عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام پر خرچ کی جائے گی، رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی جبکہ ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام پر خرچ کی جائے گی، رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی جبکہ ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کہ اس اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار اور عوامی صحت کو بہتر بنانا ہے، پنجاب کلین ایئر پروگرام سموگ کم کرنے کا منصوبہ ہے، لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے، صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ عالمی بینک کے نئے کَنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہے، لاہور ڈویژن کے 13 ملین شہریوں کیلئے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالمی بینک کو بہتر قرض کی
پڑھیں:
پاکستان جامع پالیسیوں کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے‘مصدق ملک
اسلام آباد (خبر نگار)عالمی یوم زیرو ویسٹ کے موقع پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، مصدق مسعود ملک نے قوم سے پائیدار فضلہ انتظام کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی عالمی یوم زیرو ویسٹ ہر سال 30 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں فضلہ کے مثر انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پائیدار پیداوار و استعمال کے طریقوں کو فروغ دینا ہے اس سال کا موضوع "فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ کی جانب پیش رفت" ہے، جو ٹیکسٹائل صنعت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی فوری ضرورت کو نمایاں کرتا ہے۔ پاکستان میں، جہاں ٹیکسٹائل صنعت معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یہ مسئلہ مزید توجہ کا متقاضی ہیاپنے پیغام میں، وزیر مصدق مسعود ملک نے پاکستان کی معیشت میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ شعبہ جی ڈی پی میں نمایاں حصہ رکھتا ہے اور روزگار کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔