تمام دوست ممالک سے تجارت، سرمایہ کاری میں مزید تعاون چاہتے ہیں: صدر
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء سے یہاں الگ الگ ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سیدعادل گیلانی، سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے ملاقات کی۔ صدر مملکت سے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا نامزد سفراء میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے نامزد سفراء کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے ملاقات کی۔ وفاقی انشورنس محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2024ء پیش کی۔علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے ملاقات کی اور ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024 پیش کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیلئے پاکستان ملاقات کی صدر مملکت
پڑھیں:
غیر ملکی سرمایہ کار چین کو مواقعوں کی سرزمین سمجھتے ہیں، چینی میڈیا
غیر ملکی سرمایہ کار چین کو مواقعوں کی سرزمین سمجھتے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں بین الاقوامی صنعتی و تجارتی نمائندوں سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ صدر شی نے کہا کہ چین میں کاروبار کے وسیع مواقع، مارکیٹ کے روشن مستقبل، مستحکم پالیسی توقعات اور محفوظ ترقیاتی ماحول موجود ہے، جس سے یہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری اور ترقی کی ایک زرخیز زمین بنتی ہے۔ ملاقات میں شامل 40 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں کے چیئرمین، سی ای اوز اور تجارتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے چین کو “یقین کا نخلستان اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کی سرزمین ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں اپنی سرمایہ کاری کو مستقل طور پر بڑھائیں گے ۔
ملاقات میں شامل متعدد کمپنیاں برسوں سے چینی مارکیٹ کے ساتھ “مشترکہ ترقی” کر رہی ہیں اور اپنی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔ امریکی فیڈرل ایکسپریس گروپ نے شنگھائی میں ایک بین البراعظمی ٹرانسپورٹیشن مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جرمنی کے مرسڈیز بینز گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر 14 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا ، جبکہ فرانسیسی کمپنی سینوفی نے تقریباً 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے بیجنگ میں ایک نئی انسولین کے پیداواری یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیےیقین ،ترقی کی بنیادی شرط ہے۔ چین میں یہ یقین سب سے پہلے پالیسی کی مستحکم توقعات سے آتا ہے، پھر ایک محفوظ ترقیاتی ماحول بھی موجود ہے جو سرمایہ کاری کے لئے اہم ہوتا ہے۔
مزید یہ کہ چین دنیا کا دوسرا سب سے بڑا صارفین کا بازار ہے، جہاں دنیا کی سب سے بڑی متوسط آمدنی والی آبادی موجود ہے، جو سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے اور یہ بھی اہم ہے کہ چین کی ترقی کی صلاحیت اب بھی مضبوط ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2025 چین کے لیے ٹیکنالوجی اور اختراعات کا ایک اہم سال ہو گا ۔ توقع کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس “نخلستان” اور ” مواقعوں کی سرزمین ” پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مزید مواقع میسر آئیں گے۔