پشاور: فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور کے علاقے تہکال پایاں میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
بلوچستان کے شہر خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق 1 شخص پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل
—فائل فوٹوپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ بھانہ ماڑی میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش آیا ہے۔