جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی امتحانات کے ٹائم ٹیبل اچانک تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میںایم بی بی ایس کے جاری امتحانات کے ٹائم ٹیبل میں اچانک تبدیلی سے طلبہ کو سخت پریشانی کا سامنا۔ جنا۔ ذرائع کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے کئی طلبہ جو صبح کی پہلی شفٹ میں پیپر دے رہے تھے ان کا وقت تبدیل کرکے چوتھی شفٹ شام میں کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیسن اور پیڈیاٹیکس کا شام میں پیپر دینے والے طلبہ کا اگلے ہی دن صبح وائے وا رکھا گیا ہے جبکہ ایم بی بی ایس فائنل کے چوتھی شفٹ کے طلبہ کا پیپر شام 6 بجے ختم ہوگا اور صرف چند گھنٹے بعد ہی وہ اگلی صبح وائے واا دیں گے۔ ذرائع کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر 13 سے 15 جنوری کے دوران تین پیپرز بغیر کسی گیپ کے لئے۔ ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کے معاملے پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان آصفیہ عزیزکے مطابق وینیو نہ ہونے کی وجہ سے کل کے پیپر کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے اور اس طرح کے معملات اکثر ہوجاتے ہیں۔ہمارے پاس گنجائش کی کمی کی وجہ سے امتحان کو شیڈول کرنے میں مشکل ہوتی ہے اس لیے صرف شفٹ تبدیل کی ہے اور اس تبدیلی کے حوالے سے ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ بھی کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بی بی ایس
پڑھیں:
عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکاؤنٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوؤں کی کرائم پارٹنر ہے، سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کر کے اپنا حصہ لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے عوام کو کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ بنائیں۔
القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیفخیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت تھر میں بھوک اور افلاس کے شکار بچوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کی گلیوں میں ڈکیتی اور رہزنی عروج پر ہے، سندھ حکومت قابو پائے۔