راولپنڈی:

26 نومبر احتجاج کے معاملے میں اے ٹی سی پنڈی نے وفاقی پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی پولیس کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی، آبپارہ، رمنا اور تھانہ کوہسار میں بھی مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو 3 ہفتے قبل اسلام آباد پولیس نے اٹک جیل میں شامل تفتیش بھی کیا تھا۔

عدالت کی جانب سے 118 ملزمان کی حوالگی کے احکامات ملنے پر اسلام پولیس اٹک جیل کیلئے روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ وفاقی پولیس کو 8 مقدمات میں مطلوب ملزمان اٹک جیل میں تھے ان میں سے تین مقدمات کے ملزمان کی حوالگی کے احکامات پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اٹک جیل

پڑھیں:

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8میں چینی خاتون کی پراسرار موت

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8میں چینی خاتون کی پراسرار موت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) سیکٹر ایف 8 میں 42 سالہ چینی خاتون کی پراسرار موت واقع ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 میں رہائش پذیر چینی خاتون کی موت سے متعلق ان کے ساتھیوں نے اطلاع دی۔پولیس حکام کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں 42 سالہ خاتون کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ چینی خاتون کی موت سیکٹر ایف 8 میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔چینی ساتھی نے بیان دیا کہ خاتون کی صبح طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق چینی خاتون کی موت بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: پیشہ ور گداگروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن، 56 گرفتار
  • اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا
  • اسلام آباد: چینی خاتون اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی، پولیس
  • اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8میں چینی خاتون کی پراسرار موت
  • اسلام آباد؛ چینی خاتون کی پراسرار موت
  • اسلام آباد: چینی خاتون کی پراسرار موت
  • اسلام آباد میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی ایف یو جے اور صحافی برادری کا احتجاج
  • پی ایف یو جے نے کل ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
  • 26 نومبر کا احتجاج: گرفتار 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم