کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کا وقت بڑھایا دیاہے، 15 رمضان کے بعد رات گئے تک پیپلز بس چلے گی۔

کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے۔کراچی پریس کلب میں ہر سال کی طرح افطار پارٹی رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو  مزید پلاٹ دیں  گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  صحافیوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں سندھ حکومت کھڑی رہی ہے، ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں، ان کے حقوق کے لیے ہم ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، صحافیوں کی تنظیمیں مسائل کی بات کرتی ہیں، پی ایف یو جے کے یو جے پارلیمانی رپورٹرز کے ساتھ میرا رابطہ ہے۔

عمران خان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے دعا ہے کہ وہ جیل سے نکلیں، اللہ ان کو عقل بھی  دے اور وہ پاکستان کے خلاف سازشیں نہ کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کینالوں پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ چولستان کینال کے ہم مخالف ہیں، ارسا میں ہم نے یہی موقف اختیار کیا ہے۔

 کراچی میں چلنےو الی پیپلزبس سروس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا وقت بڑھایا دیا ہے، 15 رمضان کے بعد رات گئے تک پیپلز بس چلے گی۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میمن نے کہا صحافیوں کے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس کے ساتھ

پڑھیں:

رمضان میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے سینئر وزیر  شرجیل میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر  1، آر  2، آر  3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو رمضان میں درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ یقینی بنایاجائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنےگھروں تک محفوظ پہنچ سکیں، حکومت کی جانب سےعوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ نے رمضان کے دوران پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا
  • پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
  • کراچی، رمضان میں پیپلز بس سروس کا ٹائم بڑھانے کا اعلان
  • رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع
  • رمضان میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
  • کراچی: رمضان میں پیپلز بس سروس کا ٹائم بڑھانے کا اعلان
  • کراچی: رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
  • پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کو ترجیح دی، شرجیل میمن
  • رمضان کا مہینہ ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا گو ہوں، شرجیل انعام میمن