کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے۔
کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی اور ملک کے دیگر صارفین کے لیےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے
پڑھیں:
چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، رمضان آتے ہی چینی 15 سے 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔(جاری ہے)
رمضان المبارک آتے ہی کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافہ کردیا گیا، ریٹیل مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔رمضان سے پہلے چینی کی قیمت 130 سے 140 روپے فی کلو تھی، چینی کے 50 کلو کے تھیلے کے نرخ 7870 روپے پر جاپہنچے۔دکانداروں نے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کا 50 کلو کا تھیلا 6100 روپے کا تھا، جس میں 1770 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔