جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صدرکا بے گھر فلسطینیوں کو عارضی پناہ دینے کا اعلان۔ انڈونیشیا کے صدرمتحدہ عرب امارات، ترکیہ، مصر، قطر اور اردن کے دورے پر روانہ ۔ صدر انڈونیشیا نے واضح طور پر کہا کہ ہم فلسطینیوں کے استقبال کیلئےتیار ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

این اے 213 ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی سیٹ بچانے میں کامیاب، صبا تالپور نے میدان مار لیا

عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سیٹ بچانے میں کامیاب رہی، صبا تالپور نے میدان مار لیا۔ عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب مئیر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے حلقہ این اے 213 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صبا تالپور کی کامیابی پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے   213 سے صبا تالپور کی کامیابی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور پیپلز پارٹی کے ویژن کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی۔ واضح رہے حلقے میں مجموعی طور پر 18 امیدوار مد مقابل تھے، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ ہوا۔ یاد رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے راہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چین-انڈونیشیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کا پہلا وزارتی اجلاس منعقد ہو گا
  • این اے 213 کے ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
  • این اے 213 ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی سیٹ بچانے میں کامیاب، صبا تالپور نے میدان مار لیا
  • انڈونیشی نائب وزیر کا کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ
  • فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی؛ 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہڑتال کا اعلان 
  • غزہ اجتماعی قبر بن چکا ہے، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز میچ میں ٹاس کیوں نہیں ہو سکا؟
  • اسلامی ممالک یہود و نصاریٰ کی خوشنودی کی بجائے فلسطین کی مدد کریں، حافظ حمداللہ
  • اسلامی ممالک یہود و نصاریٰ کی خوشنودی کی بجائے فلسطین کی مدد کرے، حافظ حمداللہ
  • لاہور، تاجروں کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی، 17 اپریل کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان