2025-01-27@16:44:59 GMT
تلاش کی گنتی: 1598
«کے اجلاس»:
(نئی خبر)اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا میڈیا کرکٹ لیگ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا میڈیا کرکٹ لیگ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا سے بدترین شکست کے باعث ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے لیے بی سی سی آئی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی تازہ 10 نکاتی گائیڈ لائنز کا اطلاق انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا، بھارتی ٹیم بس کے پروٹوکول بھی گائیڈ لائن میں شامل ہیں۔بھارتی بورڈ نے انڈیا انگلینڈ وائٹ بال سیریز سے قبل تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بتا دیا گیا...
نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
قنبرعلی خان ،جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا گل محمد انقلابی اور حافظ محمد عزیز گل جاگیرانی پریس کانفرنس کررہے ہیں
قنبرعلی خان ،جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا گل محمد انقلابی اور حافظ محمد عزیز گل جاگیرانی پریس کانفرنس کررہے ہیں
میرپوخاص،جماعت اسلامی کے رہنما شراب خانہ کھلنے کیخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک اسلام کے غلبے کی تحریک ہے 75افراد کا یہ قافلہ آج کروڑوں افراد کا قافلہ بن چکا ہے۔ ہمیں اپنے پیغام کو ہر گھر میں پہنچانا ہے۔ دعوت کے میدان میں آگے بڑھیں گے اور اس تحریک کو طاقت ور بنائیں گے۔ دین کے تقاضے اس وقت پورے نہیں ہونگے جب سارے ضابطے پورے نہیں کئے جائیں گے۔ اسلام ایک مکمل نظام ہے، اگر یہ قائم نہیں ہو گا تو اس کی برکات حاصل نہیں ہونگی۔ آج ہمارے ملک کا نظام جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہے وہ اللہ کے باغی بندے ہیں۔...
سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام ایک روزہ لیڈر شپ کیمپ منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب قیم جماعت اسلامی صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو ،امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ, زین الدین لغاری، نثار موسی، پروفیسر ارباب منظور سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کیمپ میں نائب امرائے ایڈووکیٹ سلطان لاشاری، منصور شیخ، قیم ضلع امان اللہ تنیواور معراج خان سمیت دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔
محراب پور(جسارت نیوز) نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود عباسی ٹاؤن میں ایس ایچ او نیو جتوئی پولیس تھانہ رفیق بوھیو اور آفیسر محکمہ صحت حاکم جوکیو کے گھروں میں6مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ذرائع کے مطابق پولیس آفیسر کے گھر سے15لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، بندوق، پستول جبکہ محکمہ صحت کے آفیسر کے گھر سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کے ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے، پولیس آفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کراچی ( پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شمالی میں مدرسات کے لیے قرآن فہمی کورس کے سلسلے میں الامام انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ،وی شائن رسالہ کے چیف ایڈیٹر نجیب احمد حنفی نے مثالی خاندان کے موضوع پر ورکشاپ لیتے ہوئے کہا کہ خاندانی نظام کا تحفظ اسلام کے سوا دنیا کے کسی نظام میں نہیں، فطرت سے قریب تر قوانین و ضابطے مثالی گھرانے کی بنیادی خصوصیات ہیں۔ اللہ اور رسولؐ سے محبت ،دوسروں کا خیال،صبر و شکر، اللہ کے دین کے غلبے کے لیے خود کو اور اپنی نسل کو تیار کرنا اسلامی گھرانے کے خدو خال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرہ خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے خواتین کے استحصال‘ نفسیاتی امراض کی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات حکومت سندھ میں صحافیوں کے لیے سال 2025 کے ایکریڈیشن کارڈ کا اجرا شروع کردیا ہے۔ ایکریڈیشن کارڈ 2025 ء کیلیے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد سلیم خان نے سینئر صحافیوں طاہر حسن خان اور مجید عباسی کے ایکریڈیشن کارڈ جاری کر کے ان کے حوالے کیے اور سال 2025 ء کی ایکریڈیشن پالیسی کے قوائد سے آگاہی دی اور کارڈ کے اجراء میں شفافیت کے عمل کو مزید یقینی بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پریس انفارمیشن عبدالماجد خان اور محکمہ اطلاعات کے افسران بھی موجود تھے۔
واشنگٹن : جاپانی وزیرخارجہ بھارتی سفارت خانے میں ہم منصب سے ملاقات کررہے ہیں ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیر خارجہ اِیوایا تاکیشی اور ان کے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر نے نئی امریکی انتظامیہ کے آغاز سے قبل تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔ دونوں ممالک کے عہدے داروں نے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں کواڈ فریم ورک کے تحت امریکا اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ بنیادی اقدار کے حامل دونوں ممالک پر بین الاقوامی معاشرے کے امن اور خوشحالی کے لیے ایک بڑی...
کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے قاسم جمال کو اپنا معاون خصوصی برائے میڈیا سیل مقرر کیا ہے ۔قاسم جمال نے معاون خصوصی کی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔
کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی دائود چورنگی کے کونسلر عبدالقدوس اور رکن جماعت اسلامی قاری جمال الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے ۔
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے میانمر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، جہاں 4سال قبل فوجی بغاوت کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔ آسیان نے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک خصوصی ایلچی میانمر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آسیان کے وزرائے خارجہ نے ملائیشیا کے جزیرے لنکاوی میں 2روزہ غیر سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ اس سال آسیان کی صدارت ملائیشیا کے پاس ہے۔میانمر کی فوج نے وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری کو بھیجا، جنہوں نے اجلاس میں ملک کی نمائندگی کی۔ وزرا نے میانمر کی فوج اور جمہوریت پسند قوتوں کے درمیان جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملائیشیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے...
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر وسابق ایم پی اے حیدرآباد کی ممتاز دینی، سیاسی سماجی شخصیت عبدالوحید قریشی قضائے الہی سے82سال کی عمر انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ہیر آباد حیدرآباد میںسابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پڑھائی جبکہ لالو لاشاری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔مرحوم نے بیوہ‘ چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے اس موقع پر سراج الحق نے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالوحید قریشی ایک کردار، اچھے اخلاق اور بلا سیاسی تفریق انسانی خدمت کا نام ہے آج ان کی رحلت سے حیدرآباد کا ایک سیاست اور خدمت کابڑاباب مکمل ہوا وہ بے شمار تیموں، بیواؤں کی کفالت کرتے تھے کتنے ہی مظلوموں کا...
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں پر ایرانی چیف آف سٹاف نے پاک فوج کے سپہ سالار سید جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہالہ: جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم‘ ممتاز حسین سہتو‘ حافظ نصراللہ چنا اور محمد یوسف منصورہ میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ایوانوں میں دین کا بندہ دروازہ کھولنا چاہتی ہے۔مسجد کی امامت امامت صغریٰ ہے ۔امامت کبریٰ میں دین کادروازہ بندہے یہ سیاست نہیں بلکہ دین کا ایک تقاضہ ہے۔علماء کرام منبرومحراب کے ذریعے اقامت دین کی جدوجہد کوتیز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منصورہ کی تقریب ختم بخاری سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔مرکزی رہنما ممتازحسین سہتو،صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا اورجنرل سیکرٹری محمد یوسف ویگررہنمائوں وعلماءکرام نے بھی خطاب کیا۔امیرالعظیم کا کہنا تھا...
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے سابق صوبائی وزیرمیرغالب حسین ڈومکی پرشکارپورکے قریب ڈاکوئوں کے حملے کی سخت مذمت اوردومحافظوں کی شہادت پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی اورپولیس کی ناکامی کی وجہ سے اس وقت پوراسندھ بدامنی کی لپیٹ اورڈاکوراج کے حوالے بن چکا ہے۔حکومت ڈاکوئوں وجرائم پیش افراد اوران کے سرپرستوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرکے قیم امن کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے ۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے آج ایک بیانمیں کہاکہ امن امان کے نام پراربوں روپے خرچ اورکابینہ میں وزیروں مشیروں اورترجمانوں کی فوج ظفرموج ہونے کے باوجود سندھ کے عوام غیرمحفوظ ہیں،تودسری طرف سندھ کے پانی پرڈاکہ اوروسائل کی لوٹ مارکاسلسلہ جاری...
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی اور 26جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے سیمینار کی دعوت دی جسے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے قبول کرتے ہوئے شرکت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھودریا پر سندھیوں کا دائمی، آفاقی اور کائناتی حق ہے۔ سندھ کے لوگوں کی مرضی کے بغیر سندھودریا پر نہریں بنانے کا منصوبہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ سندھ کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اَپ نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے، منی ٹریل موجود ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نےریمارکس دیے کہ منی ٹریل کا ثبوت لائیں تو میں درخواست منظور کر لوں...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری استقبال کررہے ہیں
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء کا ملتان میں صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنظیمی امور کی انجام دہی احسن طریقے سے کرنی چا ہیے، عوام میں محبت اُخوت کے جذبوں کو پروان چڑھانا چاہیے۔ اسلام کو آج داخلی و خارجی دشمنوں کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی نے کہا ہے کہ تنظیمی امور کی انجام دہی احسن طریقے سے کرنی چا ہیے، عوام میں محبت اُخوت کے جذبوں کو پروان چڑھانا چاہیے۔ اسلام کو آج داخلی و خارجی دشمنوں کا سامنا ہے مگر ہمیں بھائی چارہ سے امن اور برداشت سے ان کو شکست دینا ضروری ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی...
PESHAWAR/DERA ISMAIL KHAN: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں ڈالنے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی جو دو ہفتے کے اندر وہاں جاکر مسئلے کا حل تلاش کرے گا۔ سردار علی امین گنڈا پور نے یقین دلایا کہ افغان مسئلے کا جلد حل نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے بات چیت میں ناکامی کے بعد اب صوبائی حکومت اپنی کوششوں سے مسئلہ حل...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ویراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کیلئے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی...
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صرف دو جنس مرد اور عورت ہیں اس کے علاوہ تیسری کسی جنس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صرف دو جنس کو مانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں پالیسی کے مطابق پہلی جنس مرد اور دوسری عورت ہے اس کے علاوہ تیسری کوئی جنس نہیں ہے۔ دوسری جانب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنوع، مساوات اور شمولیت کے پروگراموں میں کمی کریں...
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری سے قبل ملازمین کی تعداد کم کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل کے فیصلوں سے متعلق وزارت خزانہ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے اگست 2024ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کےلیے سبسڈی روک دی تھی۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری کے پروگرام میں شامل ہے۔ حکومتی 5...
فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ علی امین...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا ءپر پھول رکھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی فوج کے چیف...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات میں دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور پاکستان و ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق اعلامیہ کے مطابق دونوں برادر ممالک نے باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا...
آرمی چیف سے ایرانی کی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات ، علاقائی سلامتی،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نےملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر میجر جنرل محمد باقری نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ، ضلعی صدور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی ذمہ داران نے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت روجہان جمالی ضلع جعفرآباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔ اجلاس میں اراکین صوبائی کابینہ، اضلاع کے صدور نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دینی چاہئے۔ عہدیداروں و کارکنوں کیلئے ہفتہ وار...
پشاور: شورش زدہ کرم کو شرپسندوں سے پاک کرنے اور ضلع کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے قبائلی ضلع کے بگن علاقے میں سکیورٹی آپریشن شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ا فورسز کی جانب سے بگن اور اس کے نواح میں آپریشن شروع ہونے کی تصدیق کی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چیک پوسٹوں کو تحویل میں لینے کے ساتھ بنکرز کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن سیکیورٹی فورسز اور پیراملٹری فرنٹیئرز کورپس (ایف سی) کی قیادت میں ہورہا ہے جبکہ پولیس ان کو مدد فراہم کررہی ہے۔حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی علاقے میں پیش قدمی کے پیش نظر...
تصویر سوشل میڈیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول رکھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کو گارڈ...
کراچی :سندھ حکومت کی نااہلی مزید کھل کر سامنے آگئی، کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہر کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام تقریبا ایک ماہ سے زائد عرصے سے ملتوی ہے، جس کی وجہ سے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، کراچی سمیت حیدرآباد، جامشورو کوٹری اور مضافاتی علاقوں کے لاکھوں افراد پانی نہ ہونے کی وجہ سے کافی اذیت کا شکار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہر کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام 8 8 کلومیٹرز تک کام مکمل کرنا تھا مگر تاحال 5 کلومیٹر کا کام بھی ادھورا ہے، جو گزشتہ ایک ماہ سے ملتوی ہے، کے فور منصوبے کو پانی کی فراہمی کے لیے کوٹری بیراج سے...
ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا علامہ سبطین سبزواری کیساتھ ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ مزاحمتی محاذ کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان عظیم شہداء کے مقدس لہو کے صدقے صیہونی درندہ صفت ریاست کو ذلت آمیز شکست ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملاقات کی، ان کے ہمراہ مولانا سید جعفر عباس نقوی، مولانا قاسم جعفری اور سید نزاکت حسین شاہ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں موجودہ تنظیمی امور کا تفصیل سے جائزہ لیا خاص کر تمام صوبوں میں تنظیم سازی کے عمل...
ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، میں نے پاکستان کے حالات کے باعث معذرت کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، تحریک انصاف مذاکرات کے حق میں ہے، ہمارے مزاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں اور ان سے بھی جاری ہیں جن کے پاس کوئی...
پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 18 اضلاع میں 2 روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جسکے دوران ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 23 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 18 اضلاع میں 2 روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے دوران ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی حکومت کے کنٹرول روم کے مطابق زیارت میں برفباری میں پھنسنے والی گاڑی سے سیاحوں کو نکال کر ریسٹ ہاؤس منتقل کیا گیا۔ لیویز کے مطابق...
لاہور:دھند کے باعث مختلف علاقوں کے موٹروے ٹریفک کیلیے بند کردیے گئے ہیں، لاہور ملتان موٹروے (ایم 3)، گوجرہ سے ملتان (ایم 4)، اور ملتان سے ظاہر پیر (ایم 5) کے سیکشنز کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کاکہنا ہےکہ کافی دھند ہونے کے باعث ہم نے مختلف علاقوں کے موٹرویز کو عارضی طور پر بندکیا ہے، یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے ہیں۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ موٹرویز پر گاڑی چلانے والے ڈرائیورز صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کویقینی بنائیں ، اسکے بعد کسی مناسب جگہ پر قیام کرلیں، دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) کیتھولک عقیدے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی اکثریت والے ملک فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس نے اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے مجوزہ بل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ویٹو کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کانگریس میں اس کے خلاف تمام رکاوٹیں پیدا کریں گے۔ انہوں نے اس بل کی حمایت کرنے والے لوگوں پر الزام لگایا کہ وہ ''باخبر ہونے اور علم‘‘ رکھنے کے باوجود اس ''قابل نفرت‘‘ اور ''مضحکہ خیز‘‘ سوچ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ''نو عمر حمل کی روک تھام‘‘ بل اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق اس مجوزہ بل کو...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے دونوں ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد اعظم خان اور سینئر ایڈووکیٹ راجہ انعام امین منہاس شامل ہیں۔دو ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاسی استحکام کےلیے مذاکرات کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں جنگ گروپ کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب کے موقع پر عطا اللّٰہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، معاشی استحکام آرہا ہے، سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔ پوری دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا،باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے،نمٹنے کیلئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے پیسہ باہر لے جانے سے متعلق منی ٹریل کے ثبوت مانگ لیے، ریمارکس دیے کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی مبینہ منی لانڈرنگ پرنیب کے کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے ہیں، منی ٹریل موجود ہے۔ عدالت نے کہا منی ٹریل کا ثبوت لائیں تو میں درخواست منظور کر لوں گا۔ جسٹس...
کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی دگرگوں اور سیکیورٹی مذاق بن گئی ہے، اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مخصوص گروپ نے بورڈ کو یرغمال بنالیا ہے جو فیسوں کے علاوہ اضافی رقم کے عوض وہاں آنے والے طلبہ کے کام ملازمین سے زور زبردستی اور دھونس دھمکی کی بنیاد پر کراتا ہے۔ اگر ملازمین کی جانب سے رقم کے عوض کرائے جانے والے ان کاموں میں کسی تعطل یا تاخیر کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو ملازمین کو باقاعدہ زردوکوب کیا جاتا ہے جبکہ بورڈ انتظامیہ اس ساری صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پیر کو بھی انٹر بورڈ کراچی میں ملازمین کو دھمکیاں دے کر کام کرانے کے دوران...
کراچی: مایوسی اور غیر یقینی کی ایک لہر نے ملک کے نوجوانوں کو گرفت میں لے لیا ہے اور یہ ناامیدی ہی ہے جس کی وجہ سے ملک کا نوجوان طبقہ اپنی جان تک پر کھیل کر ملک سے فرار کی راہ اختیار کررہا ہے۔ایسی صورتحال میں فکر اقبال کو کلام اقبال کے ذریعے فروغ دے کر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کو ختم کیا جاسکتا ہے اور ملک کے اس اہم طبقہ کو امید کی ایک نئی کرن دکھائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے علامہ اقبال کے سب سے بڑے پوتے آزاد اقبال کی نئی کتاب ’’راز سخن‘‘ کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آزاد اقبال نے علامہ اقبال...
صارم - فوٹو: سوشل میڈیا کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے صارم سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ زیادتی کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ہوئی ہے۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی، گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ صارم کو پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا اور پھر لاش پھینکی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ شک کی بنا پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے لیا ہے، زیر حراست ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جارہا ہے۔ صارم کے والد جعلی میسیج کو تاوان کا مطالبہ سمجھ بیٹھے: ایس پی انویسٹی گیشنکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کے ٹینک...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 ارمان یوسف اسلام آباد (ارمان یوسف )اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے ہٹائے جانے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر غلام محمد علی کی جسٹس بابر ستار کے ضابطہ تقرری و توسیع کیس میں فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل تاحال سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکی ، جسٹس بابر ستار کا فیصلہ برقرار ہونے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی بطور چیئرمین پی اے آر سی کام جاری رکھے ہوئے...
حال ہی میں امریکا میں ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی (جو بعد ازاں ختم کر دی گئی) جس کے بعد صارفین تک صرف اس ایپ ہی کی نہیں بلکہ بائٹ ڈانس کی ویڈیو ایڈٹنگ ایپ کیپ کٹ تک رسائی بھی ختم ہوگئی۔ میٹا نے یہ موقع غنیمت جانتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے اپنے فری ویڈیو ایڈیٹر ’ایڈٹس‘ کا اعلان کر دیا۔ یہ ایپ امریکا میں فی الحال پری آرڈر پر ہے اور آئندہ ماہ اس کا لائیو کیا جانا متوقع ہے۔ انسٹاگام کے سربرہ ایڈم موسیری نے اینڈرائیڈ ورژن کو جلد متعارف کرانے کی تصدیق بھی کی ہے۔ ایڈٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین عمودی (یعنی ورٹیکل) اسٹائلز ویڈیوز کے لیے فوٹیج کو عکس بند اور ایڈٹ کر...
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وزارت مذہبی امور کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے خصوصی کاوشوں بروئے کار لانے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین کی ہنر مند اور با صلاحیت افراد کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی وسائل اور لیبر کی بہبود کے لیے وفاقی وزیر ہنگامی بنیادوں پر اقوامِ عالم کو پاکستان کی طرف مبذول کروانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزارت مذہبی امور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حجاج کرام اور زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اصلاحاتی مراحل میں رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وزارت مذہبی امور کو صحیح سمت میں گامزن...
کراچی: کراچی میں صارم اغوا کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سی آئی اے اسپیشلائزڈ یونٹ نے بیت الانعم پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ زرائع کے مطابق سات جنوری کو نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے سات سالہ صارم محسن کی لاش دس دن بعد زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد کی گئی تھی۔ سی آئی اے ٹیم سراغ رساں کتے لے کر بیت الانعم پہنچی تھی، جس کے خالی فلیٹ کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا گیا۔لاش کی برآمدگی کے بعد عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے تھے، عمران خان نے اس دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، وہ با رہا الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر فارم 47 کی جعلی حکومت مسلط کر دی گئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سال کامیابیوں کا سال ہے، اسپورٹس مین اسپرٹس سے ہی معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہم چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے...
حجاج اللہ کے مہمان ہیں، انکی معاونت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں، ان کی معاونت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکا کو حج فنڈ پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے...
بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں ” قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی پارٹی کمیٹیز کی رپورٹ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کی ورک رپورٹ سننے اور اس کا مطالعہ کرنے کے بارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی جامع رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور دریائے زرد کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دینے کے بارے میں رائے پر نظر ثانی کی گئی ۔ سی پی سی...
لاہور: حالیہ مغربی سسٹم کے تحت لاہور ڈویژن اور ارد گرد اضلاع میں بادل مٹر گشت کریں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ بادل برسانے والا یہ سلسلہ آج رات پاکستان سے نکل جائے گا، بادلوں کا سسٹم نکل جانے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 تک جانے کے امکانات ہیں۔
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے آئی ایم ایف کی جانب سے 2025 اور 2026 کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں اضافے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2024 میں چین نے کامیابی سے اپنی اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کئے اور چین کا معاشی حجم پہلی مرتبہ 130 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکا ہے۔ معیشت کا اضافہ ایک سال میں ایک درمیانے درجے کے ملک کے معاشی حجم کے برابر ہے۔ یہ چینی معیشت کی لچک اور صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ چینی معیشت کی جانب سے دنیا کو فراہم کیا جانے والا اعتماد بھی ہے۔ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور کھلے پن...
حالیہ مغربی سسٹم کے تحت لاہور ڈویژن اور ارد گرد اضلاع میں بادل مٹر گشت کریں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ بادل برسانے والا یہ سلسلہ آج رات پاکستان سے نکل جائے گا، بادلوں کا سسٹم نکل جانے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 تک جانے کے امکانات ہیں۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے لوگوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپیکر اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو پلیٹ فارم دیا۔ مذاکرات واحد حل ہے، تیسرا آپشن اور کوئی بھی نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے، انکے پروڈکشن آرڈر کل دوبارہ جاری کئے ہیں، پروڈکشن آرڈر سے متعلق آئی جی کو بھی ہدایت کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا، پارلیمنٹ اور...
اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل سے بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔دوران سماعت معاون وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کے سینئر وکیل امجد پرویز دلائل کیلئے دستیاب نہیں مہلت دی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز حاضری کیلئے عدالت پیش نہ ہوئے، حمزہ شہباز کے وکلا...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی جانب سے دوران اجلاس ’اوو اوو‘ کی آوازیں نکال کر بھرپور احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اسمبلی اراکین کے محکمہ تحفظ ماحول سے متعلق سوالوں کے جوابات دی رہی تھیں کہ اپوزیشن نے ایوان میں ’اوو اوو‘ کی آوازیں نکال کر احتجاج کیا۔ یہ بھی پڑھیے:’اوووو، اووووو‘ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی اپوزیشن کے احتجاج پر طنزیہ جملہ کسا اور کہا کہ اپوزیشن ارکان اور اونچا ’اوو اوو‘ کریں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ رانا شہباز صاحب آپ کی اوو اوو کی آواز نہیں آئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے۔دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری بند کردی گئی۔موٹرویایم5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کی وجہ سے تعطل کا شکار نہیں ہوں گے، مذاکرات کا میرے مقدمات سے تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے۔ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا حکومت کے ساتھ مذکرات پر القادر کیس سے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکومت اگر سنجیدگی دکھائی گی تو مذاکرات جاری رہیں گے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کی حلف برداری، کیا عمران خان کی رہائی کا وقت قریب آن پہنچا؟ ذرائع کے مطابق عمران خان نے...
پاکستان کے سرکاری اداروں کی پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی ضرورت ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے لیکن وہ نا اہلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی کوششوں کی ضرورت ہے وزارت خزانہ کی طرف سے حال ہی میں شائع ہونے والی وفاقی ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی دو سالہ رپورٹ میں سرکاری اداروںکی کارکردگی کے بارے میں ابھی تک اہم تصویر سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران، 15 سرکاری اداروںسیکٹر کے مجموعی نقصانات کے 99.3فیصدکے لیے ذمہ دار تھے جو کہ 405.86 بلین روپے تھے جبکہ دیگر سرکاری اداروںنے 2.(جاری ہے) 812 بلین روپے کے نسبتا معمولی نقصانات...
کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا کے پھیلنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے صرف 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ موسمی فلو اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کے مریضوں کا احتیاطی طور پر کرایا گیا تھا، اور ان مریضوں میں سے زیادہ تر میں کورونا کی علامات انتہائی ہلکی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پازیٹو مریضوں کو معمولی علامات کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کو اب فلو کی طرح سمجھا جا رہا...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرمپ ڈالر میم کرنسی کے بعد ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ نے بھی اپنی میم کرنسی ملانیا ڈالر لانچ کر دی۔ اس لانچ کے ساتھ ہی کرپٹو مارکیٹ میں نئی ہلچل پیدا ہوئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے، تاہم یہ میم کرنسیز سرمایہ کاروں کے لیے ممکنہ خطرات بھی رکھتی ہیں۔ ملانیا ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دی آفیشل ملانیا میم جاری ہو چکی ہے، آپ ملانیا ڈالر خرید سکتے ہیں۔ یہ کرنسی سولانا بلاک چین پر تیار کی گئی ہے، جو کہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حجاج کرام اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، ان کی معاونت میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کروں گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءاحد خان چیمہ، چودھری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکاءکو حج فنڈ پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام...
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کے پساکھی آئل فیلڈ 7 میں پہلی بار ملٹی فزیو کیمیکل اسٹیمیولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پساکھی آئل فیلڈ سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی ہے، یعنی یومیہ 145 بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ رحیم یار خان میں واقع ماری ایسٹ فیلڈ سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے...
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک کے سے کسمن بچے صارم کی لاش ملنے کے معاملے پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلال کالونی تھانے کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مغوی کمسن صارم کی لاش ملنے کےواقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ رات گئےاینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سےرہائشی اپارٹمنٹ بیت النعم میں دوبارہ سرچ آپریشن کیا گیا جوصبح 6 بجے تک جاری رہا۔ سرچ آپریشن کےدوران2مشکوک افراد کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس بند فلیٹ کی چابی تھی۔ سرچ آپریشن میں...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان نے حلف اٹھا لیا۔ ججز کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بن گئے ہیں۔ ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کے حلف کے بعد نیا روسٹر جاری کر دیا گیا، آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں پانچ ڈویژن بینچز اور 10 سنگل بینچز موجود ہوں گے۔ نئے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس...
لاہور میں پنجرے میں بند پالتو شیر کے ساتھ ویڈیوبنانے کے شوق میں نوجوان زخمی ہوگیا، چہرے اوربازو پر زخم آئے ہیں جب کہ ڈی جی پنجاب وائلڈلائف نے بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کرنے اور ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں واقع میاں عمرڈولہ کے بریڈنگ فارم پر پیش آیا جہاں عظیم نامی نوجوان نے پنجرے میں بند پالتو شیر کے قریب جاکر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تاہم شیر نے اچانک اس پر حملہ کردیا جس سے نوجوان کے چہرے، کندھے اور بازو پر زخم آئے ہیں۔زخمی نوجوان کو جناح ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مرہم پٹی کی گئی۔ ادھر پنجاب وائلڈلائف کے ترجمان نے بتایا...
صوبہ سندھ کے محکمہ صحت نے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کیسز پر ہسپتالوں میں ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بر وقت رپورٹنگ یقینی بنائیں، صحت کے مراکز میں پی پی ای اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، سرکاری اور نجی صحت کے مراکز میں انفیکشن کنٹرول کے اقدامات کو مزید مضبوط کریں۔ صوبائی محکمہ صحت کا مراسلے میں کہنا ہے کہ موسمِ سرما میں کورونا وائرس اور ایچ ون این ون کے کیسز میں اضافے پر فوری اقدامات ضروری ہیں، اس سلسلے میں عوامی آگاہی مہم شروع کریں، ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور...
منی ٹریل ثابت کرنا بہت مشکل کام ہے، قاضی فائز عیسٰی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے، جسٹس محسن اختر کیانی کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین خان کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے ہیں، منی ٹریل موجود ہے۔جس پر جسٹس...
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی بنیادی اناج کی فصل گندم کی پیداوار میں پانی کی کمی اور تھرمل دباﺅکے نتیجے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم زرعی اجناس جیسے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اوور ٹائم میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی حفاظت متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد کسانوں کی مالی حالت بھی نازک ہے نصیر آباد ضلع کے کاشتکار ندیم جمالی نے کہا کہ صوبے کو اپنے زرعی منظر نامے کو...
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد اعظم خان اور سینیئر ایڈووکیٹ راجہ انعام امین منہاس نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج عہدے کا حلاف اٹھایا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے ناموں کی فہرست جاری چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے دونوں ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا۔ 2 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب، بلوچستان ہائیکورٹ میں میں بھی ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں 3 ججز نے اپنے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے 110 ائرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفا دے دیا، قومی ائرلائن میں انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 110 ائرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفے دینے کا انکشاف ہوا ہے، استعفے دینے والوں میں 45 انجینئر اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں، ان تمام ملازمین کا تعلق پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور دیگر ائرلائنز میں ملازمت کے بہتر مواقع ملنے کی وجہ سے سے ملازمین ادارے کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔110 ملازمین کے استعفوں سے قومی ائرلائن میں ایرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز...
احتشام کیانی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز اعظم خان اور راجہ انعام امین منہاس نے حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں ایڈیشنل ججز سے حلف لیا،حلف برداری تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔ حلف برداری تقریب کی تقریب میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شریک تھے ۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بھی شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز، وکلاء اور دیگر تقریبِ حلف برداری میں شریک...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل سے بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیںاینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے.(جاری ہے) دوران سماعت معاون وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کے سینئر وکیل امجد پرویز آج دلائل کیلئے دستیاب نہیں مہلت دی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے سابق وزیراعلی...
جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف، اور پاکستان کے دیگر سینئر فوجی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور پاکستان کے چیف آف ایئر اسٹاف کے ساتھ ملاقاتیں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اسرائیلی قابض حکومت اور عالمی اسکتبار کی کھوکھلی عظمت کی تباہی کی واضح نشانی ہے۔ انہوں کہا کہ غزہ میں پچھلے 15 ماہ میں آنیوالی تبدیلی صہیونیوں کے لیے مصائب و مشکلات اور اسلام اور محور مقاومت کے لئے سربلندی...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئےڈیووس روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئس شہر ڈیووس روانہ ہو گئے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 20 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے دوران مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سیاسی، تجارتی و کاروباری راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران مختلف نشستوں اور مذاکروں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وہ فورم کے دوران ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرے میں بطور پینلسٹ شریک ہوں گے۔وزیر خزانہ اپنی گفتگو میں مالیاتی پالیسیوں...
کوئٹہ : پاکستان کے مختلف بالائی علاقے اس وقت شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف کی تہہ جم گئی ہے۔ مستونگ، کوئٹہ، زیارت، کوژک ٹاپ، خانو زئی اور کان مہتر زئی سمیت کئی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں، اور وادی نیلم میں بھی بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں گریس ویلی کی مین شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ استور کے بالائی علاقوں میں بھی کئی انچ برف پڑ چکی ہے، جب کہ کالام اور مالم جبہ میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں ٹھنڈ کا شدید احساس ہو رہا ہے، اور...
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) پاکستانی بحریہ نے بتایا کہ بنگلہ دیشی مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف ایس ایم قمر الحسن نے اتوار کے روز پاک بحریہ کے سینیئر حکام سے ملاقات کی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن نے پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے دورے کے دوران پاکستانی بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیش کے سینیئر آرمی جنرل کا پاکستان کا غیر معمولی دورہ پاکستانی بحریہ کے مطابق بنگلہ دیشی جنرل نے پاکستانی فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری 2025)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ججز کمیٹی کا ممبر ہونے کے باوجود مجھے کمیٹی کے اجلاس کا نہیں بتایا گیا،سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے،بیرسٹر صلاح الدین نے مو¿قف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت...
بیجنگ : 2025 میں، چین شینزو 20 اور شینزو 21 سمیت دو انسان بردار خلائی جہاز اور تھیان چو 9 کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا۔ پیر کے روز چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے مذکورہ فلائٹ مشن کے لوگو جاری کئے۔ یہ لوگو سادہ لیکن بامعنی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، اور چینی خلابازوں کی ہمت اور عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لوگو نہ صرف چین کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی محرک قوت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ مستقبل کی تلاش کے لیے اس کی لامحدود خواہش اور عزم کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع ، بالا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔ کم وبیش یہ ہے خلاصہ محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشگوئی کا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا، اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: سردیاں اپنے جوبن پر پہنچ گئیں، کہیں برفباری، کہیں بارش تو کہیں...
(پہلا حصہ)امریکا کے نو منتخب صدر، ڈونالڈ ٹرمپ کے اس یک سطری ٹوئٹ کو دنیا بھر میں انتہائی خوشی کے ساتھ پڑھا اور دیکھا گیا جس میں انہوں نے خوش خبری دی کہ ’’مشرق وسطیٰ میں سمجھوتا ہو گیا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی جلد شروع ہوجائے گی‘‘۔ یاد رہے صدر ٹرمپ ہی نہیں ماضی اور حال کی بیش تر امریکی انتظامیہ فلسطین کے معاملے کو یہودی ریاست کی طرف سے اہل غزہ کی نسل کشی اور غزہ کو ملیا میٹ کردینے اور قحط اور بھوک سے انسانی جانوں کے اتلاف کے حوالے سے نہیں، محض ’’اسرائیلی یر غمالیوں کی رہائی‘‘ کے تناظر میں دیکھتی ہے۔ قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں معاہدے پر اتوار 19 جنوری، صدر ٹرمپ کی...
ویب ڈیسک: کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ سیرین ایئر کی کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز ای 811، سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز، سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز، ایران ایئر کی کراچی سے تہران جانیوالی پرواز، ایئر چینہ کی کراچی سے بیجنگ جانیوالی پرواز، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانیوالی پروازپی آئی اے کی کراچی سے دمام جانیوالی پرواز، ،ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانیوالی پرواز کو منسوخ کردیا گیا ۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئربلو کی پرواز میں 4 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 9 بجے روانہ ہوگی۔ وزیراعظم اورنواز شریف کی ملاقات، پی ٹی آئی مذاکرات زیرغور یہ مسافروں...
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ این اے 127میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ این اے 127میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایل ایف ہائیکورٹ کے وفد کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو
لاہور: امیرجمعیت اہلحدیث پروفیسر ساجد میر ودیگر مجلس شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر اسٹیج پر موجو دہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران متاثر ہو نے والی 84 انچ کی لائن جس کی مرمت میں 8 دن لگے اس میں سے رساو شروع ہو گیا۔واٹر کارپوریشن کے حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے کہ لائن کی خرابی کے بعد پانی کی فراہمی معمول پر رکھی جائے یا روکی جائے، اس حوالے سے جمعرات کو اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔کراچی میں پانی کا بحران کا پھر سے خدشہ منڈلانے لگا ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران 3دسمبر کو 84 انچ کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد سے شہر میں پانی کی فراہمی بند کرکے مرمتی کام کیا...