2025-04-17@01:59:23 GMT
تلاش کی گنتی: 427
«اجلاس میں وفاقی کابینہ»:

لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آغاز — ملکی ترقی، آئی ٹی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات اور نجکاری پر توجہ مرکوز
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو روزہ "لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ” کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سمٹ میں مختلف اہم موضوعات پر سیر حاصل سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات، نجکاری اور ملکی ترقی کے لیے پالیسی اصلاحات شامل ہیں۔ سمٹ میں وفاقی وزراء احسن اقبال، شزہ فاطمہ، مصدق ملک، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جسٹس عائشہ ملک سمیت بین الاقوامی مندوبین اور ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر سرمایہ کاری اظفر احسن نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایف ڈی آئی کے لیے موجودہ سرمایہ کاروں پر توجہ دی جائے، اور چین، سعودی عرب، قطر، عمان اور متحدہ...
فواد چوہدری— فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔اے ٹی سی میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرارلاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔وکلاء نے فواد چوہدری کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ این25 شاہراہ کو دو رویہ موٹروے معیار پر بحال کیا جائے گا۔کچھی کینال فیز 2 بھی بچت سے مکمل کیا جائے گا، ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر۔ کابینہ اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے سسٹین ایبل انوسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی۔ فریم ورک سے ماحول دوست توانائی منصوبوں کی فنڈنگ ممکن ہوگی۔...
سٹی 42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائےبلوچستان کی اہم شاہراہ کو دو رویہ کرنے پر لگایا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم آفس، اسلام آباد میں منعقد ہوا -اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ N- 25 (چمن -کوئٹہ-قلاتـ -خضدار- کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی...
وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو دوران سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل نہ ہوسکے، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی.(جاری ہے) جسٹس امین الدین خان نے وکیل مخدوم علی خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی غیر موجودگی میں وکلا سے کہا کہ دلائل دے دیں، وکلا نے کہا کہ مخدوم علی خان سینئر ہیں، جب تک وہ ختم نہیں کریں گے، ہم دلائل نہیں دیں...
اسلام آباد میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر وفاقی ادارے اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ آئیسکو نے آج سے وفاقی و صوبائی اداروں کو بجلی کے نادہندہ ہونے پر نوٹسز جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نوٹسز کے بجائے میڈیا مہم کے ذریعے اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق آئیسکو کا رویہ اداروں کے وقار کے خلاف ہے اور اس کے ذریعے وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کی توہین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئیسکو نے پارلیمنٹ کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ بہتر یہ ہوتا کہ متعلقہ اداروں سے بات چیت...
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کی آئینی و قانونی حقوق دیں، یہ ہمارا حق ہے، پن بجلی کے منافع، این ایف سی اور ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق ہمارے سارے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی حکومت سے آئینی و قانونی مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں پن بجلی کے منافع، نئے این ایف سی ایوارڈ اور ضم اضلاع کے فنڈز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاق کے ذمے صوبے کے 1900 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ عبوری طریقہ کار کے تحت مزید 77 ارب روپے کی ادائیگی بھی...
وفاقی حکام نے وفاق کے ذمے واجبات کے حوالے سے خیبرپختوخوا حکومت کے مؤقف سے اصولی اتفاق کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: واجب الادا 75 ارب روپے کی ادائیگی کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط پریس سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کے ایک اجلاس میں وفاق پر صوبے کے واجبات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور وفاقی حکام نے اس حوالے سے صوبائی حکومت کے مؤقف سے اصولی اتفاق کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر آبی وسائل کے علاوہ متعلقہ وفاقی سیکریٹریز جبکہ متعلقہ صوبائی اراکین کابینہ، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور دیگر...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے حق میں تقریر کر دی۔ جس پر اراکین اسمبلی نے تالیاں بجائیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی اس ہاؤس میں نمائندگی نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ ہمارا اس سے بہت سے ایشوز پر سیاسی اختلاف بھی ہو مگر میں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے کئی سو ٹن سامان فلسطین کے اندر بھجوایا۔ وہ اس ایوان کا حصہ نہیں ہیں۔ مگر لوگوں نے مجھے اس ہاؤس میں بھیجا، میرا بطور مسلمان اور بطور پاکستان یہ...

وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نےچوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ تجربہ کار اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔ انجینئر امیر مقام نےنو منتخب قیادت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 21 سے 27 اپریل تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو سے بچاؤ ویکسین سے ہی ممکن ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہرطبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر پولیو کی وجہ سے بچہ معذور ہوگیا تو پوری دنیا میں اس کا علاج نہیں ہے، کینسر کا علاج ہے، لیکن پولیو کا علاج نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے پولیو ختم ہوگیا، پاکستان اور افغانستان میں ختم نہیں ہوا، پاکستان میں...
امریکی ارکان کانگریس جیک برگ مین، تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق امریکی وفد نے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے اور کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وفد نے سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط پاک امریکا شراکت داری علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔امریکی وفد تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم، وزیر خارجہ، اعلیٰ عسکری قیادت اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔میئر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، انشااللّٰہ مل کر کام کریں گے۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی...
سٹی42: صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ویساکھی اور بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے 50 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں 5 ہزار 800 سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے۔ اس تعداد کو 50 ہزار تک لے جانے کے لیے تیز تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل سردار رمیش سنگھ نے بتایا کہ یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئرز کے فروخت کی جزوی یا مکمل شئیرز کے فروخت کی منظوری دے دی جبکہ وفاقی کابینہ نے ڈیل کے ساتھ خریدار کو پی آئی اے کے انتظامی کنٹرول کی منتقلی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے نجکاری کی پی آئی اے کے ٹرانزیکشن کی سمری کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی اور مقامی اخبارات میں نئی “ایکسپریشن آف انٹرسٹ” (EOI) شائع کی جائے گی تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔ کابینہ نے آئی ایم ایف کی پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق دو اہم شرائط پر رضامندی کی منظوری بھی دی...

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی بیج بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات،زرعی شعبے میں گرین ایگریکلچر ریفارمز متعارف کروانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے بیج بنانے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے وڑن کے مطابق زرعی شعبے میں گرین ایگریکلچر ریفارمز متعارف کروانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کسانوں کو معیاری اور رجسٹرڈ بیج فراہم کیے جائیں تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔(جاری ہے) اس مقصد کے لیے نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ فیلڈ انسپکٹرز کے ذریعے بیج کی کوالٹی کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ 95 فیصد کسان چھوٹے کاشتکار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تیسری مرتبہ عدالت آیا لیکن اس بار بھی کیس نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے، سابق وفاقی وزیر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔ سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا...
اسلام آبادمیں نوجوان کے اغوا کا مقدمہ، وفاقی پولیس کا سابق ایس پی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں وفاقی پولیس کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے...
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں وفاقی پولیس کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی کا چھوٹا بھائی حمزہ 15 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا ہماری کوشش ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے نکلے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ اس ایوان میں ایسی سیاسی جماعتیں موجود ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں سے جمہوریت کے استحکام، وفاق کی مضبوطی کے لئے کردار بھی ادا کیا اور بے شمار قربانیاں بھی دیں، وزیر اطلاعات ہم جمہوری عمل کا حصہ ہیں، ہماری جماعت جمہوری جماعت ہے، اس ملک میں آئین اور نظام موجود ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پانی کی تقسیم کے معاہدے پر تمام صوبوں کے دستخط موجود ہیں، اسی پارلیمان نے ارسا ایکٹ 1992ءمنظور کیا، اس ایکٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی مستعفی ہوگئے؟ پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جبکہ کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے...
لاہور( این این آئی)امریکہ کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملہ پر حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس آج ( پیر) کے روز طلب کر لیا ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔
ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔ سندھ حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔ سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور...

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال،مختلف منصوبوں پر گفتگو
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال،مختلف منصوبوں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال سے اہم ملاقات رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر چوہدری احسن اقبال سے اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات کی جس میں حلقہ این اے 46 اسلام آباد سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انجم عقیل خان نے اپنے حلقے میں انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جاری اور مجوزہ منصوبہ جات کے لیے...
راؤ دلشاد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوااسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑر اور خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم کی ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی ، پارٹی راہنماوں نے بلاول بھٹو کی طرف سے وفاقی حکومت کے نہروں کے فیصلے پر بیان بازی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا خاصا ہے کہ ہم تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں،اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئیند ہے جعلی ڈاکٹر نے دل...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا سابق سیکرٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی موثر ترجمانی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی مؤثر ترجمانی میں اہم کردار ادا کیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “خواجہ اعجاز سرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کا قومی خدمات میں حصہ کبھی نہیں بھولا جائے گا۔” وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ “اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت...

پاکستان میں ٹریکٹر پلانٹ لگانے کے لئے بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی بیلاروس کے وزراء سے ملاقاتیں، ٹریکٹر پلانٹ کا دورہ
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے، کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلا روس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں...
اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ، محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سلمان اکرم راجا اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس عدالت کے لارجر بینچ نے 24 مارچ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستوں پر فیصلہ دیا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع ،وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیر اعظم اجلاس کے شرکاءسے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے،وزیراعظم شہباز شریف کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بڑے بزنس مین موجود ہوں گے جب کہ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجے بوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاءبھی شرکت کریں گے۔واضح...
نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کے بجائے حل نکالا جائے۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں۔ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے: لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج...
وفاقی وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردی سے نمٹنےکے لیے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر قانون پنجاب ملک...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررزم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ تمام...
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے وزارت خارجہ کے ذریعے اٹھایا جائےگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت کاؤنٹر ٹیرارزم کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں اہم نکات زیر بحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان افغانستان کے لیے اپنی خدمات بیان کرنے میں کمزور ہے، فخر کاکاخیل اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار، وزیر...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس۔صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز داخلہ اور آئی جیز نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)...
امید ہے صدر زرداری وزیراعلی پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دینگے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے صدر مملکت وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دیں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت امن و امان کے مسئلے میں واقعی سنجیدہ ہے تو این ایف سی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے کیونکہ امن و امان کا قیام صرف سنجیدہ اقدامات سے ممکن ہے۔ تنظیم سازی کے ماہر کسی وزیر کی غلاظت بھری پریس کانفرنسز سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پورے ملک میں امن و امان...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے مسئلے کو اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے صدر مملکت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دیں گے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت امن و امان کے مسئلے میں واقعی سنجیدہ ہے تو این ایف سی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے کیونکہ امن و امان کا قیام صرف سنجیدہ اقدامات سے ممکن ہے۔ تنظیم سازی کے ماہر کسی وزیر کی غلاظت بھری پریس کانفرنسز سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پورے ملک میں امن و امان کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لیکن بدقسمتی سے وفاق ایک طرف خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کا...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء سے یہاں الگ الگ ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سیدعادل گیلانی، سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے ملاقات کی۔ صدر مملکت سے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا نامزد سفراء میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف محکموں کی گزشتہ ایک سال کے دوران کارکردگی نمایاں رہی جس میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن، میڈیا ریگولیشن اور بین الاقوامی روابط میں نمایاں پیشرفت ہوئی۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے مرتب کردہ رپورٹ میں وزارت کے مختلف شعبہ جات کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔ گزشتہ سال کے دوران پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) نے حکومتی ترجیحات اور قومی استحکام کے فروغ کے لئے مربوط مواصلاتی حکمت عملی نافذ کی۔ اس کے اہم اقدامات میں ڈس انفارمیشن کے تدارک کے لئے میٹا نیریٹو کمیٹی کا قیام، نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کی تشہیر اور 4500 سے زائد صحافیوں کی معاونت شامل ہیں۔ پی آئی ڈی نے 7646 پریس...
سندھ حکومت کا فوری مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کیلئے وفاق کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی باقاعدہ درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی باقاعدہ درخواست کردی، صوبائی محکمہ بین الصوبائی رابطہ نے وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ کر سی سی آئی کا اجلاس جلد بلانے کی گزارش کی ہے۔ خط کے مطابق سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، حریف سیزن میں فصلوں کی کاشت ممکن نہیں، ارسا کی جانب سے چولستان کینال کیلئے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ بھی خلاف قانون ہے، چولستان پروجیکٹ کیلئے ارسا کی جانب سے جاری...
راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کے معاملے میں اے ٹی سی پنڈی نے وفاقی پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی پولیس کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی، آبپارہ، رمنا اور تھانہ کوہسار میں بھی مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو 3 ہفتے قبل اسلام آباد پولیس نے اٹک جیل میں شامل تفتیش بھی کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے 118 ملزمان کی حوالگی کے احکامات ملنے پر اسلام پولیس اٹک جیل کیلئے روانہ...

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے حالیہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی حکومت بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور...

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک؛ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک؛ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیرِ اعظم ہاؤس میں گزشتہ روز ہونے والے ایک اہم اجلاس میں وفاقی اور صوبائی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف کا اعادہ کیا۔ اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم نے کی، جس میں عسکری و سول قیادت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شریک ہوئے۔اہم فیصلے:جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا عزم:اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے ذمہ داروں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے...
ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے اسپائرل کہکشاں کا ایک حیرت انگیز آسمانی منظر پیش کیا ہے جو ایک نوزائیدہ ستارے سے پیدا ہونے والے دھویں اور گیس کے بادل سے ملتی دکھائی دیتی ہے۔ ناسا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں غیر متعلقہ اشیا کی ’خوش قسمت صف بندی‘ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خلا میں پھنسے ناسا کے 2 خلا بازوں کی واپسی میں تاخیر کیوں؟ جب ستارے پیدا ہوتے ہیں تو خلا میں ڈرامائی راستے بناتے ہیں۔ مذکورہ ناقابل یقین تصویر میں نوجوان ستارے کا جیٹ ایک مکمل طور پر منسلک دور کی پیچیدہ کہکشاں کے ساتھ نظر آتا ہے۔ ہربگ ہارو 49/50 زمین سے تقریباً 630 نوری سال کے فاصلے پر مجمع النجوم چیمیلین...
وفاقی حکومت نے غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے غاروں میں ملے 2 ہزار سال پرانے بیجوں سے درخت اگالیے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے) کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ معیارات پر پورا نہ اترنے والی 392 بیج کمپنیوں کو فوری طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ملک بھر میں معیاری بیجوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِاعظم کی ہدایات پر سخت...
وزیراعظم کی ہدایات پر بڑا اقدام، غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے) کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ملک بھر میں معیاری بیجوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کل 27 مارچ سے پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی۔ پرسوں کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔ 29 مارچ کو عید کے لیے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے 3 دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسپریس اب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی جو پہلے ہفتے میں 2 دن چلتی تھی۔ بلوچستان سے اب 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے مسائل ہیں، ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ 70 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہوگا۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے کی...
پنجاب میں اسکولوں، کالجز اور جامعات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 28 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔ عید کی چھٹیوں کے بعد 3 اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، جبکہ 28 مارچ کو تعلیمی بورڈز کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ قبل ازیں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات 31 مارچ سے 4...
امریکا کے وفاقی الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کیلیے شہریت کا ثبوت لازم قرار دیدیا گیا، صدر ٹرمپ نے شہریت کا ثبوت لازم قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے حکمنامے کے تحت اب وفاقی الیکشنز میں حصہ لینے والے افراد کو بطور ووٹر اندراج سے پہلے شہریت کی دستاویز دکھانا ہوگی، جبکہ تمام بیلٹس الیکشن کے دن ہی وصول کیے جائیں گے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ امریکا الیکشن کے تحفظ میں ناکام رہا ہے، ریاستوں کو چاہیے کہ وہ ووٹرز کی فہرستیں وفاقی ایجنسیوں کو فراہم کریں اور الیکشن سے جڑے جرائم کیخلاف کارروائی کریں۔ الیکشن اہلکاروں کی جانب سے تعاون نہ کیے جانے پر ان ریاستوں...
ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لئے کنونشن پر دستخط اور سفارتی مشن کے ارکان کے لئے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی وزارت صنعت و پیداوار اور بین...
کراچی: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح گیارہ بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح سوا 11 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔ جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لئے کنونشن پر دستخط، سفارتی مشن کے ارکان کے لئے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے...
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، اب کل ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہونا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا ہے جو کہ کل ہوگا۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا، کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ایجنڈے کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ارکان کی تقرری کی منظوری دی...
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔ پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی، پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہو گا۔ وزیر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کایبنہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔(جاری ہے) کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ اجلاس آج دن 11 بجے ہونا تھا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا جانا تھا تاہم اب یہ اجلاس کل منعقد ہوگا اجلاس کے ایجنڈے میں اہم معاملات شامل تھے جن میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے بورڈ ارکان کی تقرری کی منظوری دی جانی تھی اس کے علاوہ بین الاقوامی تنازعات کے حل سے متعلق کنونشن پر دستخط وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدے اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے ساتھ ای-موبلٹی کے حوالے سے تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دی جانی تھی...
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
---فائل فوٹو آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کایبنہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ... ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت آج شیڈول وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا تاہم اب اجلاس کل 26 مارچ کو منعقد ہوگا۔اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔ سفارتی مشن کے ارکان کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی...
رمضان ریلیف پیکیج پر 2224ملازمین مامور،اب تک 63فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے ، ایسے تمام مستحق افراد جن کو رقم مل چکی ہے ان کی تمام تر دستاویزی تفصیلات موجود ہیں، وزیر اعظم رمضان ریلیف...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط کی کابینہ منظوری دے گی۔ سفارتی مشن کے ارکان کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ارکان کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے کنونشن پر دستخط ، وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدے پر دستخط اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کےساتھ ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط...
امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے جس کے بعد ان کے دشمن ممالک کے ہاتھوں جاسوس بھرتی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کے ذمہ دار اپنے مشیر ایلون مسک کے ہمراہ جن ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا ہے ان میں سے اکثر کے پاس خفیہ معلومات اور ڈیٹا کا علم یا ان تک رسائی ہے جو ان ملازمین کو دشمن ممالک کی ایجنسیز کے ہاتھوں جاسوس بھرتی ہونے کے امکان میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینیئر جاسوسی کے الزام میں گرفتار وائٹ ہاؤس...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء، سرکاری افسران، نادرا، اسٹیٹ بینک، ٹیلی کام اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان پیکج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستحق افراد کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پیکج کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے اور تمام...

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی زیر صدارت سرکاری حکام اور پرائیویٹ حج گروپ یونین کا مشترکہ اجلاس
عثمان خان : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف کی زیرصدارت دفتر حج مشن پاکستان مکہ مکرمہ میں سرکاری حکام اور پرائیوٹ حج گروپ یونین ہوپ کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سے سرکاری حج سکیم اور پرائیوٹ حج سکیم کے حجاج کرام کے لئے انتظامات اور سہولیات فراہمی پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو سعودی عرب میں درپیش مسائل اور ان کے فوری حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی وفاقی وزیر کی پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو درپیش مسائل سعودی حکام کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ، قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا...
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں عید الفطر پر 5 روزہ تعطیلات، وفاقی حکومت نے منظوری دیدی وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
عیدالفطر پر وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری School WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31مارچ سے 4اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7اپریل سے ہو گا۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے نوٹس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31مارچ سے 2اپریل تک تین دن کے لیے بند رہیں...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا...
پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کینال منصوبے کے خلاف جلسے اور گلی گلی احتجاج کرے گی، صوبائی قیادت کی پریس کانفرنس پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے...
پشاور: وزارت داخلہ کا ملازم لاپتا ہونے کے کیس میں عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ کے ملازم کے لاپتا ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ، جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا ۔ دوانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل امین الرحمٰن یوسف زئی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاپتا شخص وزارت داخلہ کا ملازم ہے، پشاور سے اٹھایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے بھائی کو 6 ماہ پہلے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سے اٹھایا گیا تھا۔ لاپتا شخص وزارت داخلہ میں ڈیٹا اینٹری...
وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی،پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وقار مہدی اور عاجز دھامرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازع 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وقار مہدی اور عاجز دھامرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازع 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینال منصوبے کے خلاف جلسے بھی کریں گے اور گلی گلی احتجاج کریں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت ملک بھر میں چلنے والے نقصان میں 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا انکشاف سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سامنے آیا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، لیکن دو سالہ آڈٹ کی عدم تکمیل کی وجہ سے نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں اس...
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی وزرا، سیکریٹریز اور وفاقی محکموں کے سربراہان کی ایک ساتھ کوئٹہ آمد ہوئی ہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاق سے متعلق بلوچستان کے قابل حل زیر التوا امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں سے متعلق 47 ایجنڈا پوائنٹس زیر غور لائے گئے۔ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم، منسٹری آف میرین افیئرز، ایف بی آر، انفارمیشن، وزارت توانائی، وزارت ریلوے، وزارت مواصلات، پلاننگ کمیشن، منسٹری آف فارن افیئرز، وزارت اطلاعات و نشریات، پی ٹی اے، وزارت قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ، وزارت ہوا بازی، وزارت مذہبی امور، وزارت تجارت اور...
اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7 اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر پر 3 چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو فالو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی آج نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر سنایا۔فیصلے میں کہا کہ چادر و پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا، ایسی روایات اسلامی احکامات...
رہنما ایم کیو ایم پاکستان امین الحق کا کہنا تھا وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم کے حوالے سے رویہ اچھا نظر نہیں آرہا، ترقیاتی پیکج پرکہیں پر کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، پارٹی وفاقی حکومت سے علیحدگی سمیت اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے پر مشاورت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لیے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔ امین الحق کا کہنا تھا مرکزی کمیٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر تین تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔کابینہ ڈویژن سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر تین تعطیلات پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔
وفاقی حکومت نے عید الفطر پر تین دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی.تمام سرکاری دفاتر تین دن بند رہیں گے .تین اپریل سے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ یاد رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا .جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔