عیدالفطر پر شیعہ مسننگ پرسنز کے اہل خانہ کی پُردرد گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 9 سالوں سے لاپتا شیعہ سید عارف حسین کی والدہ محترمہ شمیم آرا کا کہنا تھا کہ ہم نے تو اداروں سے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر ہمارے پیارے زندہ ہیں تو ملوا دیا جائے اور اگر مر گئے ہیں تو بھی بتا دیں، تاکہ کم از کم ہم ان کے نام پر فاتحہ تو پڑھ سکیں۔ متعلقہ فائیلیںعید الفطر کے موقع پر بھی شیعہ مسننگ پرسنز کے خانوادوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار کے ساتھ نمائش چورنگی پر کیمپ لگایا، اس موقع پر ”اسلام ٹائمز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہر کراچی سے 22 جنوری 2017ء سے جبری گمشدگی کے شکار سید عارف حسین کی بزرگ والدہ محترمہ شمیم آراء اور فروری 2021ء سے جبری گمشدگی کے شکار سید دلدار علی زیدی کی اہلیہ خواہر منیزہ جہاں نے اپنی اور تمام جبری گمشدہ شیعہ افراد کے خانوادوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی کئی کئی سالوں سے اذیت ناک جدائی، پریشانی، مسائل اور درد دل بیان کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
فاران یامین: لاہور میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کھاڑک نالہ پنجاب یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا جس کے بعد پانچوں زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا گیا اور فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں میں محمد صہیب، عبداللہ، محمد قاسم، عبد الباسط اور عصمت اللہ شامل ہیں۔
مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کے نام محبت بھرا پیغام جاری
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی اور پھر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی،پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔