ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ انھوں نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر قائدانہ کردار ادا کرے۔ حکومت پارلیمنٹرین اور سٹیک ہولڈرز پر مشتمل وفد تشکیل دے جو اہم اسلامی ممالک کا دورہ کرے۔ ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کی نیوی فریڈم فلوٹیلا تیار کر کے غزہ کا محاصرہ ختم کرائیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی اور غزہ کی صورت حال، بجلی کی قیمتوں میں کمی، بلوچستان اور کے پی کے حالات، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں اور انڈس کینال پراجیکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ جب کہ حافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں وفد میں نائب امیر لیاقت بلوچ، میاں اسلم، ڈپٹی سیکرٹری سید فراست شاہ، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی اور امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا شامل تھے۔

ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ انھوں نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر قائدانہ کردار ادا کرے۔ حکومت پارلیمنٹرین اور سٹیک ہولڈرز پر مشتمل وفد تشکیل دے جو اہم اسلامی ممالک کا دورہ کرے۔ ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کی نیوی فریڈم فلوٹیلا تیار کر کے غزہ کا محاصرہ ختم کرائیں۔ جماعت اسلامی 11 اپریل کو لاہور، 13 کو کراچی، 18 کو ملتان اور 20 کو اسلام آباد میں فلسطین مارچز کا انعقاد کرے گی، امریکی سفارت خانہ کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا پر دباو ڈالا جائے کہ فوری طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر بمباری اور عسکری حملوں کو روکا جائے، قتل عام بند اور سویلین آبادی بچوں، عورتوں، بوڑھوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ غزہ کا وحشیانہ حصار فوری طور پر ختم اور انسانی زندگی کی ضروریات فراہم کرنے کے لیے راستے کھولے جائیں، خوراک، ادویات، پانی اور بجلی کی فراہمی کے لیے غیرانسانی اور غیرقانونی پابندیاں ختم کی جائیں، ہسپتالوں کو بحال کیا جائے، جن مریضوں کا علاج غزہ میں ممکن نہیں انھیں باہر بھیجنے کی اجازت دی جائے۔

امیر جماعت نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ غزہ کا ہے، صہیونی افواج فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں، اسرائیل کے سرپرست امریکا اور مغرب کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، ٹرمپ علی الاعلان کہہ رہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے، ٹرمپ کا موجودہ رویہ شرمناک ہے۔ مظلوم فلسطینیوں پر روز بمباری ہو رہی ہے۔ غزہ کے مسئلہ پر پاکستان اور اس کی حکومت کو واضح لائن لینا ہوگی۔ وزیراعظم تمام مسلم ممالک کا فوری دورہ کریں اور سب کو ایک پیج پر اکٹھا کریں۔ کچھ مسلم ممالک فلسطینیوں کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔ غداروں کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوا، امت سے غداری کرنے والے سن لیں آپ تاریخ کی غلط سائڈ پر کھڑے ہیں، اب معاملہ صرف مذمتوں تک محدود نہیں رہا ہے، سب کو مل کرآگے بڑھنا ہوگا۔ 

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی امت کی ترجمانی کر رہی ہے، ہم فلسطین کے ایشو پر ایک ہیں، جماعت اسلامی نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے فلسطین پر فوکس کیا ہے، جو صحافی اسرائیل گئے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اسرائیل کو نہ بانی پاکستان نے تسلیم کیا نہ ہم کرتے ہیں، قائد اعظم نے اسرائیل کو مغرب کی ناجائز اولاد کہا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی ملاقات کے نے کہا کہ غزہ کا

پڑھیں:

جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کریگی: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی۔

بلوچستان کو کنٹرول کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلوچستان کو کنٹرول کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، صوبے میں گیس اور بجلی نہیں، لاپتہ افراد کا بھی مسئلہ حل طلب یے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بات اپنے بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو جگانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پرویز خٹک کی افغان سفیر سے ملاقات، افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کشمیر کا مسئلہ ہویا فلسطین جماعت اسلامی نے ہمیشہ آواز بلند کی؛ لیاقت بلوچ
  • جماعت اسلامی کے تحت غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے
  • پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
  • جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کریگی: حافظ نعیم
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • جماعت اسلامی کی اپیل ، آج فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ ہوگا