Islam Times:
2025-04-02@21:57:39 GMT

مفتاح اسماعیل کا شہباز حکومت پر 17 ارب کے ڈاکے کا الزام

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

مفتاح اسماعیل کا شہباز حکومت پر 17 ارب کے ڈاکے کا الزام

میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو مؤخر کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شہباز حکومت پر پر پیٹرولیم مد میں17 ارب کے ڈاکے کا الزام لگا دیا۔ کراچی میں پارٹی کی عید ملن پر میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو مؤخر کر دیں۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ وزراء نے اپنی تنخواہوں میں 186 فیصد اضافہ کیا ہے، پنجاب اور ارکان قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہیں میں 900 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ عام پاکستانی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو، حکومت اپنے آپ کو مراعات دیتی رہتی ہے، کچھ ہوش کے ناخن لے اور لوگوں کو بھی مراعات دے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، حکومت آج ٹیکس لگانے کی بات کرتی ہے اور کل ریلیف دینے کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب کا ڈاکا ڈالا، ٹیکس لگایا،17 ارب روپے ہم نے ٹیکس دیا ہے اور مزید دیتے رہیں گے، بجلی پر ریلیف کا کہا تھا وہ ابھی تک نہیں ملا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم اس حکومت سے امید ہی کر سکتے ہیں، توقع نہیں کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ کراچی میں سینکڑوں افراد ٹینکر کی ٹکر سے مر گئے ہیں، اچھی اور ذمہ دار حکومت ہو تو ٹینکر اور ڈمپر کا مسئلہ 3 دن میں حل ہو سکتا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے حکومت کر رہی ہے، دیگر سہولیات نہیں دے سکتی نہ دے، مگر ڈمپر سے لوگوں کو بچائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل نے کہا کہ

پڑھیں:

بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے: وزیراعظم

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

 ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ ختم ہوچکا ہے، مفتاح اسماعیل
  • بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے: وزیراعظم
  • بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
  • لاہور، وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، عید کی مبارکباد پیش کی
  • بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: وزیراعظم
  • مفتاح اسماعیل کا حکومت پر 17 ارب کے ڈاکے کا الزام
  • کے پی، بلوچستان کے مسائل کیلئے ان کو حقوق دیے جائیں، مفتاح اسماعیل
  • پاکستان میں دیگر ممالک سے زیادہ قیمت پر بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے: مفتاح اسماعیل