اڈیالہ جیل سے "صنم کو خط لکھا" گانے کے مصداق سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو بتایا صوبے میں میر جعفر اور میر صادق کون ہے۔ وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا۔ بانی پی ٹی ائی کی 14 سال کی سزا پر یہاں کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ احتجاج ہوئے لیکن سرکاری لوگوں کے علاوہ کس نے حصہ نہیں لیا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے "صنم کو خط لکھا" گانے کے مصداق اب سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے۔صوبائی حکومت کا کام لوگوں کو تحفظ دینا ہے اور وہ اپنے ہی خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔ 500 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے ہیں اس کا جواب ائیں بائیں شائیں کر رہے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے پیسے اتے ہیں یہ اپنے دھرنوں اور عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسی لیے کمیٹی بنائی گئی ہے تو اس سے حکومت کو تکلیف ہو رہی ہے۔ اپنی جیب بھرنے کے لیے خط لکھنے کے بجائے صوبے کے امان و امان کے لیے لکھنا چائیے تھا۔ جب تک وفاق سے بات چیت نہ ہو تو افغانستان وفد نہیں بھیجنا چاہیے۔ افغانستان کو واضح ہیغام ہے کہ ان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونا چاہییے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے اج تک سیکورٹی کو سنجیدہ نہیں لیا۔ کیا ہماری اسمبلی میں سیکورٹی پر کوئی بحث ہوئی ہے۔ جس صوبائی اسمبلی میں پاک فوج کے خلاف قرارداد پاس ہو وہاں کیا ہو گا۔ آن کیمرہ سیشن ہونا چاہیے جس میں تمام معاملات دیکھے جائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
پشاور:خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کردیا۔
ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں پیر سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سنٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔
صوبائی ادارہ برائے آفات (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی متوقع لہر کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق خشک موسم اور گرمی کی شدت ہیٹ اسٹروک کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر پر دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تیز دھوپ میں نکلتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔ بزرگ شہریوں اور بچوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ اسی طرح کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام یقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز فعال رکھے جب کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مویشیوں اور پالتو جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر سے قبل اپنی گاڑیوں کے انجن کا پانی اور ٹائر کا پریشر لازمی چیک کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔