کراچی:

کورنگی میں گھر کے اندر سوئی گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے لگنے والی آگ سے ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق کورنگی کربلا گراؤنڈ سیکٹر 44 سی میں گھر میں آگ بھڑکنے سے جھلس کر ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 60 سالہ نادنی بی بی زوجہ نور عالم ، بیٹا آفتاب ولد نور عالم اور 7 سالہ رحیم ولد محمود عالم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں افطار سے کچھ دیر قبل سوئی گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے کے باعث بھڑکنے والی آگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

 واقعے میں خاتون 35 فیصد ، نوجوان 20 اور کمسن لڑکا 15 فیصد تک جھلس گیا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلوچستان؛ مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کا رولر جلاڈالا، نصیرآباد میں پولیس پر فائرنگ

کوئٹہ:

بلوچستان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے رولر کو آگ لگا دی جب کہ نصیر آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل لونی کے علاقے کلی بگٹ میں مسلح افراد نے کنسٹرکشن کمپنی کے رولر کو آگ لگادی۔ یہ تعمیراتی کمپنی دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیر کررہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رولر کیمپ سائٹ سے دُور ایک گھر کے سامنے موجود تھا۔ آگ لگائے جانے سے رولر مشین مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
دوسری جانب نصیر آباد میں 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق واجہ پل کے نزدیک ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو موٹرسائیکل،  نقدی اور  موبائل فون ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس کے تعاقب کرنے پر انہوں نے فائرنگ کردی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ذوالفقار اور زاہد علی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شعیب ملک کا بیٹا اذہان والد کو کیا کہہ کر پکارتا ہے؟
  • کراچی: گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • کراچی؛ گلشن معمار میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں 2 کمسن بہن بھائی سمیت 5 افراد جاں بحق
  • مردان میں اراضی کا تنازع، فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
  • مردان: دو گروپوں میں فائرنگ،3 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل
  • کراچی: پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار
  • بلوچستان؛ مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کا رولر جلاڈالا، نصیرآباد میں پولیس پر فائرنگ
  • کوئٹہ، گزشتہ پانچ دن میں گیس لیکج دھماکے کے چار واقعات