2025-03-29@10:11:38 GMT
تلاش کی گنتی: 3725

«شہری نے میئر کراچی»:

(نئی خبر)
    پی اے اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارے میں تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل 2 مرتبہ رن وے سے واپس لوٹ آیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پی اے اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارے میں تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل 2 مرتبہ رن وے سے واپس لوٹ آیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ طیارے میں فلائٹ کنٹرول سٹیٹس پیغام کی خرابی سامنے آئی، اس پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو واپس موڑ لیا، تکنیکی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔
    پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوائی اور ضابطے کی کار روائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    علامتی فوٹو کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی آگئی جس واپس کراچی اتار لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ سکھر کے قریب فنی خرابی ہوئی۔ ایئر بس اے 320 طیارے کو پونے 2 گھنٹے بعد واپس کراچی اتارا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد اسے واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔
    وفاقی حکومت نے گیس نظام کی بہتری کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 25ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں گیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 25 ارب روپے فنڈ ملنے کی تصدیق ایس ایس جی سی کے ایم ڈی نے کی۔ سوئی گیس کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر نے محمد امین نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں 90فیصد گیس مسائل حل ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کو ماہ صیام میں گیس ترسیل سے متعلق روزانہ دو بار رپورٹ دی جارہی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 2ہزار کلو میٹر اور شہر سے باہر پانچ 500کلومیٹر رقبے پر نئی گیس پائپ لائن ڈالی جارہی ہیں، سوئی سدرن بورڈ میں مئیر کراچی...
    وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کو گیس نظام کی بہتری کے لیے 25 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں جس سے کراچی میں گیس کے مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت نے ہفتے کو ایس ایس جی سی ہاؤس میں افطار کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کراچی میں 90 فیصد گیس مسائل حل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس کو ماہِ رمضان میں گیس ترسیل سے متعلق روزانہ دو بار رپورٹ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں...
    کراچی: ہفتے کو شہر میں انتہائی گرم موسم ریکارڈ ہوا، دن بھر گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب شدید حدت محسوس کی گئی،ہوا میں نمی کا تناسب صرف 15 فیصد ہونے کے باوجود درمیانے درجے کی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی،پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا جبکہ آج(اتوار)کو بھی گرم دن متوقع ہے۔ حالیہ دنوں ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات زائل ہونے کے بعد شہر گرم موسم کی لپیٹ میں آگیا، ہفتے کو دن بھر گرم و خشک موسم جبکہ شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلیں، دن بھر تیز چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی، دن کے وقت گرم ریگستانی ہواؤں کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 کمسن سگے بہن اور بھائی  سمیت 5 افرار جاں بحق جبکہ 4 کمسن بہن بھائی سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 کمسن بہن بھائی شدید زخمی ہوئے، بچی اسپتال منتقلی کے دوران جبکہ بڑا بھائی دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن الن خان عباسی نے بتایا کہ متوفی کمسن بچی کی شناخت 6 سالہ گل زادی جبکہ بھائی کی شناخت 12 سالہ عبدالرزاق ولد رضا محمد کے نام سے کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں بہن بھائی گھگھر پھاٹک کے رہائشی تھے اور مخالف سمت سے...
    کراچی کی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف نئی حکمت عملی تیار کرلی اور اشیا اپنی نگرانی میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے، مہم کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے انتظامیہ کے افسران نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی اشیا کو اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر  نیلام کرنے یعنی فروخت کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز  سے کہا ہے کہ وہ گراں فروشوں سے کوئی رعایت نہ کریں شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر سرکاری نرخ پر اشیا فراہم کریں، ناجائز منافع خوروں کو پابند کرنے کے لئے...
    ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے بجٹ مانگیں، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی والے مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والے کہہ رہے ہیں سحری اور افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ نہ کریں، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی آپ ہمیں مستحکم کریں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے...
    ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے بجٹ مانگیں، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی والے مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والے کہہ رہے ہیں سحری اور افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ نہ کریں، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی آپ ہمیں مستحکم کریں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کردی تاہم گرمی کی لہر بارہ مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم گرما نے انٹری دے دی، آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کی شدت 12 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے ، جس کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے، جس سے شہر میں 12 مارچ کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں دن میں دھوپ اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک) عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح کو درست قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے سٹی کورٹ میں معزز جج نے دعا زہرا اور ظۃیر کے نکاح نامہ کو جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ تنسیخ نکاح کے لیے متعلقہ فورم کو استعمال کیا جائے، دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا۔ شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ دعا زہرا نے والد کے ذریعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی یاد رہے کہ گزشتہ سدال جولائی میں عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ...
    چھاپہ مار کاروائی رینجر 62 ونگ کی معاونت سے کی گئی، جس میں 5027 اسمگل شدہ سیکنڈ ہینڈ ٹائرز برآمد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت پرانی سبزی منڈی گلشن اقبال میں قائم مختلف گوداموں پر کارروائی کی گئی۔ یہ چھاپہ مار کاروائی رینجر 62 ونگ کی معاونت سے کی گئی، جس میں 5027 اسمگل شدہ سیکنڈ ہینڈ ٹائرز برآمد کیے گئے۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں مختلف غیر ملکی برانڈز اور سائز کے برآمد ہونے استعمال شدہ ٹائرز کی مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ برآمد ہونے اسمگل شدہ ٹائرز کو 16 مال بردار ہیوی وہیکلز کے ذریعے اے ایس او کسٹمز کے گودام منتقل کر دیا...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو گورنر ہاؤس کے باہر ایک بیل لگی ہے، اس کو بجا کر دیکھیں اور کوئی پوچھے تو بتایا جائے کہ گورنر کا بھائی ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ بنانے کے دیرینہ مسئلے کیلئے ان کی آواز بننے کا اعلان کر دیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر سحری کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ وزیر اعظم پاکستان کے پاس جا کر حل کروانے کی یقین دہانی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے اہم ڈیلر شاہد عرف قادری کو حوالہ اور ہنڈی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ شاہد عرف قادری، علی ثقلین رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے سی ای او ہیں، جن کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے نے شاہد عرف قادری کو بحریہ ٹاؤن کراچی میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا اور عدالت سے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔ اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے دو ڈیلرز کو گرفتار کر کے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے تین مقدمات درج کیے تھے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے کم از...
    ویب ڈیسک : کراچی کے ایک 13 سالہ لڑکے نے اے آئی کورس کرنے کے بعد  شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔  کراچی کے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی کاشان عدنان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی کامیابی کا سہرا سیلانی ویلفیئر سے مکمل کیے گئے AI اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کورس کو دیا۔ نوجوان نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کا کورس بھی مکمل کیا۔ کاشان عدنان نے انکشاف کیا کہ وہ ماہانہ 500,000 روپے کماتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری نوجوان نے کہا کہ اس نے آغاز ٹیک کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔...
    کراچی کے ایک 13 سالہ لڑکے نے سیلانی ویلفیئر سے AI کورس مکمل کرنے کے بعد شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس سے اسے ماہانہ 500,000 روپے ملتے تھے۔ ایک انٹرویو میں، کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی، کاشان عدنان نے اپنی کامیابی کا سہرا سیلانی ویلفیئر سے مکمل کیے گئے AI اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کورس کو دیا۔ اس نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کا کورس بھی مکمل کیا۔ کاشان عدنان نے انکشاف کیا کہ وہ ماہانہ 500,000 روپے کماتے ہیں۔ نوجوان کاروباری نے کہا کہ اس نے آغاز ٹیک کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ وہ 100 سے زیادہ طلباء کو بھی...
    —فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سےکام کر رہے ہیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ماری پور میں فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطا ب میں کہا ہے کہ لوگ چاہتے تھے اس گراؤنڈ کو بہتر بنایا جائے بچے کھیلتے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ گراؤنڈ میں جو لوگ فٹبال کھیلتے ہیں ان کے لیے ڈریسنگ روم بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بزرگوں اور ماؤں بہنوں کے لیے واکنگ ٹریک بھی بنایا جا رہا ہے۔ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں: مرتضیٰ وہابمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں۔اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والے کہہ رہے ہیں سحری اور افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ نہ کریں، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی آپ ہمیں مستحکم کریں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے بجٹ مانگیں، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی والے مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ حب ریور روڈ پر لگے کھمبے لوگ چرا کر لے گئے، نشہ آور افراد کے پیچھے ایک متحرک مافیا ہے، جو کباڑی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ماری پور میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم قانون نافذ کرنے والےاداروں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرتا تھا۔ کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار پاکستان رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر... گرفتار ہونے ولا ملزم خود کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کا کارندہ ظاہر کر کے ساتھیوں کی مدد کرتا رہا ہے۔ملزم نے 2023ء میں ماری پورمیں فائرنگ کر کے 1 شہری کو قتل بھی کیا تھا۔
    پاکستان کسٹمز انفورسمبٹ کراچی کی یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت گذشتہ شب پرانی سبزی منڈی گلشن اقبال میں قائم مختلف گوداموں پر کاrروائی کی گئی۔ یہ چھاپہ مار کاروائی رینجر 62ونگ کی معاونت سے کی گئی جس میں 5027اسمگل شدہ سیکنڈ ہینڈ ٹائرز برآمد کیے گئے۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں مختلف غیرملکی برانڈز اور سائز کے برآمد ہونے استعمال شدہ ٹائرز کی مالیت 7کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔ برآمد ہونے اسمگل شدہ ٹائرز کو 16مال بردار ہیوی وھیکلز کے ذریعے اے ایس او کسٹمز کے گودام منتقل کردیا گیا، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ٹائرز ضبط کرلیے گئے۔  
    تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر18 پروازیں منسوخ  اور 4 تاخیر کا شکارہوگئیں جن میں کراچی سے جدہ، دبئی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان جانے والی پروزیں شامل ہیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502اور504شامل ہیں۔ کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیوکی پرواز 208 ،کراچی سے...
    سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے ملیر ندی میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر شرقی کو ذاتی طور پرطلب کر لیا۔کراچی کے علاقے قیوم آباد کے قریب ملیر ندی میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے قیوم آباد کے قریب اتوار بازار لگایا جا رہا ہے۔ لاپتہ افراد کیس: فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلبسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے ملیر ندی میں کسی بھی قسم کی کمرشل سرگرمیوں...
    —فائل فوٹو کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے رات گئے پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو دورانِ علاج ہلاک اس کے علاوہ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 5 مارچ کو بفرزون میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دورانِ علاج ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت شاہنواز عرف شانو کے نام سے ہوئی تھی۔ مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد کراچیمیمن گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2ملزمان... ایس...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم سرد اور خشک ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد، مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12مارچ تک گرم موسم کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں، گلیوں میں کچرا موجود ہے، شہر میں پانی اور گیس لوڈشیڈنگ بڑے مسائل ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا، ہم کب تک خاموش تماشائی بنیں رہیں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ روشنیوں کے شہر کو مجرموں کا شہر بننے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کا وزیراعظم ایک دن بھی اس شہر میں نہیں رکا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شہر کو کچھ نہیں دیا، جب تک صوبہ سندھ ترقی نہیں کرلیتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔...
    کراچی میں بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پر بیٹھا شخص لٹ گیا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی  ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پربچے کے ساتھ بیٹھے شہری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اپنے بچے کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا۔ شہری موبائل پر مصروف تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو آئے تو شہری پر پستول تان لیا۔ شہری نے بغیر مزاحمت کے موبائل فون ڈاکو کے حوالے کردیا جس کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد شہری کا چھوٹا بچہ ڈاکوؤں کو حیرانی سے جاتا دیکھتا رہا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے...
      مسلسل دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف نہیں دیا گیا 5 روپے یونٹ کمی کی درخواست پر کراچی کے شہریوں کو 3 روپے کا ریلیف ملا نیپرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف نہیں دیا،نیپرا نے کراچی کو مسلسل دوسرے ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے مکمل ریلیف سے محروم کردیا، کے الیکٹرک کی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر کراچی کے شہریوں کو 3 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔ نیپرا نے گزشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے 3 روپیفی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا یہ نوٹی فکیشن دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت...
    اقصیٰ شاہد:  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کراچی سے روانہ ہونے والی اٹھارہ پروازیں منسوخ  جبکہ چار پروازوں میں تاخیر کا شکارہو گئی ہے۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811، کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، کراچی سے اسلام آباد  جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 502 اور ای آر 504، کراچی سے لاہور جانے والی  سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522، کراچی سے لاہور جانے والی  ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد جانے والی  ایئر سیال کی پروازیں پی ایف 125 اور پی ایف 123 منسوخ   ہوئیں۔اس کے علاوہ   کراچی سے...
    شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مرغی خانہ قائد آباد پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو ندیم جبکہ ساتھی کو عارف کے نام سے شناخت کیا گیا۔ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح  اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
    کراچی کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ لانڈھی ریلوے پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
    سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتین کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین اور جعفر کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر سرجانی سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل اور زیب تن پولیس یونیفارم برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل اور موبائل فون سرجانی ٹاؤن...
    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے ناظم آباد انڈر پاس میں 25 فروری کو لگائی گئیں نئی ٹنل لائٹس کی چوری کا مقدمہ درج کرادیا جہاں لائٹس لگانے جلد ہی چوری کردی گئی ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ نے پولیس کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بتایا گیا کہ نامعلوم ملزمان نے تمام لائٹس کو چوری کرلیا، اس میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ کے ایم سی حکام نے ناظم آباد تھانے میں کے ایم سی کے افسر شفیع کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ افسر شفیع نے بیان دیا کہ میں نے 25 فروری کو ناظم آباد انڈر پاس میں 15 ٹنل لائٹس لگائی تھیں اور مارچ...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کا وقت بڑھایا دیاہے، 15 رمضان کے بعد رات گئے تک پیپلز بس چلے گی۔ کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے۔کراچی پریس کلب میں ہر سال کی طرح افطار پارٹی رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو  مزید پلاٹ دیں  گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ  صحافیوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں سندھ حکومت کھڑی رہی ہے، ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں، ان کے حقوق کے لیے ہم ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، صحافیوں کی تنظیمیں...
    کراچی: کورنگی میں گھر کے اندر سوئی گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے لگنے والی آگ سے ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق کورنگی کربلا گراؤنڈ سیکٹر 44 سی میں گھر میں آگ بھڑکنے سے جھلس کر ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 60 سالہ نادنی بی بی زوجہ نور عالم ، بیٹا آفتاب ولد نور عالم اور 7 سالہ رحیم ولد محمود عالم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر...
    فوٹو فائل کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں آگیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت مارچ کے معمول کے اوسط سے 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا، ہفتہ اور اتوار درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12مارچ تک گرم موسم کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ملحقہ اسکولوں کے طلبہ کے لیے میٹرک فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: میٹرک امتحانات مذاق اور نقل کرانا منافع بخش کاروبار بن گیا بورڈ کے پورٹل پر سرکاری اعلان کے مطابق فارم جمع کرانے کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوگا۔ 9ویں جماعت کے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اندراج اور امتحانی فارم فوری طور پر جمع کرائیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ اپنے اندراج فارم جمع کرانے میں ناکام رہیں گے انہیں ان کے ایڈمٹ کارڈ نہیں ملیں گے۔ مزید پڑھیے: سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل، نئے شیڈول کا اعلان اسکولوں کو اندراج فارم کی کامیابی سے جمع...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 14مارچ سے 5 اپریل2025 تک منعقد کئے جائیں گے یہ بات چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہی۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام اسکول سربراہان شفاف اور پر امن ماحول میں عملی امتحانات کو یقینی بنانے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلبا و طالبا ت کے تمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں ملک بھرمیں چینی کی فی کلو قیمت بیس سے پچیس روپے کلو بڑھ گئی، کراچی اورلاہورمیں چینی 170 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پشاورمیں دام 176 روپے تک جاپہنچے۔ ذرائع کے مطابق رمضان کے چھ روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت 15 سے 20 روپے بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ادھر ماہ رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا، شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور...
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) میں حج 2025 کی ای-بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ پی اے اے کے مطابق حج ای-بیلٹنگ کی تقریب پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی جہاں ڈائریکٹر جنرل (اے وی ایم) ذیشان سعید اور منیجمنٹ کمیٹی کی موجودگی میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے 'اسٹارٹ بیلٹنگ' کے بٹن پر کلک کرکے ای-بیلٹنگ کا عمل مکمل کیا اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے ای-بیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کیا۔ پی اے اے نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے کہا کہ...
    رمضان کی آمد ہر شہر کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق رمضان کے چھ روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت 15 سے 20 روپے بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ادھر ماہ رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا. شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور میں چینی 170 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں...
     نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس سے کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کو ریلیف ملے گا نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر صارفین کے لیے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے نیپرا کے مطابق کراچی میں بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نرخ کم کیے گئے ہیں صارفین کو اس کمی کا فائدہ مارچ کے بجلی بلوں میں منتقل...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں رینجرز اور ایف آئی اے نے جعلی لیٹرز، جعلی این او سیز بانے والے گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ہے۔ ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، مطلوب ملزم کویت سے گرفتارترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں جعل سازی اور نوسر بازی میں ملوث گینگ کے اہم ملزم ہارون لطیف کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے حساس اداروں کے جعلی لیٹرز اور جعلی این او سیز برآمد ہوئی ہیں۔
    قومی ائیرلائن کی جانب سے جاری انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے شیڈول کے مطابق 31 مارچ سے سکردو اور دبئی کے مابین ہر پیر اور جمعہ کو پروازیں ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) نے دبئی، کراچی، لاہور سے براہ راست سکردو کیلئے پروازیں بحال کر دیں۔ قومی ائیرلائن کی جانب سے جاری انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے شیڈول کے مطابق 31 مارچ سے سکردو اور دبئی کے مابین ہر پیر اور جمعہ کو پروازیں ہوں گی جبکہ سکردو اور لاہور کے مابین ہر پیر اور بدھ کو پروازیں ہونگی جبکہ 2 اپریل سے سکردو اور کراچی کے مابین ہر پیر اور ہفتے کے روز پروازیں چلائی جائیں گی۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہفتے کے روز سے گرمی کی جزوی لہر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ ہیٹ ویو عام طور پر سمندری ہواؤں کی مسلسل بندش، زیادہ نمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے بنتی ہے، جو موجودہ موسمی حالات میں...
    کراچی: شہر قائد میں کل سے گرمی کی جزوی لہر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔   ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔   ہیٹ ویو عام طور پر سمندری ہواؤں کی مسلسل بندش، زیادہ نمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے بنتی ہے جو موجودہ موسمی حالات میں متوقع نہیں۔
    کراچی میں رمضان مبارک کے دوران مختلف ریسٹورینٹس صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے طرح طرح کی افطار اور سحری بوفے آفرز دے رہے ہیں۔ اس تحریر میں ہم بتانے کی کوشش کریں گے کہ کراچی کے کون سی چند مشہور رمضان بوفے آفرز ہیں۔ افطار کے وقت شہریوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کھلی فضا میں افطار کریں۔ ویسے بھی کراچی کا ہوا دار موسم ان دنوں کھلی فضا سے محظوظ ہونے کا پورا موقع بھی فراہم کرتا ہے، ایسے میں اہل کراچی کے ذہن میں سب سے پہلا خیال ہائی وے کا آتا ہے، جہاں کھلے اور کشادہ ریسٹورینٹس کی بھر مار ہے۔ انہی میں سے ایک مندی ہاؤس ہے جس نے رمضان آفرز میں...
    —فائل فوٹو کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔شہرِ قائد میں آج کم سےکم درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی: موسم خنک رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔شہرِ میں شمال مشرق کی سمت سے خشک اور گرم ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں بری کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ہوئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔جج نے دوران سماعت یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے خلاف 3 مقدمات کا فیصلہ ہے، جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا جی پتا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کس جیل میں جانا چاہیں گے، کراچی، ملتان یا اسلام آباد، جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لئے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) آج بروزجمعۃ المبارک،07 مارچ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 309,050.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونا تقریباً 264,965.11 روپے ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس    سونا فی کلو گرام 24 قیراط 26,497.00 264,965.00 309,050.00 339,071.00 26,496,511.00 22 قیراط 24,289.00 242,889.00 283,301.00 310,821.00 24,288,917.00 21 قیراط 23,185.00 231,849.00 270,424.00 296,693.00 23,184,875.00 18 قیراط 19,873.00 198,728.00 231,792.00 254,308.00 19,872,750.00 یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی قدر میں...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے میں شہری سے لوٹ مار کا مقدمہ ایک ہفتے بعد بھی درج نہ کیا جاسکا۔ متاثرہ شہری نے اہلکاروں پر تشدد کا الزام عائد کردیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، خواجہ اجمیر نگری تھانے میں واقعہ کی رپورٹ کرانے گیا تو درخواست لے کر روانہ کردیا۔ شہری نے الزام لگایا کہ خواجہ اجمیر نگری تھانے کے اہلکاروں نے گزشتہ روز مجھے روکا، اہلکاروں نے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ قبضے میں لیا۔ شہری کے مطابق اہلکاروں نے لائسنس یافتہ اسلحہ واپس کردیا لیکن رقم نہیں دی، اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔...
    کراچی میں تلی ہوئی اشیاء اور میٹھے کے زیادہ استعمال سے معدے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا۔ جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان کے مطابق اسپتال میں ہیضے، تیزابیت اور معدے کے امراض کے روز 70 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ سول اسپتال میں 60 سے 70 کیسز روزانہ سامنے آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں جناح اسپتال میں ہیضے اور تیزابیت کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، ہیضے اور تیزابیت کا شکار لوگوں کی بڑی تعداد ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی ہے۔ طبی ماہرین نے سحری اور افطاری میں دہی کا استعمال لازمی اور چائے کا استعمال کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ طبی ماہرین کا...
    کراچی میں ڈاکوؤں کی دن دہاڑے کار سوارفیملی سے لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 3 میں دو 2 مسلح ڈاکوؤں کی دن دھاڑے لوٹ کار سواروں سے لوٹ مارکی۔  ڈاکو کار سوار فیملی سے 2 دو موبائل فونز،طلائی زیوارات سمیت لاکھوں  روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے متاثرہ فیملی سے رابطہ نہیں کیا۔ فوٹیج میں دن دیہاڑے دیدہ دلیری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔  
    یوں تو کراچی میں انوکھی طرز تعمیر کی مساجد لاتعداد ہیں لیکن کراچی کے علاقے لیاری میں ایک مسجد ایسی بھی ہے جو کشتی کے طرز پر بنائی گئی ہے اور یہ مسجد 2 سڑکوں کے بیچ میں بنائی گئی ہے۔ یوں کشتی مسجد کے نام سے مشہور اس مسجد کی عمر دہایوں پر محیط ہے لیکن یہ اصل میں کشتی مسجد تب بنی جب سڑک کی توسیع کے بعد معلوم پڑا کہ مسجد کی عمارت سڑک کے بیچ میں آنے سے گرادی جائے گی، ایسے میں اس مسجد کے گرد رہنے والی کچی کمیونٹی نے سڑک کی توسیع کے لیے اپنے گھروں کی قربانی دی اور مسجد کا مقام قائم رکھتے ہوئے ازسر نو تعمیر کی، جس کے لیے...
      چھ سال سے بل ادا نہیں کیے ، سب سوائل لائسنس کے بغیر زیرزمین پانی نکال رہا ہے 2018میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں کارپوریشن نے کل59بوروں کی نشان دہی کی تھی بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی سب سے بڑی نادہندہ نکلی، رہائشی منصوبے کی انتظامیہ نے6سال سے پانی کا بل ادا نہیں کیا، واجبات 14ارب 78 کروڑ روپے تک جاپہنچے۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے مالک ملک ریاض کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سب سے بڑے نادہندہ ہیں۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے واٹر کارپوریشن کا پچھلے 6سال سے بل ادا نہیں کیا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج...
    ڈیفنس خیابان ساحل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ ڈیفنس فیز 8 خیابان ساحل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شدید زخمی نوجوان کو 25 سالہ احتشام کے نام سے شناخت کیا گیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس متوفیہ کی شناخت کی کوششیں...
    عیسیٰ نگری سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 65 سالہ حفیظ اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
    کانفرنس سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مقامی لان میں فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مقامی لان میں فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مقامی لان میں فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مقامی لان میں فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مقامی لان میں فلسطین...
    کراچی: شہری انتظامیہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہونے کے بعد پولٹری دکانداروں نے ہڑتال مؤخر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت کے معاملے پر مذاکرات کی پیش کش کے بعد پولٹری دکانداروں کی ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کردی اور جمعرات کے روز کراچی میں مرغی کی دکانیں کھلی رہیں تاہم مرغی کے گوشت کی قیمت 800روپے تک پہنچ گئی۔ سندھ پولٹری ریٹیلرز اینڈ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد موخر کردی۔ کمشنر کراچی نے جمعرات کو مرغی کے گوشت کی قیمت 650روپے کلو مقرر کی تاہم شہر میں مرغی 800روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخ کی خلاف...
    نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی۔کراچی کے سوا باقی ملک کےلیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی، جبکہ کراچی کےلیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کر دی گئی۔نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے، جس کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق  کےالیکٹرک کیلئے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کیلئےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔
    اسلام آباد:  ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے۔ کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے...
    کراچی: موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔  ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی  کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔   پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے،  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔ پولیس نے  متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کمی کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی جبکہ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کےالگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کر دیے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک ؕصارفین کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق باقی ملک...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی آپس میں بھائی ہیں، تینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازم ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں بھائی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، زخمیوں کے بیان کے مطابق ڈمپر غلط سمت سے آرہا تھا۔دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر ٹینکر  نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔  
    کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، جرمن قونصلیٹ کراچی نے اوقات کار تبدیل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں جرمن قونصل خانے کراچی نے پاسپورٹ کلیکشن کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے۔ جرمن قونصلیٹ کراچی نے ایک ماہ کے لیے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی، جس کے تحت پیر تا جمعرات قونصلیٹ کراچی سہ پہر ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک پاسپورٹ کلیکشن کی سروسز فراہم کے گا۔ قونصل خانے نے رمضان المبارک میں پاسپورٹ کلیکشن کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اس کا مقصد روزے کے مہینے کے دوران زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ رمضان کے بعد باقاعدہ اوقات کار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔...
    فوٹو فائل کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو  گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چوری، چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سیکیورٹی سیل میں ہے، ملزم سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور...
    کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق وزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈمپر خالی جارہا تھا کے اس دوران...
    فوکل پرسن محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا اور ہوائیں چلیں گی تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔ فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم  کے مطابق آئندہ چند روز تک کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا...
    قومی ایئر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 10 پروازیں منسوخ، 1 متبادل منتقل جبکہ 16 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 300، 301 منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے پشاور کی پروازیں پی کے 350، 351 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور سے شارجہ کی پروازیں پی کے182، 257 منسوخ ہو گئی ہے ان کے علاوہ اسلام آباد کی4 ، پشاور کی 2، ملتان کی2، فیصل آباد کی 1 پرواز کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ کراچی ایئ رپورٹ کی 4، لاہور کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر...
    محکمہ آبپاشی کے مراسلے کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، دادو، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد اور تھرپارکر میں بھی صورت حال خشک سالی والی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی نے ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت اور خشک سالی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق رواں ربیع سیزن میں بارشوں کی کمی سے پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں، تربیلا میں صرف 0.102 ملین ایکڑ فٹ اور منگلا میں 0.226 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں...
    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  کراچی سے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور جانے والی11 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف123،125،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلیو کی پرواز 208 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851 بھی منسوخ ہوئیں ۔  کراچی سے لاہورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن...
    تقریب سے خطاب میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پتا لگتا ہے کہ کوئی کام ہونے جا رہے ہیں تو وہ فوری بینر لگا دیتے ہیں، ایم کیو ایم نے 300 لوگوں کی جگہ 600 لوگ بھرتی کئے اور پھر واجبات ادا نہیں کر پائے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے وفاق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیس فراہم نہیں کرنی تھی تو شیڈول کا اعلان کیوں کیا؟، وزیراعظم کراچی آئیں تو پوچھیے گا کہ وعدہ کرتے ہیں تو وفا کیوں نہیں کرتے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر میں پنشن، بقایا جات چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم، مصطفی کمال، گورنر...
    —فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خوشی ہے 610 پنشنرز کے واجبات بلدیہ عظمیٰ کراچی ادا کرنے جا رہی ہے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پینشن کی ادائیگی ایک بڑا چیلنج کے ایم سی کی انتظامیہ کے لیے رہا، پچپن کروڑ روپے کے واجبات پنشنرز کو ادا کیے جا رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ یہ وہ پیسے ہیں جو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے منافع کمایا ہے۔ وزیراعظم کے مختصر دورہ کراچی پر مرتضیٰ وہاب کا تبصرہ سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نےاستفسار کیا کہ کیا وفاق صرف باتوںسے سندھ...
    سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق خاتون کی درخواست پر ایف آئی اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق خاتون کی درخواست کی سناعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ ایف آئی اے شازیہ خاتون کو باربار نوٹسز جاری کررہاہے، خاتون کے شوہر کے خلاف زرمبادلہ کے قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہے، کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، جواب جمع کرادیا ہے، خاتون کا شوہر کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں وہ گھریلو اور پردہ نشیں خاتون ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ایم ایل سرکل مسعود احمد بار بار انہیں طلبی کے نوٹسز جاری کررہا...
    —فیس بک ویڈیو گریب کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی کے قریب خالی ڈمپر جا رہا تھا کہ اس دوران بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ گوجرانوالہ: بریک فیل ہونے پر بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئیریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔  ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈمپر کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے۔
    — فائل فوٹو کراچی میں بلی کے کاٹنے کے کیسز بھی اسپتالوں میں رپورٹ ہونے لگے۔ریبیز کلینک انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں فروری میں بلی کے کاٹنے کے بھی 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈاکٹر رومانہ نے کہا ہے کہ بلی، گدھے اور بندر کے کاٹنے میں بھی ریبیز کا وائرس موجود ہوتا ہے۔ڈاکٹر رومانہ نے کہا ہے کہ ان جانوروں کتے، بلی، گدھے اور بندر کے کاٹنے کے بعد اینٹی ریبیز ویکسین لگوانا ضروری ہے۔
    — فائل فوٹو کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ریبیز کلینک انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 5 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈاکٹر رومانہ فرحت نے کہا ہے کہ سول اسپتال میں گزشتہ سال جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے یومیہ 100 سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ، 2 ہزار کیسز رپورٹ کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں پھر سے اضافہ دوسری جانب ایمرجنسی انچارج...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔ کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
    کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گلی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 گلی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ مرزا ساجد بیگ ولد ریاض بیگ کے نام سے کی گئی۔ مقتول لائنز ایریا کا رہائشی اور نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ تھا۔ واقعے کے وقت مقتول مزکورہ علاقے کی گلی میں بطور سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ علاقہ...
    کراچی: شہر قائد میں سردی کی جُزوی لہر ختم ہوگئی جس کے باعث رات اور صبح کے درجہ حرارت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک، دن قدرے گرم اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں؛ کراچی؛ ایک دن میں درجہ...
    رمضان المبارک میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران 3 افراد کی جان لے لی۔کراچی میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اس کے علاوہ قائد آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔واقعہ کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔دوسری جانب سہراب گوٹھ میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
    —فائل فوٹو کراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے رمضان میں بھی کراچی پر ڈاکوؤں کا راج، ایک دن میں 2 شہری قتل پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو کو عوام نے تشدد کر کےجان سے مار دیا۔4 مارچ کو بھی قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوا تھا جبکہ 2 مارچ کو اسکیم 33 غازی گوٹھ میں...
      نیو کراچی میں دکانداروں سے بھتہ طلب کرنے میں لیاری گنگ وار ملوث تاجرکوبھتے کی پرچی کے ساتھ نائن ایم ایم پستول کی2گولیاں بھی بھیجی گئیں شہر قائد میں لیاری گینگ وار کے کارندے ایک بار پھر متحرک ہو گئے اور انہوں نے بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتیں کرنا شروع کردی ہیں۔رمضان المبارک میں اورعید کی آمد سے قبل لیاری گینگ وار کے کارندوں نے اولڈ سٹی ایریا سے نکل کرشہر کے دیگرعلاقوں میں وارداتیں کرنا شروع کردی ہیں۔ نیو کراچی میں دکانداروں سے بھتہ طلب کرنے میں لیاری گینگ وارکے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر قائد میں لیاری گینگ وارکی بھتہ خوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ منگل کے...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واٹر کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی، عملے نے پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔واٹر کارپوریشن کے ایکسیئن محمد یاسین نے اپنی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروادیا جس میں کونسلر شبیر اور متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں دیگر دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ بھی شامل ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن میں آگ لگانے سے 40 سے 50 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیے۔
    کراچی: شہر قائد میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے رمضان المبارک کے پہلے 4 روز میں 4 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے انھیں زندگی سے محروم کر دیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی جانب سے یکم مارچ کو رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پولیس کو سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات کی واضح ہدایت کے باوجود شہر میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے رمضان میں پہلے عشرے کے صرف 4 روز میں 4 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے انھیں زندگی سے محروم کر دیا۔ گزشتہ روز شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے دوسرے واقعہ نے پولیس کی کارکردگی پر نہ صرف...
    آل سندھ وکلاء کنونشن نے ایس ایس پی حیدر آباد کو ہٹانے کےلیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔حیدرآباد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کنونشن ہوا، جس میں کراچی سمیت مختلف بار کے عہدیداران شریک ہوئے۔اس دوران حیدرآباد ڈسڑکٹ بار کے صدر اشعر مجید کھوکھر اور کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے خطاب کیا۔اشعر مجید کھوکھر نے کہا کہ اگر 48 گھنٹوں میں ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوا تو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔عامر نواز نے کہا کہ ایس ایس پی سے متعلق معاملہ غیر ضروری طور پر ایک ماہ سے الجھا کر رکھا ہوا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وکلاء تھک جائیں گے، ہم واضح کردیں کہ وکلاء نہیں تھکیں گے۔انہوں...
    کراچی کے علاقے قائدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔ سہراب گوٹھ میں بھی مزاحمت پر ایک شخص جان سے گیا۔قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب دو ملزمان نے بابر نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہری اور ڈاکو دونوں کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شہری بابر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ڈاکو کو ورثاء اور پولیس اہلکار اسپتال سے واپس تھانے لے جانے...
    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) منافع خور مافیا کے سامنے شہری انتظامیہ بے بس ہو گئی اور مجبوراً پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر بس نہ چلا تو کمشنر کراچی نے صارفین ہی پر بوجھ بڑھا دیا اور پھلوں کی سرکاری قیمت میں ناکام شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمت بڑھادی۔ شہری انتظامیہ کو مارکیٹ کی قیمت اور سرکاری قیمت میں فرق کم کرنے کا آسان طریقہ یہی محسوس ہوا کہ پھلوں کی خوردہ سرکاری قیمت میں 25 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا ، جس سے انتظامیہ نے عملاً منافع خور مافیا کے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کردی۔ نئے نرخ کے مطابق امرود 150 سے بڑھاکر 175، خربوزہ...
    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر میں سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت واردات میں ملوث ایک ڈاکو سخت جدوجہد کے بعد پکڑلیا جو عوامی تشدد کے باعث دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج جاری ہے اور شاہ لطیف میں مسلسل دوسرے روز مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا۔ شاہ لطیف میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس حکام سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈکیت کو مشتعل عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جو دوران علاج ہلاک ہو کر اپنے...
    کراچی: مرغی کے دکانداروں نےسرکاری نرخ پر گوشت بیچنے سے انکار کرتے ہوئے جمعرات کو دکانیں رکھنے کا اعلان کردیا۔  سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن  صدر راؤ محمد افضال نے کہا کہ  پولٹری فارمز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اور 400 روپے کے سرکاری نرخ پر زندہ مرغی کے بجائے 490 روپے پر سپلائی کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو مرغی کا  فی کلو گوشت 780 روپے میں پڑ رہا ہے تو 640 کی سرکاری قیمت پر کیسے بیچیں۔  انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ یک طرفہ طور پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اوردکانداروں پر ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیےجارہے ہیں۔  راؤ محمد افضال نے الزام عائد کیا کہ پولٹری فارمز مرغی...
    کراچی: مغربی ہواؤں  کے نئے سسٹمم کے اثرات کے تحت شہر قائد میں سردی کی جزوی واپسی ہوگئی، بدھ کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، مارچ میں سردی کا سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔ ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثرچلنے والی خنک ہواؤں کے سبب بدھ کو شہرکا پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں کئی ڈگری کم ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پرپارہ 11.5، گلستان جوہرمیں 13.2، شاہراہ فیصل پر 12.5، بن قاسم ٹاون میں 13.6جبکہ سب سے کم پارہ ماڑی پورمیں...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، اور سندھ ہائیکورٹ نے اس کیس میں ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف سندھ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہے ہیں، پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اہلکاروں کے لیے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ وکیل نے...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں پچاس نئے پارک تعمیر کیے جارہے ہیں، ترقیاتی کام تکمیل کے مراحل میں ہیں، ضلع غربی کے ٹاؤنز کو پانی کی کمی کا سامنا تھا اس کمی کو پورا کرنے کے لیے حب ریورسے 100 ایم جی ڈی پانی کی نہر نکالی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوسی۔5 رشید آباد بلدیہ ٹاؤن میں نو تعمیر شدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فیملی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما، ٹاؤن اور یوسی کے چیئرمین، ممبران اور پارٹی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے. میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں...