اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد کیخلاف کارروائی میں 36 کو گرفتار کرلیا، جب کہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق فیض آباد پل پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی، تاہم پولیس کے بروقت اقدام پر واردات ناکام بنا دی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو زخمی حالت میں موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیس جوانوں کو شاباش دی ہے۔

ون ویلرز کے خلاف ایکشن

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ہلڑبازی کرنے والے منچلوں اور ون ویلرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف تھانوں میں 116 سے زائد موٹرسائیکل اور متعدد گاڑیاں بند کر دی ہیں۔

ون ویلنگ کرنے والے 36 ویلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جب کہ غیرقانونی اقدام کے مرتکب متعدد افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد،چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنز سیکیورٹی و ٹریفک ڈیوٹیز کی نگرانی کررہے ہیں۔ پولیس کے تمام پٹرولنگ یونٹس، آپریشنل و ٹریفک پولیس سڑکوں، پارکوں میں موجود ہے۔

فیمیلیز، بچوں کو تفریحی مقامات پر مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔

مری روڈ پر انڈرپاس کی کنسٹرکشن

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مری روڈ پر انڈرپاس کی کنسٹرکشن جاری ہے۔ انڈر پاس کنسٹرکشن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی سست ہورہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک افسران، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں۔ شہری مری کی طرف سفر کرنے کے لیے 20 منٹ کا اضافی وقت رکھ کر نکلیں۔

شہری ٹریفک کے متعلق معلومات پکار 15، اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس ڈاکو مری روڈ کنسٹریکشن ون ویلنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ڈاکو مری روڈ کنسٹریکشن ون ویلنگ پولیس ترجمان کے مطابق اسلام ا باد پولیس اسلام آباد پولیس کے

پڑھیں:

کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید کے تین دن کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے تنیجے میں رکشہ ڈرائیور زین اللہ جاں بحق ہوا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ حسنین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار شخص فرا ہوگیا۔ سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب بھی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی۔ ٹریفک حادثے سے متاثرہ ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد فرار ہونے والے کار سوار شخص کی تلاش جاری ہے۔ ملیر معین آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 19 سالہ ارقم نامی نوجوان جاں بحق ہوا، جبکہ سائٹ حبیب بینک چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان کھمبے سے جا ٹکرایا، تاہم حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب ٹریفک حادثے میں 65 سالہ محمد جمیل جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔

گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد ماموں بھانجا ہیں۔ حادثے کو دوران بھانجا جاں بحق اور ماموں زخمی ہوا۔ جاں بحق کم عمر لڑکے کی شناخت 13 سالہ ارشد جبکہ زخمی کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 60 گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کے خصوصی سیکیورٹی اقدامات، کوئیک ریسپانس ٹیمیں مستعد
  • دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اور بین الاقوامی قانون
  • اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی
  • پنجاب پولیس کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 4 مشتبہ افراد گرفتار
  • پیکا قانون کیخلاف صحافتی تنطیموں کا ایک اور احتجاج، نئی تحریک کا اعلان
  • راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 افراد گرفتار
  • کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی: علی امین گنڈاپور