کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔

مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔

اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا کہ آج حکومتی کمیٹی سردار اختر مینگل سے ملاقات کرے گی، آج افسوس ناک واقعہ پیش آنے کے باوجود حکومت سے اختر مینگل کی جماعت کا رابطہ ہو رہا ہے۔

شاہد رند نے کہا ہے کہ ایک بار پھر سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ اس صورتِ حال میں پُرامن رہیں، ملک دشمن عناصر اس صورتِ حال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سردار اختر مینگل کی جماعت نے کہا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان اختر مینگل کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی سربراہ اختر مینگل پر خودکش حملہ تشویش ناک ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی، سردار اختر مینگل پر خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے 30 کلومیٹر دور واقعے علاقے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں اختر مینگل اور دیگر رہنما محفوظ رہے تھے۔

دھماکا بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے ، اختر مینگل 
  • وزیراعلیٰ بلوچستان اختر مینگل کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں، بلاول
  • کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں جاری دھرنے کے قریب خودکش دھماکا
  • بلوچستان میں بی این پی کے لانگ مارچ کے قریب خودکش دھماکا، اختر مینگل و دیگر محفوظ
  • خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، دھرنا جاری رہے گا: اختر مینگل
  • خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومت
  • بی این پی کے دھرنے پر خود کش دھماکے کے بعد سردار اختر مینگل کا بیان بھی سامنے آگیا
  • مستونگ، اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکہ
  • سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا