2025-04-15@07:06:08 GMT
تلاش کی گنتی: 6839
«مواقع موجود ہیں»:
(نئی خبر)
چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کردہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ 3 اپریل کو روانہ کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو دی جانے امداد کی دوسری کھیپ جمعرات کی صبح روانہ کی جائے گی۔ اس کھیپ میں 800 خیمے، 2000 کمبل، کھانے کی چیزیں اورپینے کے پانی سمیت دیگر فوری ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چائنا ریڈ کراس سوسائٹی نے 15 لاکھ یوآن کی نقد امداد بھی فراہم کی ہے جبکہ یون نان صوبے کی جانب سے 61 لاکھ یوآن مالیت کا ریلیف سامان فراہم کیا گیا ہے ۔ اس وقت...
امن کے لئے بیٹھ کر انتظار نہیں کیا جا سکتا، اسے فعال طور پر حاصل کرنا ہو گا، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے دورہ روس کے دوران ” رشیا ٹوڈے “بین الاقوامی میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔بد ھ کے روزانٹرویو کے دوران یوکرین بحران کو حل کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ نئی تجویز اور روس -امریکہ رہنماوں کی ٹیلی فونک بات چیت کے حوالےسے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ یوکرین بحران چار سال سے جاری ہے، جسے سرد جنگ کے بعد سب سے بڑا جغرفیائی تنازعہ قرار دیا گیا ہے۔ تنازعہ کے پہلے دن سے...
امریکہ نے خواہ مخواہ دوسرے ممالک پر محصولات عائد کیے ہیں، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے سرکاری دورے کے دوران “رشیا ٹوڈے” انٹرنیشنل میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا ۔بد ھ کے روزچین امریکہ تجارتی جنگ اور چین کی جانب سے امریکی اشیاء پر مزید محصولات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ ہر ملک کو ترقی کے عمل میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہر ملک کے اپنے جائز خدشات ہوتے ہیں لیکن مسائل کے حتمی حل کی چابی دوسروں کے پاس نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں میں ہونی چاہئے۔ اپنے اندر وجوہات تلاش کرنے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن اور اسپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کئے گئے ہیں.صوبہ بھر کے 27 ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سینٹر قائم کئے...
لندن: برطانیہ نے اپنے امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے یورپی شہریوں کے لیے بھی الیکٹرانک ٹریول اتھورائزیشن (ETA) لازمی قرار دے دیا۔ یہ قانون 2 اپریل 2025 سے نافذ ہوگا، جس کے بعد یورپی شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے سے پہلے یہ اجازت نامہ لینا ہوگا۔ ETA ایک ڈیجیٹل سفری اجازت نامہ ہے جو ویزا کے بغیر برطانیہ جانے والے مسافروں کے پاسپورٹ سے منسلک ہوگا۔ تاہم، یہ صرف سفر کی اجازت دے گا، جبکہ حتمی فیصلہ برطانوی امیگریشن حکام کے اختیار میں ہوگا۔ یہ قانون ان تمام افراد پر لاگو ہوگا جو ویزا کے بغیر برطانیہ کا سفر کرتے ہیں اور برطانیہ میں کوئی امیگریشن اسٹیٹس نہیں رکھتے۔ اس سے قبل یہ قانون صرف غیر یورپی...
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دوسرے ممالک میں موجود اپنے سفیروں سے ان افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ہے جنہوں نے اسٹوڈنٹ یا کسی اور ویزا کے لیے درخواست دی ہوئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد ان لوگوں کو روکنا ہے جو امریکا یا اسرائیل پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا روزانہ ہزاروں گولڈ ویزے جاری کررہا ہے واضح رہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے یہ حکم نامہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک بدری کی کوششوں میں توسیع کر رہے ہیں جن میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران...
لاکھوں فالوورز والی ٹک ٹاک سینسیشن مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک کے طوفان میں گھر گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے اور عید منانے کے بعد اب ان کی ایک اور نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے صارفین میں اشتعال کو جنم دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب مناہل کے نام سے منسوب فحش مواد نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی ہو۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایسی ہی کئی ویڈیوز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ موجودہ واقعے پر مناہل نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ یہ تمام...
---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بار بار یاد دہانی کے باوجود صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جارہا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف دہشت گردی کا سامنا ہے تو دوسری طرف صوبے کے فنڈز روک دیے گئے ہیں، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو کے پی کو معاشی طور پر مضبوط کرے، پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جَلد ادا کرے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیے...
اس سال عید اداکارہ جنت زبیر کے لیے میٹھی عید ’زیادہ خاص‘ ہے کیونکہ وہ سعودی عرب کے شہر مدینہ میں اپنے خاندان کے ساتھ عید منا رہی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جنت زبیر نے بتایا تھا کہ ان کی عید ہمیشہ گھر پر خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ لیکن یہ سال مختلف ہونے والا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلی بار مدینہ، سعودی عرب میں عید منائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارا ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے، اور آخر کار اسے ہوتا دیکھنا خواب کا حقیقت میں بدلنا محسوس ہوتا ہے‘۔ A post common by Jannat Zubair Rahmani (@jannatzubair29) اب بطور چائلڈ اسٹار بھارتی ٹیلی ویژن پر...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔ سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق سوریا دیو جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرنے لگا تو...
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد محمد رضوان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں لیکن ہم کچھ عرصے سے اہم موقعوں کو ضائع کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کی لیکن ہماری مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بولرز سوئنگ نہیں کرسکے جبکہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے اچھی بولنگ کی۔ محمد رضوان نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں ہے۔ کپتان...
پشاور: افغان کمشنر اور دیگر نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست افغان رفیوجی آرگنائزیشن کے 18 افسران اور ملازمین نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، افغان رفیوجی آرگنائزیشن، کمشنر افغان رفیوجی اور ایڈیشنل اکاؤنٹ جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار افغان رفیوجی آرگنائزیشن (اے آر او) کے مستقل ملازمین اور مختلف عہدوں پر تعینات ہیں، اے آر او میں ملازمین کے بھرتی اور ترقی کے لیے 2018 میں فریقین کے رولز ہیں۔ رولز کے مطابق گریڈ 19 اور 18 کے افسران کی ترقی آرگنائزیشن کے ملازمین میں سے کی جائے گی جبکہ گریڈ 20 کمشنر کی اسامی کو پی...
مانسہرہ(نیوز ڈیسک)وادی کاغان کا سب سے زیادہ حسین اور دلفریب مقام ناران ہے۔ مانسہرہ سے ناران کا فاصلہ 122کلو میٹر ہے۔ کاغان سے ناران کی دوری صرف 23کلو میٹر ہے۔ یہ سطح سمندر سے 7904فٹ کی بلندی پر واقع ہے، یہاں پر ناران سے 10کلومیٹر سطح سمندر سے 10500فٹ کی بلندی پر واقع گہرے نیلے سبز پانی سے مزین پیالہ نما جھیل ’سیف الملوک‘ کا دلفریب نظارہ دلوں کو مول لیتی ہے۔ شہزادہ سیف الملوک اور پری بدیع الجمال کے عشق کی داستان بھی یہاں ہی پروان چڑھی۔ ایڈونچز بھرے جیپ کے ایک گھنٹے کے سفر کے بعد پہاڑوں میں گھری ہوئی دیو مالائی اور طلسماتی جھیل کے نیلگوں پانی اور ارد گرد کے خوش کن مناظرنے اپنے...
لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آج کل جاتی امرا میں پارٹی رہنماؤں سمیت دیگر لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ،کچھ روز قبل سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطااللہ لانگو نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق بلوچستان بار کے صدر میر عطا اللہ لانگو نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ دورہ بلوچستان ذرائع کے مطابق نواز شریف عید کے...
پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عید کے حوالے سے بتایا کہ وہ کس طرح اپنی عید مناتے تھے اور اب کیسے منا رہے ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ عید کے دن سب سے پہلے وہ اپنی والدہ کو عید ملتے ہیں اس کے بعد وہ قبرستان اور پھر دوست احباب سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا جب مجھے تھوڑا بہت ہوش تھا مجھے اپنے والد سے 10 روپے عیدی ملی تھی، اس 10 روپے میں بھی اتنی خوشی تھی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ 10 روپے جو عیدی کے ملے تھے اس وہ سب کچھ آجاتا جس کی آپ خواہش...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ بے حسی، کمزوری و خیانت عالمی طاقتوں کو بے خوف کر رہی ہے، اوباش امریکی صدر ایران کو معاہدے پر مجبور کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہا ہے، امام حسینؑ کا کردار امت کو ظلم کے خلاف قیام کی تحریک دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید نے بنی اسرائیل کے مذہبی طبقے کی حقیقت کو بے نقاب کیا تھا، اور آج کے مسلمانوں کا حال بھی اس سے مختلف نہیں، کیونکہ یہ بھی دین کا صرف ظاہری لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں، دین میں جعلسازی کرتے ہیں، اس کی اصل حقیقت کو چھپاتے...
ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر کوری بُوکر کی طویل تقریر نے انہیں ایک بار پھر صدارتی امیدوار بننے کیلئے نمایاں کر دیا ہے۔ سینیٹر کوری بُوکر 2020ء میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نامزد ہونے میں ناکام رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سینیٹر کوری بُوکر کی سینیٹ میں 24 گھنٹے سے میراتھون تقریر جاری ہے، سینیٹر نے طویل ترین تقریر کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے پہلے جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر اسٹارم تھرمنڈ نے امریکی سینیٹ میں طویل ترین تقریر کی تھی۔ ینیٹر اسٹارم تھرمنڈ نے1857ء میں سول رائٹس ایکٹ پر 24 گھنٹے 18 منٹ تقریر کی تھی۔ سینیٹر کوری بُوکر ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کر رہے ہیں، سینیٹر کوری ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو ایک ایک کرکے نشانہ بنا...
راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے...
فوجداری قانون یا قانونِ جنگ؟ سب سے پہلے تو اس سوال پر یکسوئی ضروری ہے کہ ’دہشتگردی‘ جرم ہے یا جنگ کی ایک قسم؟ پہلی صورت میں اس پر جرم و سزا کے قانون کا، جبکہ دوسری صورت میں اس پر قانونِ جنگ کا اطلاق ہوگا۔ جب امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے ’دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ کا اعلان کیا، تو اس نے جرم و سزا کے قانون اور قانونِ جنگ کے درمیان حد بندی ختم کردی، اور یہیں سے نہایت سنجیدہ مسائل پیدا ہوئے۔’فتنۃ الخوارج‘ کے خلاف ’فوجی آپریشن‘اور’فساد برپا کرنے والوں‘ کے خلاف ’فوجی عدالتوں میں مقدمات‘ سے بھی اسی مخمصے کا اظہار ہوتا ہے۔ جب ’سول اتھارٹی کی مدد‘ کے لیے فوج طلب کی جاتی ہے،...
فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔ کرن راؤ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین کرن راؤ کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔ کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔ A post shared by Kiran Rao (@raodyness) پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، کرن نے کیپشن میں...
نیو دہلی: فلمساز زویا اختر نے عید 2025 کے موقع پر اپنے اہلخانہ کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ تصویر میں جاوید اختر، شبانہ اعظمی، فرحان اختر، ہنی ایرانی اور شیبانی ڈانڈیکر شامل ہیں۔ زویا اختر نے تصویر کے ساتھ "عید مبارک” لکھا جس پر شنکر مہادیون سمیت کئی مشہور شخصیات نے مبارکباد دی۔ فرحان اختر نے بھی اپنی اہلیہ شبانی ڈانڈیکر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں روایتی لباس میں نظر آئے۔ فرحان نے لکھا، "ہم سب ایک ہی چاند کے نیچے خواب دیکھتے ہیں، عید مبارک۔” A post common by Zoya Akhtar (@zoieakhtar) زویا اختر اپنی فلم "جی لے ذرا” پر کام کر رہی ہیں، جس میں...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے...
یمنی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی حملے سے یمن کے موقف اور جنگی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یمنی عوام کے ارادے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کا موقف واضح ہے اور خواہ کتنے ہی خطرات ہوں یمنی قوم اپنے موقف ثابت قدم رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہماری فوج دشمن کے سامنے مضبوط ہے اور کوئی بھی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ ہماری فوج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ایک مضبوط قوت ہے جسے شکست نہیں دی جاسکتی اور ہم دشمن...
میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو مؤخر کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شہباز حکومت پر پر پیٹرولیم مد میں17 ارب کے ڈاکے کا الزام لگا دیا۔ کراچی میں پارٹی کی عید ملن پر میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو مؤخر کر دیں۔ سابق وفاقی وزیر...
سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت پر پر پیٹرولیم مد میں17 ارب کے ڈاکے کا الزام لگادیا۔کراچی میں پارٹی کی عید ملن پر میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نےپیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو موخر کردیں۔ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں سنجیدہ نہیں تھی، مفتاح اسماعیلپروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کبھی نجکاری کے حامی نہیں رہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ...
اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 9 سالوں سے لاپتا شیعہ سید عارف حسین کی والدہ محترمہ شمیم آرا کا کہنا تھا کہ ہم نے تو اداروں سے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر ہمارے پیارے زندہ ہیں تو ملوا دیا جائے اور اگر مر گئے ہیں تو بھی بتا دیں، تاکہ کم از کم ہم ان کے نام پر فاتحہ تو پڑھ سکیں۔ متعلقہ فائیلیںعید الفطر کے موقع پر بھی شیعہ مسننگ پرسنز کے خانوادوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار کے ساتھ نمائش چورنگی پر کیمپ لگایا، اس موقع پر ”اسلام ٹائمز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہر کراچی سے 22 جنوری 2017ء سے جبری گمشدگی کے شکار سید...
اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد کیخلاف کارروائی میں 36 کو گرفتار کرلیا، جب کہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق فیض آباد پل پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی، تاہم پولیس کے بروقت اقدام پر واردات ناکام بنا دی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو زخمی حالت میں موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیس جوانوں...
حکومت پاکستان کی جانب سے میانمار کے زلزلہ زدگان کے لیے امداد کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 70 ٹن امدادی سامان پہنچانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔میانمار میں جمعے کو آنےو الے7.7شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے. جس کے بعد فوجی حکومت نے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی تھی۔میانمار کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ خیموں، خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے .تاہم ان کاکہنا تھا کہ ملک میں جاری خانہ جنگی ضرورت مندوں تک امداد پہنچنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔میانمار کے فوجی رہنما...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، فوج اور ریاست اس ملک اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا ڈیرہ اسماعیل خان کا وزٹ اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،امن و امان کے حوالے سے پھر ہماری آنکھیں فوج کے جوانوں کی طرف ہوتی ہیں، فوج اور ریاست اس ملک اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے...
—فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد سامان روانہ کر دیا گیا۔میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل این ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیاء بھیجی گئی ہیں۔این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل، تیار کھانا، ادویات اور واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔ میانمار: زلزلے سے اموات 2719 ہو گئیں، 4521 افراد زخمیمیانمار میں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ این ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کےعوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کاحصہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا...
انگلش کمنٹیٹر مائیکل وان نے بھارتی کپتان روہت شرما پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا۔ کرک بز کو دیے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آئی پی ایل میں روہت شرما کی بطور کپتان ٹیم میں جگہ بنتی تھی لیکن اب وہ بھی مشکل کا شکار ہے کیونکہ انہیں بلےبازی میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ جب روہت بھارتی ٹیم کی کپتانی کیلئے بہترین ہیں تو پھر وہ فرنچائز لیگ میں ممبئی میں کپتان کیسے نہیں؟۔میں ہمیشہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہندوستان کیلئے شاندار کپتان ہے۔ مائیکل وان نے کہا کہ روہت شرما نے آئی پی ایل...
علی ساہی: پنجاب پولیس کے خدمت مراکز اس وقت شہریوں کو جدید ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہیں، رواں سال کے آغاز سے اب تک 9 لاکھ 75 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق 4 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کی خدمات حاصل کیں جبکہ 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری کے اندراج کی خدمات استفادہ کیں۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ 35 ہزار سے...
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان تقریباً 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں وہ رومانوی کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ میں وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ رومانوی کامیڈی فلم کا ٹیزر یکم اپریل 2025 کو جاری کر دیا گیا، جس میں فواد خان اپنی جادوئی آواز اور دلکش آنکھوں سے وانی کپور کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹیزر کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے’ آخری بار آپ کب محبت میں گرفتار ہوئے تھے؟‘ اس کے بعد فواد اور وانی کو ایک کار میں دکھایا گیا ہے، جہاں فلم 1942: اے لو اسٹوری کا گانا...
ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی ...
میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان میں 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی ہی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا سے بات چیت دوسری جانب وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی رابطہ کیا دوران گفتگو فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔ تاہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔ محمد رضوان کی اس بات...

بے لگام سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے پیکا ایکٹ بہترین ،دہشتگردی کا واحد حل آپریشن ہے، رانا ثنا اللہ
فیصل آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے۔ مشیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے، دہشت گرد بھارت اور را کے ایجنٹ ہیں یہ لوگ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم والوں کو دہشت گرد نہیں سمجھتے لیکن ماہ رنگ بلوچ بھی ٹرین یرغمال بنانے والوں کی مذمت کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو غیر اخلاقی حرکتیں ہورہی ہیں اس کے لیے...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ 1990ء کے عشرے میں بھی جب عسکریت پسندی اپنے عروج پر تھی، عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کی جاتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے شب قدر اور جمعة الوواع کے بعد جامع مسجد اور عیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو عیدگاہ اور جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کے بنیادی حق سے ایک بار پھر محروم کرنے کے قابض حکام کے فیصلے کی شدید...

ایم ڈبلیو ایم وفد کی قائمقام ڈی پی او کرم سے ملاقات، تحصیل میئر مولانا مزمل اور دیگر کارکنان کیخلاف ریاستی جبر کی مذمت
وفد نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے قائمقام ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں...
غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید 15 لاپتہ امدادی کارکنوں کی لاشیں ایک ہفتے بعد مل گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز غزہ میں ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کی لاشیں مل گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلال احمر کی ایمبولینسیں، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑی ایک ہفتے پہلے رفح کے نزدیک اسرائیلی حملےکی زد میں آئی تھی۔ غزہ میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر (او سی ایچ اے)کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ لاپتہ ہونے والے 15 امدادی کارکنوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہیدتمام 15 افراد کی لاشیں رفح...
انگلش کمنٹیٹر مائیکل وان نے بھارتی کپتان روہت شرما پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا۔ کرک بز کو دیے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آئی پی ایل میں روہت شرما کی بطور کپتان ٹیم میں جگہ بنتی تھی لیکن اب وہ بھی مشکل کا شکار ہے کیونکہ انہیں بلےبازی میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ جب روہت بھارتی ٹیم کی کپتانی کیلئے بہترین ہیں تو پھر وہ فرنچائز لیگ میں ممبئی میں کپتان کیسے نہیں؟۔میں ہمیشہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہندوستان کیلئے شاندار کپتان ہے۔ مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی مائیکل...
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، خدا نے اس خطے کو تراشے ہوئے سنگ لاخ پہاڑوں، بل کھاتی گھاٹیوں، شیشم سے بہتے چشموں، جھرنوں اور جھیلوں، چندن سے ساحلوں، آسمان سے سمندر اور خوبصورت جنگلات سے کچھ اس طرح نوازا ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے فطرت نے سارا حسن بلوچستان کے حصے میں ڈال دیا ہو۔ موسم بہار میں سیاحوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے، موقع ہو عید کا اور تعطیلات ہوں تو صوبے میں کون کون سے مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں عید پر سیر کے لیے گلگت بلتستان کے 5 بہترین مقامات...
خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے اہلخانہ نے وطن عزیز کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حفاظت کا فرض ادا کرنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔ ایک جوان کی اہلیہ نے کہا کہ ہم آپ کو آج کے دن بہت یاد کر رہے ہیں، لیکن خوشی ہے کہ آپ مادرِ وطن کے دفاع میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وطن کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر مامور جوانوں کے اہلخانہ نے عید پر اپنے پیاروں کیلئے جذبات سے بھرے پیغامات دیئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے اہلخانہ نے وطن عزیز کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حفاظت کا فرض ادا کرنے والوں کو...
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی معاشی پالیسیاں پوری طرح ناکام ہے، بھارت میں اتنی بے روزگاری پہلے کبھی نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ملک کو معاشی بحران میں پھنسانے کا الزام لگایا۔ لکھنؤ کے ہوٹل تاج میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے بینکنگ سیکٹر مفلوج ہوگیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے کاروبار کے لئے صرف گنتی کے کاروباریوں کو موقع دیا ہے، بقیوں کے سامنے مسائل کھڑے کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں...
میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم عید کی خوشیوں میں افواج پاکستان کو نہ بھولے، اپنے گھر والوں سے دور رہ کر خوارج سے لڑنے والے اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں، دعا کریں کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہو، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سہنے والوں کو بھی عید پر یاد رکھیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے شکار افراد کو بھی دعاوں میں یاد رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا...
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن 10 سال سے یمنی عوام کے مستحکم عزم کو توڑنے کی کوشش میں ہے۔ لیکن اُسے ناکامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ یمنی بہت با ہمت ہیں۔ وہ اپنے مقاصد کا بھرپور دفاع کرتے ہیں۔ امریکہ نے یمن کو اس وجہ سے نشانہ بنایا کیونکہ اس نے دیکھا کہ صنعاء مقاومت کرتے ہوئے کامیاب ہو رہا ہے۔ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کا عمل شکست کھائے گا۔ دشمن 10 سال سے یمنی عوام کے مستحکم عزم کو توڑنے کی کوشش میں ہے۔...
سٹی42: پاکستان میں موجود غیر قانونی افغانوں کو واپس جانے کے لئے دی گئی آخری مہلت آج 31 مارچ کو ختم ہو گئی ہے۔ کل سے غیر قانونی افغانوں کو پاکستان سے باہر چھوڑ کر آنے کے لئے حکومتی ادارے کارروائی کریں گے۔ غیر قانونی افغانوں کی پاکستان میں موجودگی دہشتگردی اور دوسرے سنگین سکیورٹی مسائل کا سبب بنی ہوئی ہے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت جب سے آئی ہے تبھی سے غیر قانونی افغانوں کو واپس ان کے ملک افغانستان بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ان میں سے بیشتر لوگ اب تک یہاں ہیں۔ گزشتہ دنوں بنوں کینٹ پر خودکش حملے میں شریک دہشتگردوں کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کر کے تحقیقات کی گئی تو پانچ...
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے چکّن کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ارمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ “آپ کی...
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ دن ہمیں اپنے قومی...
ممبئی: بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی شادی کے بعد پہلی عید جوش و خروش سے منائی۔ یہ دن ان کے لیے ایک خاص سنگ میل ثابت ہوا، جسے انہوں نے محبت، خوشی اور اسٹائل کے ساتھ منایا۔ اداکار جوڑے کو عید کے موقع پر ایک دوست کے گھر جاتے دیکھا گیا، جہاں انہوں نے عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ بانٹیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی پاپارازی ویڈیوز میں دونوں کا دلکش انداز نمایاں تھا، جہاں انہوں نے میڈیا کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جوڑی ہمیشہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔ اس خاص موقع پر ظہیر نے سفید شرٹ اور بلیک پینٹ...
افغان مہاجرین امن کمیٹی کے فوکل پرسن محمد خان نے کہا ہماری خواہش ہے کہ جس طرح پاکستان نے 45 سال تک ہماری مہمان نوازی کی ہے۔ اب واپسی کا عمل بھی باعزت ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوجائیگی جس کے بعد ان کو افغانستان بھیجے جانے کاسلسلہ شروع ہوجائیگا۔ دوسری طرف لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہونیوالے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے جرگے میں لاہور میں مقیم افغان خاندانوں کے سربراہان اور بزرگ شریک ہوئے۔ جرگہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد نے کہا انہوں نے زندگی کے 45 سال پاکستان میں...
بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اور اداکار ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران ایسی حرکت کی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ’’لیکمے فیشن ویک‘‘ کے چوتھے دن ایشان کھتر نے ایک شو اسٹاپر کی حیثیت سے واک کی تھی۔ لیکن ریمپ واک کے دوران بالی ووڈ کے اس نوجوان اداکار نے اچانک اپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے اور اپنے ’ایٹ پیک ایبس‘ کی نمائش کی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ایشان کھتر کو آڑے ہاتھوں لیا اور انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ A post common by Lakmē Fashion Week (@lakmefashionwk) وائرل ویڈیو میں ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران نارنجی پرنٹڈ شرٹ اور...
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے کوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس سے دہشت گردوں کی حمایت کا تاثر قائم ہو، ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم کے لوگوں کو...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائل وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں پوری قوم کو مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں ارد گرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔ ملک بھر میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعاتملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں، اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت بہتر ہو، نفرتیں کم ہوں اور ملک دوبارہ آن...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کر رہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ...
جیکب آباد میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم عید کے دن یمن، فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دن فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نازل ہو کر اپنے خدا کے صالح عبادت گذار بندوں کو تحفے اور ہدایہ پیش کرتے ہیں۔ عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے۔ ہم آج کے دن ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید عہد اور تجدید بیعت کرتے ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں نماز عید الفطر...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ نماز عید کے بعد شہریوں سے ملنے کے بعد میڈیا کے ساتھ لیاقت باغ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں ۔ دعا ہے اللہ ہمارے مسائل، پریشانیوں، نفاق، آپس کے لڑائی جھگڑے اور دہشتگردی کو ختم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اللہ سے رو رو کر مانگا ہے کہ ملک کو اسی جگہ لے جا کہ لوگ سکون سے جی سکیں۔ اس ملک میں امن کی فضا قائم ہو، معیشت...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہاز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کےکوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب...
ماہ صیام اپنی برکتوں رحمتوں ،بخششوں اور عنایتوں کے ساتھ رخصت ہوگیا اور آج پاکستان،آزاد اور مقبوضہ کشمیر اور خطے کے دیگر ممالک کے مسلمان روزے رکھ کر اللہ کی رضا حاصل کرنے اور اپنی بخشش کی سعی کرنے کی مہلت ،ہمت اور طاقت ملنے پر رب کریم کے سامنے سجدہ ریز ہوکر نماز دوگانہ ادا کررہے ہیں، کیا غریب کیا امیر سب ہی اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوکر رمضان المبارک کے دوران کی ہوئی عبادات کی قبولیت اور سیدھی راہ پر چلتے رہنے کی توفیق بخشنے کی دعائیں کررہے ہیں۔اللہ ہم سب کی دعائیں قبول کرے اور ہمیں پاکستان میں ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کی توفیق ادا کرے(آمین) عید الفطرمسلمانوں کا سب سے بڑا اور اہم...
ریاض احمدچودھری کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آوازوں کو دبانے کے لیے بھارت کی جانب سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔حریت ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے کالے قوانین کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں،بلاجوازگرفتاریوں اور املاک کی ضبطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت نے کشمیریوں کے خلاف بھرپور جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ان جابرانہ اقدامات سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے روکا نہیں جاسکتا۔ بھارتی اقدامات فلسطین میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی طرح ہیں۔ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے...
افتخار گیلانی ترکیہ کی سیاست ایک ہنگامہ خیز مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، جہاں ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اولو کی ڈرامائی گرفتاری نے ملک بھر میں اضطراب اور بے چینی کی لہر کو جنم دیا ہے ۔ امام اولو، جنہیں صدررجب طیب اردوان کا سب سے مؤثر سیاسی حریف تصور کیا جاتا ہے ، اس وقت بدعنوانی، رشوت خوری اور سرکاری فنڈز کی خردبرد جیسے الزامات کے تحت سلاخوں کے پیچھے ہیں۔اگرچہ استغاثہ نے ان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات بھی عائد کیے تھے ، مگرعدالت نے وہ الزامات مسترد کر دیے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ چند ماہ قبل ان کی اپنی ہی پارٹی اپوزیشن، ریپبلکن پیپلز پارٹی...
ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ...

عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے:چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری...
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ سے کُھلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جوہری مذاکرات کے مطالبے کے خط کے جواب میں ایران نے براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: کراچی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص راحت گل، دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے زخمی شخص کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ علاج کے لیے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں۔ اقلیتوں کے خلاف واقعات حکومتی عناصر کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، اس کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مساجد اور درگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ بھارتی حکومت دوسروں پر تنقید کے بجائے مسلمانوں سمیت اپنی تمام...
شاید آج بروز سوموار بتاریخ31مارچ عید الفطر ہو جائے ۔ ’’شاید ‘‘ اس لیے کہ کوئی پتہ نہیں چاند صاحب نکلیں ، نہ نکلیں ۔ یا حکومت چاند چڑھائے یا نہ چڑھائے ۔ ہم سب عوام بھی منتظر ہیں اور مساجد میں بیٹھے معتکفین حضرات بھی ۔ سب کی خوشیاں اور اُمیدیں نئے چاند سے وابستہ ہیں ۔ ہماری عیدیں اور شبراتیں گو، مگو کی کیفیات کے ساتھ ہی منائی جاتی ہیں ۔اور 2025کی یہ عید الفطر بھی کیا عید ہے ؟ عید تو مضبوط قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کی طاقت سے خوشیوں اور مسرتوںکے ساتھ منائی جاتی ہے۔ ہم سب کو اپنے دلوں اور گریبانوں میں جھانک کر دیانتداری سے جائزہ لینا چاہیے کہ کیا اِس عید الفطر...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی حالات کے مطابق ردوبدل عمومی طور پرہمارے یہاں ہر ماہ میں دوبار یعنی یکم اورپندرہ تاریخ کو کیاجاتاہے لیکن اس بار 28مارچ کی شام کو ہی پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا خطیر ریلیف دے کر عوام کی عید کی خوشیوں کودوبالا کردیا ۔ گزشتہ پندرواڑے کو یعنی پہلی مارچ کو جب دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم اورسستی ہوگئی تھیں تو اس نے یہ ریلیف عوام کو منتقل کرنے کے بجائے اپنے خزانے میں منتقل کردیا تھا۔ جو دس روپے کا ریلیف عوام کو ملناچاہیے تھا وہ لیوی کی مد میں اضافہ کرکے اپنی جھولی میں ڈال دیا۔یہ لیوی جو پہلے ہی بہت زیادہ تھی یعنی 60 روپے فی لٹر اسے 70روپے...
ایم کیو ایم قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کی بات کرنے والے پہلے اپنے دہشتگرد ونگز کی تاریخ دیکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔ ترجمان سندھ...
سیدہ تحسین عابدی، تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔سندھ حکومت کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علم بردار بن رہے ہیں، ایم کیو...