Express News:
2025-03-21@06:40:18 GMT
وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7 اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
22 مارچ کو سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے 22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے 22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔،محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 21 رمضان المبارک کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں 22 مارچ کو چھٹی کا اعلان یوم علیؓ کے موقع پر کیا گیا ہے۔