2025-01-22@04:38:57 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«ایران اور اسرائیل کے»:

    ریاض: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کو بڑھتے دیکھنا نہیں چاہتے ،ٹرمپ انتظامیہ کو ایران اور اسرائیل کے تنازعے کو دیکھنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ امید ہے نئی امریکی حکومت کسی تنازعے میں شامل نہیں ہوگی، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کسی صورت قبول نہیں   ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  غزہ میں جنگ بندی خوش آئند ہے،غزہ میں جاری مشکلات کا خاتمہ ضروری تھا،فلسطینیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے، رواں ہفتے لبنان کے دورہ کروں گا۔ واضح رہےکہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا جس...
    این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) این سی ایچ ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح کیا گیا، این سی ایچ ڈی ڈیرہ کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم خان میانخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ صدف، ایم آئی ایس آفیسر محمد عبداللہ خان اور دیگر سٹاف نے شرکت کی جبکہ ریڈ فائونڈیشن کی جانب سے سی ای او نعیم الحسن قریشی اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ، خواندگی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک یا سزا کے خلاف اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلس جِل ایڈورڈز نے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے کہا ہے کہ وہ عالمی قانون کا احترام کرتے ہوئے تشدد کے ارتکاب سے گریز کریں۔ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نتیجے میں غزہ سے اسرائیل اور دیگر ممالک کے یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے اور علاقے پر 15 ماہ سے جاری اسرائیل کی بمباری اور زمینی حملے بند ہونے کا موقع ملا ہے جن میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔ اس موقع پر...
    15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ یہ جنگ بندی معاہدہ فلسطین میں کئی ماہ سے جاری خونریزی کے خاتمے کی ایک اہم کوشش ہے۔ بلاشبہ بیالیس روزہ امن معاہدے پر اگر اسرائیل عملدرآمد کرتا ہے، تو مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حوالے سے بھی نئے امکانات روشن ہوجائیں گے، عوام پر کیا گزرتی ہے، اس کے مناظر غزہ کے علاوہ یوکرین، غزہ ،لبنان اور یمن میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ جب شہر کے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو رہے ہوں اور کھانے کے لیے دنیا بَھر سے امداد مانگی جا رہی ہو، تو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جعلی افسران سرگرم ہوگئے ہیں، یہ جعلی افسران پہلے شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو سیل کرتے ہیں اور پھر ڈی سیل کرنے کیلیے بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سرگرم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 جعلی افسران شہریوں سے رشوت مانگتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیے گئے۔ جعلی اہلکاروں نے پہلے کچھ گھروں کو سیل کیا اور پھر ڈی سیل کرنے کیلیے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ متاثرین کو ڈیل کرنے کے لیے چائے کے ہوٹل پر بلایا۔ اہل علاقہ نے اس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی تو ٹاؤن انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور تمام جعلی افسران کو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے ، سندھ کابینہ نے کراچی کیلیے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے ، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں،ریڈلائن منصوبہ پاکستان کاواحد منصوبہ ہے جس پربایوگیس پربسیںچلیں گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جوب دیتے ہوئے بتائی۔
    سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے، ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک اور غاصب اسرائیلی رژیم کے درمیان طے پانیوالے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور غاصب صیہونیوں کی "قابض ماہیت" کیجانب اشارہ کئے کہا کہ اقوام متحدہ مشرق وسطی کے تمام فریقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس معاہدے کو فلسطینیوں و "اسرائیلیوں" کے بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے ایک بہتر موقع کے طور پر استعمال کریں! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گیوٹریس نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس و غاصب صیہونی رژیم کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا...
    کراچی(کامرس رپورٹر)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (سابقہ شیل پاکستان لمیٹڈ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے زبیر شیخ کوعبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا ہے۔بدھ کے روز لسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وقار صدیقی 31 جنوری 2025 کو وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے زبیر شیخ کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔یاد رہے کہ منگل کو شیل پاکستان لمیٹڈ (شیل) نے اپنے نام کو باقاعدہ طور پر ’’وافی انرجی پاکستان...
    پی ایس ٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مظلوم فلسطینیوں کی آہیں ناجائز ریاست کے باپ امریکہ کو جلا کر بھسم کر دیں گے، ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت کے پیش نظر اسرائیل کو مجبورا اب غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑے گی۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے نومنتخب ذمہ داران کا اجلاس جامع مسجد جلال باقری میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان بجلی کے نرخ کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دے، آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے محض...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ سانحہ اے پی ایس میں گٹھ جوڑ اور آرمی ایکٹ کے ہوتے ہوئے بھی فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ آئین میں ترمیم کیوں کرنا پڑی؟. جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ بات سویلین کے ٹرائل کی نہیں ہے بلکہ سوال آرمی ایکٹ کے مطابق ارتکاب جرم کے ٹرائل کا ہے.(جاری ہے) جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ملزم خصوصی ٹرائل میں جرم کی نیت نہ ہونے کا دفاع لے سکتا...
    اسلام آباد: سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اہم سوالات اٹھائے، جن میں ایک سوال یہ تھا کہ جب آرمی ایکٹ موجود تھا اور اے پی ایس پر حملہ ہوا، تو پھر ان دہشتگردوں کا فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں کیا گیا؟  آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کی جگہ جرم کی نوعیت پر منحصر ہوتی ہے، اور اگر جرم کا تعلق فوج سے ہو، تو وہ ملٹری کورٹ میں...
    سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے وفاقی کابینہ کے فیصلہ کی دھجیاں اڑادیں، گیس سیل ایگریمنٹ نہ ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کو 29 ارب 65 کروڑ روپے کی گیس فراہم، ایس ایس جی ایل انتظامیہ کی جانب سے ماضی میں بھی معاہدے کے علاوہ گیس فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے 23اپریل 2018کو فیصلہ کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور کے الیکٹرک گیس اور ایل این جی کی فراہمی کے گیس سیل ایگریمنٹ کے لئے 15دن کے اندر پروسیس شروع کریں، لیکن اس کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے سال 2022-23کے دوران کے الیکٹرک کو جنریشن پلانٹ کے لئے گیس سیل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کی بحالی کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت جاری کر دیں۔ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے متعلقہ زونز افسران کو بھی رجسٹریشن فعال کرنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کر دی،جعلسازی یا نا قابل قبول ان پٹ ٹیکس کی وجہ سے معطل رجسٹریشن کی بحالی کیلئے ادائیگی کا جائزہ لیا جائے گا،رجسٹرڈ شخص کو اپنے یونٹ آفیسر کے سامنے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔(جاری ہے) اپلیٹ ٹربیونل یا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے حکم خلاف اپیل دائر کرنے کی صورت میں شناخت ثابت کرنا ہوگی،مسلسل 6 ماہ سے زائد نان فائلر کی بنا پر رجسٹریشن...
    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی کی صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کے ہمراہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے سمیت صحت میں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے صوبائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات...
۱