پاکستان میں آج بروز جمعۃ المبارک 7مارچ 2025سونے کی قیمت 3 لاکھ نو ہزار سے تجاوز کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) آج بروزجمعۃ المبارک،07 مارچ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 309,050.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونا تقریباً 264,965.11 روپے ہے۔
24 قیراط | 26,497. 00 | 264,965.00 | 309,050.00 | 339,071.00 | 26,496,511.00 |
22 قیراط | 24,289.00 | 242,889.00 | 283,301.00 | 310,821.00 | 24,288,917.00 |
21 قیراط | 23,185.00 | 231,849.00 | 270,424.00 | 296,693.00 | 23,184,875.00 |
18 قیراط | 19,873.00 | 198,728.00 | 231,792.00 | 254,308.00 | 19,872,750.00 |
یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، جو کرنسی کی قدروں اور سونے کی قیمتوں کے درمیان تعلق کو نمایاں کرتے ہیں۔
کراچی | 309,050.00 | 283,296.00 |
حیدرآباد | 309,250.00 | 283,496.00 |
لاہور | 309,200.00 | 283,446.00 |
ملتان | 309,120.00 | 283,366.00 |
اسلام آباد | 309,150.00 | 283,396.00 |
فیصل آباد | 309,220.00 | 283,466.00 |
راولپنڈی | 309,400.00 | 283,646.00 |
کوئٹہ | 309,120.00 | 283,366.00 |
بین الاقوامی سونے کی قیمت $2,913.12 فی اونس ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ عالمی منڈی کی وجہ سے پاکستان میں قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔
پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے ورنہ کل اجلاس کی صدارت نہیں کرونگا، چیئرمین سینیٹ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملکی قرضوں کا مجموعی حجم، ہر شہری ساڑھے3 لاکھ کا مقروض،اسٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار جاری
پاکستان کے قرضوں کا مجموعی حجم 72 ہزار ارب روپے سے متجاوز، ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 64 ہزار 842 ارب روپے سے بڑھ کر 72 ہزار 123 ارب روپے ہوگیا، پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں 11 اور ایک ماہ میں 0.7 فیصد بڑھے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا مقامی قرض 42 ہزار 625 ارب روپے سے بڑھ کر50 ہزار 243 ارب روپے ہوگیا، جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک مقامی قرضے 17.9 فیصد کے حساب سے بڑھے جبکہ ایک مہینے میں مقامی قرضے 0.7 فیصد بڑھ کر 48 ہزار883 ارب روپے سے 50 ہزار 243 ارب روپے ہوگئے۔مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضے ایک سال کے عرصے میں 1.5فیصد معمولی کمی سے 22 ہزار 216 ارب سے 21 ہزار880 ارب روپے ہوگئے، ایک مہینے میں بیرونی قرضوں کا حجم 0.5 فیصد بڑھ کر 21 ہزار 880 ارب روپے رہا۔اقتصادی ماہرین نے اس ضمن میں بتایا کہ پاکستان کو بیرونی ومقامی قرضوں کے علاوہ سود کی ادائیگیاں 5 ہزار 5 سو ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے، مقامی قرضوں کے حجم میں خطرناک حد کا اضافہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے ہے۔