اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی گرفتار ، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد:اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا ءکے مقدمے کے سلسلے میں وفاقی پولیس کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ لڑکے کے اغوا ءمیں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی کا چھوٹا بھائی حمزہ 15 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سابق صدر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی
فائل فوٹوتحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صدر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔
دورہ امریکا میں سی این این کو انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے پُرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر عارف علوی کی وطن واپسی پر مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔
اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بات چیت کا حکم کمزوری کی علامت نہیں، انہوں نے آنے والی نسلوں اور پاکستان کے لیے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی، کوشش ہے پاکستان کے تمام اداروں کو جوڑیں، تلخیاں اور نفرت ختم کریں۔