پشاور:

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے صدر مملکت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دیں گے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت امن و امان کے مسئلے میں واقعی سنجیدہ ہے تو این ایف سی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے کیونکہ امن و امان کا قیام صرف سنجیدہ اقدامات سے ممکن ہے۔ تنظیم سازی کے ماہر کسی وزیر کی غلاظت بھری پریس کانفرنسز سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔  

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پورے ملک میں امن و امان کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لیکن بدقسمتی سے وفاق ایک طرف خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے جبکہ دوسری طرف فنڈز روک کر رکھے ہوئے ہے۔ 

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح کیا کہ غیر آئینی طور پر وفاق کا فنڈ روکنے سے ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے جبکہ یہ اضلاع اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں، لہٰذا فنڈز بھی صوبے کو ہی ملنے چاہئیں۔  

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبہ وفاق کے مقابلے میں زیادہ مؤثر انداز میں ضم شدہ اضلاع کے فنڈز استعمال کر سکتا ہے اور اگر وہاں ترقیاتی عمل تیز کیا جائے تو دہشت گردی میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔ 

انہون نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت محدود وسائل کے باوجود دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے لیکن اگر ضم شدہ اضلاع کو ان کا جائز حصہ ملے تو وہاں کی محرومیاں دور کی جا سکتی ہیں۔  

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسے خیبر پختونخوا کے خلاف بیان بازی کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے خیبر پختونخوا نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

صدر مملکت آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد

صدر آصف علی زرداری - فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ 

ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، خیریت دریافت کی

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کرکے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ 

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

آج اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے صدر مملکت کی بیرون ملک منتقلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد
  • بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جارہا: بیرسٹر سیف
  • خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
  • دہشت گردی کے فتنے کو محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے، خواجہ آصف
  • وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا
  • پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس کا حقیقی حل
  • دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں، یوسف رضا گیلانی
  • دہشت گردوں کے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہو گی، رانا ثنا
  • محض 12 سال کی عمر میں موٹیویشنل اسپیکر، ٹرینر اور لکھاری بچہ کون ہے؟