Islam Times:
2025-04-02@21:54:27 GMT

دشمن کو خوفناک سرپرائز دیں گے؛ یمنی وزیر دفاع کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

دشمن کو خوفناک سرپرائز دیں گے؛ یمنی وزیر دفاع کا اعلان

یمنی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی حملے سے یمن کے موقف اور جنگی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یمنی عوام کے ارادے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کا موقف واضح ہے اور خواہ کتنے ہی خطرات ہوں یمنی قوم اپنے موقف ثابت قدم رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہماری فوج دشمن کے سامنے مضبوط ہے اور کوئی بھی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ ہماری فوج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ایک مضبوط قوت ہے جسے شکست نہیں دی جاسکتی اور ہم دشمن کو خوف ناک سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج نہ صرف یمن بلکہ امت اسلامیہ کے اہم مسائل کے لیے عظیم فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے۔

العاطفی نے کہا کہ یمن اور اس کی مسلح افواج قومی قیادت کی حمایت سے متعدد جنگی مشنز انجام دینے کی فوجی طاقت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی صنعت کے میدان میں، ہمارے پاس وسیع جنگی توانائی موجود ہے جس سے دشمن حیران جب کہ دوست خوش ہوں گے۔ یمنی وزیر دفاع نے زور دیا کہ امریکی حملے سے یمن کے موقف اور جنگی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یمنی عوام کے ارادے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کا موقف واضح ہے اور خواہ کتنے ہی خطرات ہوں یمنی قوم اپنے موقف ثابت قدم رہے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر دفاع انہوں نے یمن کے کہا کہ

پڑھیں:

بجلی کی قیمتوں میں کل نمایاں کمی کا اعلان متوق

وزیراعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے.اجلاس کل دوپہر 2بجے ہو گا،وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔وزیراعظم آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اوردیگر تفصیلات بتائیں گے.وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں6سے8روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے. بجلی کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے

متعلقہ مضامین

  • وزيراعظم کا کل قوم سے خطاب، عوام کو سرپرائز دیں گے، ذرائع
  • بجلی کی قیمتوں میں کل نمایاں کمی کا اعلان متوق
  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع  
  • وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع
  • امریکا کی یمنی جزیرے کاماران پر بمباری
  • پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس کا حقیقی حل
  • حملوں سے یمنی عوام کو شکست نہیں دی جا سکتی، سید عباس عراقچی
  • بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، اسے بند کرنے والے ملک دشمن ہیں: شیخ رشید
  • بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، بند کرنے والے ملک دشمن ہیں، شیخ رشید