرویو میں سرفراز نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جب محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا ہے تو خود...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت نے ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان پائلٹ ترقیاتی پروگرام (وائی پی ڈی پی - 1) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید فلائٹ ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں ۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ یہ اقدام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار اٹھایا گیا ہے جو ہوابازی کے فروغ میں سنگ میل...
بلوچستان حکومت نے ایک انقلابی اقدام کرتے ہوئے نوجوان پائلٹس کے لیے ایک جامع پروگرام کی منصوبہ سازی کرلی۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ نوجوان پائلٹس کے لیے انقلابی اقدام وائی پی ڈی پی 1 پروگرام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار کیا جارہا جو ہوابازی کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوان پائلٹس کو 200 اضافی فلائٹ آورز کی تربیت دی جائے گی جس سے ان کے عملی مہارتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹس کو نہ صرف معیاری تربیت دی جائے گی بلکہ انہیں مالی معاونت...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 12ہزار178پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا تھا،انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر279روپے21پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر17 پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مار کیٹ میں ڈالر281روپے7پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
میئر لندن سر صادق خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تو کسی صورت ان کی ہار نہیں ہوگی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابراعظم فارم میں ہیں امید ہے پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ میئر لندن سر صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ میچز کے نتائج زیادہ اچھے نہیں رہے، وہ ہمیشہ جیتنے والی ٹیم کی حامی رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ حادثات کو بنیاد بناکر کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے. عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں؟ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہوگا، کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پرتھے۔شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو سیاست کیلئےاستعمال کیا، فاروق ستار پیپلز پارٹی پر الزمات سے قبل اپنی تاریخ پر نظرڈالیں۔انہوں نے کہا کہ...
ایم کیو ایم کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ حادثات کو بنیاد بناکر کراچی میں فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے، عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں؟۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہوگا، کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پرتھے۔شرجیل...
وہ بنگالی نیشنلسٹ جو بنگلادیش کی آزادی کی لڑائی میں ہیرو مانا گیا جس نے مکتی باہنی کے کمانڈر کی حیثیت سے لڑائی میں حصہ لیا۔ اس نے اپنی زندگی کے آخری سال پاکستان میں گزارے ہے نا حیرت کی بات!! اپریل 1971ء میں وہ پاکستانی فوج میں میجر کے عہدے پر تھا۔ پھر وہ باغی ہو کر انڈیا کی مدد سے بننے والی مکتی باہنی سے جا ملا۔ وہ تھے میجر عبدالجلیل جو 1985ء کے نصف میں پاکستان آگئے اور پھر آخری دم تک پاکستان ہی میں رہے۔ اپریل 1971ء میں ایک اور باغی میجر ضیا الرحمن نے پہلی بار بنگلادیش کا پرچم لہرایا تھا۔ عبدالجلیل نے بھی بریسال پر قبضے کے بعد بنگلادیش کا پرچم لہرایا تھا۔ انہوں...
جب سماج غیر سنجیدہ اور غیر منطقی بنیاد پر تعمیر ہونے لگیں تو اس سماج کی آخری منزل غیر سیاسی اور غیر جمہوری سماجی سوچ پر مرتکز ہوکر بے ابتری اور غیر منصفانہ سماج کی بربادی پر اپنا اختتام کرتی ہے۔ ہمارے سماج میں اکثر غیر جمہوری رویوں کا ذکر بہت فراخدلی کے ساتھ کیا جاتا ہے اور ملک کے سیاسی فیصلے جب آمرانہ انداز سے ہونے لگتے ہیں تو جمہوریت کو تاراج کرنے کا واویلا دیکھنے کو ملتا ہے۔ کسی حد تک جمہوری تقاضوں کی مانگ اور جمہوری سیاسی عمل کی خواہش یقینا آمرانہ سوچ کے مقابل ایک خوش آیند اور ترقی پسند سوچ ہے، جس کی کمزور سے کمزور شکل بھی آمرانہ طرز فکر سے بہت بہتر ہے...
اسلام آباد: حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی...
تائیوان میں دھماکے سے شاپنگ مال کی درمیانی منزلوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے شہر تائی چنگ میں شاپنگ مال میں دھماکے سے 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔دھماکا شاپنگ مال کی بارہویںمنزل پر ہوا جس کی تزئین و آرائش جاری تھی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ واقعے میں 5 افراد کی جانیں گئیں اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ ممکنہ طور پر دھماکہ ریستوران میں گیس لیکج کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب تائیوان کے رہنما لائی چِنگ نے دھماکے کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیان کے مطابق کاروں، اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑیوں، وینز اور دیگر گاڑیوں کی مجموعی فروخت جنوری میں 17,000 یونٹس تک پہنچ گئی، جو صنعت میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں آٹو سیکٹر میں گاڑیوں کی فروخت میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2025 کے پہلے 7 ماہ میں کاروں کی فروخت 56 فیصد اضافے کے ساتھ 78 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئی ۔ مسافر کاروں کی فروخت دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس سے 51 فیصد بڑھ کر جنوری میں 11,868 یونٹس...
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 406 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 331 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 477 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز شیئر مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 6 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 457پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ، مارکیٹ 1لاکھ13ہزار382پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان نظر آیا تھا، سٹاک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ دیکھی گئی تھی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں406پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13ہزار 416 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 264 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 117 کے شیئرز میں کمی ہوئی...
گلگت بلتستان کے عوام یکم نومبر کو اپنی آزادی کا دن مناتے ہیں کیونکہ اسی دن سنہ 1947 میں انہوں نے ڈوگرا حکومت کے تسلط سے نجات حاصل کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: قلعہ شگر، قدرتی ماحول میں واقع ایک منفرد تاریخی، ثقافتی ورثہ اسی طرح گلگت بلتستان کی آزادی کے 3 ماہ بعد شگر بھی آزاد ہوا۔ 12 فروری 1948 کو شگر کے بہادر عوام نے آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈوگرا حکومت کا خاتمہ کرکے اپنا علاقہ آزاد کرایا۔ پاکستان کے ساتھ الحاق ایک سال بعد یعنی 14 اگست 1948 کو ہوا۔ جب گلگت بلتستان میں آزادی کی تحریک شروع ہوئی تو شگر کے عوام نے بھی اس میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اپنے علاقے میں جدوجہد...
کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ، ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3 ہزار 429 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے...
بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سنیل گروور اپنے مشہور کردار ’گتھی‘ اور ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ کے باعث بے حد مقبول ہوئے، لیکن 2018 میں ایک جھگڑے کے بعد انہوں نے کپل کا شو چھوڑ دیا۔ یہ جھگڑا اس وقت ہوا جب کپل اور سنیل آسٹریلیا سے واپس آرہے تھے اور دورانِ پرواز ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد سنیل گروور نے شو کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا۔ تاہم، 6 سال بعد دونوں نیٹ فلکس کے "دی گریٹ انڈین کپل شو" میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سنیل کے جانے کے بعد کپل کے شو کی مقبولیت میں کمی آئی، جس سے...
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حیدرآباد میں قائم ہوابازی کی تربیت گاہ میں بین الاقوامی معیارکے کورسزکروانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نےحیدرآباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹوٹ(کٹائی)میں عالمی سول ایوی ایشن سےبین الاقوامی معیارکےکورسز کروانے کی منظوری دی ہے، پہلی بارانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم کو 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیےمدعو کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی معیارکےکورسز 17 فروری تا 25 مارچ ہوں گے،ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈیولپر، ٹریننگ منیجرز کے کورسزکروائے جائیں گے جبکہ پسنجر بورڈنگ برجز کورس کی تربیت بھی دی جائے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اورانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نےکورسزکےمتعلق رجسٹریشن اور شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری...
کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے سے زیادہ ہے۔
کراچی: انسٹیٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو دوسرے دن بھی ریکوری اور تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 59.06فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب 73ارب 12 کروڑ 57لاکھ 99ہزار 487روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 456پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اس دوران سیمنٹ اسٹیل آئل اینڈ گیس سیکٹر میں مختصر المدت سرمایہ کاری سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہوا جس سے ایک موقع پر 1856پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)برطانوی ہوم آفس نے نئے امیگریشن قوانین کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کا گھیرا تنگ کر دیا، گرفتاریوں اور چھاپوں میں تقریبا 38 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوم آفس کی طرف سے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف جاری اقدامات کے حوالے سے حکام نے اعلان کیا کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ 12 ماہ کے مقابلے میں تقریبا 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ محکمہ داخلہ کے زیرِ اہتمام آپریشن میں حکومت ملک بدری کے حوالے سے فوٹیج بھی نشر کرے گی، حکومت کی طرف سے اس امر پر زور دیا جا رہا ہے کہ امیگریشن...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 718 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 96 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1055 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 172 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 41 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 94 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111,622 جبکہ...
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔ اکتوبر 2024ء میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی،...
اسلام آباد : ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔اکتوبر 2024ءمیں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی...
اسلام آباد:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سفارتی آداب کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کسی طرح کا خیرسگالی کا پیغام دینے کی زحمت نہیں کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی نے فرانس کے دورے کے سلسلے میں پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، جہاں ان کا خصوصی طیارہ’’انڈیا ون‘‘لاہور کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ کے اوپر سے 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کرتا ہوا پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کے خصوصی بوئنگ 777 طیارے نے تقریباً 41 منٹ تک پاکستانی...
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط سے تاثر پیدا ہوا کہ سزاؤں کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جیو نیوز سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو لکھا گیا خط بدنیتی پر مبنی ہے، خط کا مقصد یہ تاثر پیدا کرنا ہے کہ میری سزاؤں کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ جھوٹا بیانیہ بنانے میں پی ٹی آئی والے کمال لوگ ہیں، طلال چوہدریطلال چوہدری نے کہا ہے کہ جھوٹا بیانیہ بنانے میں پی ٹی آئی والے کمال لوگ ہیں، صدر علوی نے آرمی چیف کی سمری پر دستخط پہلے کیے اور بانی پی ٹی آئی سے پوچھا بعد...

08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل،مسلم لیگ ن مدینہ نےمنایا یوم تشکر،پاکستان کی کامیابیوں کا سال قرار
مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے وقت) 08 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے یوم تشکر کے طور پر جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن کی قیادت میں 08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل ھونے پر منایا۔ عمران خان کا دور حکومت پاکستان کے لئے نحوست اور منحوست کا دور تھا۔ جو پاکستان کی خیر کی بجائے شر اور فساد کا دور تھا۔ جس پر اب بھی اس تحریک انصاف اور اس کی قیادت اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔ جس کے مطابق سری لنکا بنتاہوا پاکستان، ڈیفالٹ ہوتا ہوا پاکستان، تین ٹکڑے ہوتا ہوا پاکستان، ایٹمی ہتھیاروں سے محروم ہوتا ہوا پاکستان جیسے بیانیئے شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی بچھائی ہوئی سرنگوں...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ ہوا ہے، لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق شمال مغربی شہر زاویہ کے قریب مارسادیلا بندرگاہ کے پاس کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا ہے ۔ڈوبنے والی کشتی پر65مسافر سوار تھے،طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے لاشوں کی شناخت کے لیے ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کر دی ہے، پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صورتحال کی نگرانی کے لیے وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ،واقعے سے متعلق معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔ Parep Tripoli 03052185882(WhatsApp) +218913870577(Cell) +218 91-6425435(WhatsApp)

2024 سیاحت کیلئے کامیاب ترین سال،ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت 62.2 ملین سیاحوں کی ترکیہ آمد
اسلا م آباد(ںیوزڈیسک)سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لئے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں کی ترکیہ آمد 20.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ سیاحوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.1 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر سال 2024 ترکیہ میں سیاحت کے لئے سب سے کامیاب سال رہا۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہباز حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کے دوران پاکستان کے تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے حکومتی ذ رائع کے حوالے سے بتایا کہ جولائی تا دسمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 6 فیصداضافہ ہوا۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد، میٹلز اور جیمز کی برآمدات7 فیصد بڑھیں، منرلز اورپٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد، کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی ششماہی میں ٹیکسائل اور لیدرکی برآمدات 9 ارب 62کروڑ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 131 پوائنٹس کی کمی ہوئی،مارکیٹ 1 لاکھ 10 ہزار 191 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا،انٹربینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر 279روپے 5پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر7پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر280روپے 90پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میںرواں ہفتے شدید مندی رہی ،ہنڈرڈانڈیکس1لاکھ 14 ہزار سے گر کر 1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس تک آگیا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 3933 پوائنٹس کی کمی ہوئی، ما ر کیٹ1لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا، ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا، ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
میڈیا سے گفتگو کرتے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ باصلاحیت مرکزی کمیٹی ہے، جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج ایم کیو ایم کا جو بیان جاری ہوا ہے، بس وہی صورتحال ہے، جو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا، باصلاحیت مرکزی کمیٹی ہے، جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کی...
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جنھیں رواں برس یعنی 2025 سے پانی کے شدید بحران کا سامنا ہوگا۔ حکومت اور عوام نے مل کر اس بحران کو حل نہ کیا تو اگلے چند سال میں خشک سالی کی وجہ سے پاکستان میں شدید ترین غذائی بحران شروع ہو جائے گا۔ لبنان، افغانستان، شام، ترکی، برکینافاسو، قطر، اسرائیل، قبرص اور کویت بھی پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ اس وقت پاکستان 50 فیصد سے زائد پانی کی کمی کا شکار ہے۔ پاکستان بڑے خوراک کے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پانچ براعظموں میں پچاس سے زائد ممالک پانی کے مسئلے پر ایک دوسرے سے نبرد آزما ہونے کے خطرے سے...
امیر جماعت اسلامی وسطی کا مزید کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں الیکشن کے دن فارم 45 میں جیتنے والے امیدواروں کو اگلے دن فارم 47 میں ہرایا گیا اور ایک سال گزرنے کے باوجود بھی خیبر پختونخوا ایوان بالا میں نمائندگی سے محروم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024ء کا جنرل الیکشن ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ متنازعہ الیکشن ثابت ہوا ہے، جس میں جیتنے والے امیدواروں کو بھی علم نہیں ہے کہ وہ کیسے جیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) ماہرین کے مطابق معاشی آزادی، زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات، مہنگائی اور دیگر وجوہات کے اثرات کے باعث خواتین اسکوٹیز کو نقل و حمل کا ایک قابل بھروسہ اور سستا ذریعہ سمجھ کر اسے استعمال کر رہی ہیں۔ ’مجھے آزادی کا احساس دیتی ہے‘ ثانیہ سہیل ،جو روزانہ راولپنڈی صدر کے علاقے سے اسلام آباد میں اپنے دفتر تک کا سفر خوداعتماد ی کے ساتھ اپنی اسکوٹی پرکرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں،'' میری اسکوٹی کام پر جانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ بہت آسان ہے اور میرا بہت سا وقت اور پیسے کی بچت کا سبب ہے۔ یہ مجھے بااختیار اور مضبوط ہونے کا احساس دیتا ہے۔ مجھے آزادی کا...
بٹ خیلہ: عمران خان کی جانب سے حکم آیا تو پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہوگا، اس حوالے سے تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے وضاحت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے آج صوابی میں ہونے والے جلسے کے تناظر میں اپنے بیان میں پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ آج کا جلسہ تاریخی لحاظ سے بڑا ہوگا۔ ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی بڑے قافلے میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ ہمارامینڈٹ چرایا گیا ہے، اسے واپس چھین لیں گے۔ صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے...
کراچی: زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں استحکام، معیشت میں اصلاحات پر پیشرفت کے نتیجے میں آئی ایم ایف جائزہ ممکنہ طور پر بہتر ہونے اور نجکاری پلان جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور بیرونی ادائیگیوں کے مسائل کو انٹربینک مارکیٹ نے نظرانداز رکھا، یہی وجہ ہے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 27پیسے کی کمی سے 278روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی...
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔اعظم نذیر تارڑ سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دیرینہ دوست ہیں۔ وزیر قانون نے انسانی اسمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات بتادیےوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات بتادیے۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ترقیاتی اور اقتصادی اہداف کی حمایت جاری...
انسانوں کی انگلیوں کے نشان کی طرح ایک ہیرا بھی کبھی کسی دوسرے ہیرے سے نہیں ملتا۔ اس لئے ہر قدرتی ہیرا اپنے آپ میں نادرالمثال ہوتا ہے۔ہیرے کی دریافت اگرچہ ہندوستان میں لیکن اسے قدیم یونانی اپنے دیوتاؤں کے آنسو سمجھتے تھے جبکہ قدیم روم والوں کے نزدیک یہ ہیرے ٹُوٹے ہوئے تاروں کا حصہ تھے اور وہ انہیں خوش قسمتی کی علامت اور بد رُوحوں کو بھگانے کا ذریعہ سمجھتے تھے۔ تاہم مختلف ہیروں سے متعلق بہت ساری کہانیاں دنیا بھر میں گردش کرتی رہی ہیں اور بعض ہیروں کو تو بدقسمتی کی علامت بھی سمجھا گیا ہے۔دنیا کا سب سے مشہور کوہِ نور ہیرا ان میں سے ایک ہے جو ہندوستان میں دریافت ہونے کے بعد فی الحال...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچوں روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔
میں پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ پی ٹی آئی کا بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان پانچ اگست کو ہی کیوں گرفتار ہوا حالانکہ وہ اس سے پہلے 9 مئی کو بھی گرفتار ہوا تھا مگر اس کے عہدیداروں اور کارکنوں کے جی ایچ کیو سمیت ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملوں اور اعلیٰ عدلیہ میں ’ گڈ ٹو سی یو‘ کہنے والے ججوں کی وجہ سے رہا ہو گیا تھا۔ جب یہ پانچ اگست کی شام توشہ خانہ کیس میں جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل اور گرفتار ہوا تو اس روز کوئی احتجاج ہوا نہ ہنگامے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ عمران خان کی پانچ اگست کو گرفتاری قدرت...
پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر میں اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوا۔جس کے بعد کاروباری ہفتےکے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 15 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 279.60 روپے اور 281.10 روپے رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ یورو کی قیمت گزشتہ...
کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ایک موقع پر 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔ تاہم بعد ازاں منفی رجحان کے سبب 100 انڈیکس میں 1634 پوائنٹس کی کمی آ گئی، اور انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ منگل کو بھی مارکیٹ میں منفی رجحان تھا اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہوابازی کی وزارت کوختم کردیاگیا،وزارت ہوابازی کو باضابطہ طور پر وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا، جس میں پی آئی اے، پی اے اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کو تمام مراسلے اب وزارت دفاع کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت دفاع کے سیکشن افسر نے تحریری ہدایت جاری کردی،وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی تھی۔ پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط مزید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) موجودہ حکومت کے ایک سالہ دور میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 75 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔ عارف حبیب ریسرچ اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمار کے مطابق 7فروری 2024 ، عام انتخابات سے ایک روز قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 64ہزار 144 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا جو جمعرات (6 فروری 2025)کی سہ پہر تک ایک لاکھ 10ہزار پوائنٹس سے زائد تھا۔(جاری ہے) ایک سال کی مدت میں سٹاک ایکس چینج کے انڈیکس میں مجموعی طورپر 75 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ 11...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 412 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ،مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 522 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ منگل کے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رحجان برقرار رہا تھا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 809 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 255 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں 43 کروڑ 63 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 23 ارب...

دشمن پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے دور رکھنے کے لیے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، عمران لیاقت بھٹی
ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام نواں شہر چوک ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے نعرے درج تھے۔ کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مشترکہ اجلاس میں پشتونخوا میپ کی حمایت میں آٹھ فروری کو گزشتہ سال کے انتخابات میں بھرپور دھاندلی کیخلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے آٹھ فروری کو بطور یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ یہ فیصلہ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں گزشتہ شب ایم ڈبلیو ایم علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاون کے صوبائی و ضلعی کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 4 فروری 2025 کو پشتونخواء عوامی ملی پارٹی کے مرکزی آفس میں ہونے والے تحریک تحفظ آئین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ5فروری 2025محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے اور کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج ہے، سیالکوٹ میں شدید دھند...
حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں، تاہم گزشتہ چند دنوں سے فروٹ، گوشت، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سبزیوں اور انڈوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ماہ فروری میں شہری افراط زر سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 2.7 فیصد پر آگئی ہے جو گزشتہ سال دسمبر میں 4.4 فیصد اور جنوری 2024 میں 30.2 فیصد تھی، اس کے باوجود کہ ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد بڑھی جبکہ دسمبر 2024 میں یہ 0.1 فیصد کمی کا شکار تھی۔...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ مزید :
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ان کا جدید اسلحہ افغانستان میں رہ گیا تھا ، افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد پیچھے رہ جانے والے ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس...