عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی کی قیادت علیمہ خان کو حراست میں لئے جانے کے بعد خیبرپختونخوا ہاوس پہنچی تھی جہاں بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کے درمیان صلح کیلئے پارٹی رہنما کردار ادا کرتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کے نام اڈیالہ جیل میں دی گئی فہرست میں شامل نہ تھے، تحریک انصاف کے اراکین نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر اعتراض اٹھائے، عاطف خان، شبلی فراز اور عمر ایوب نے بھی ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے ملاقات کیلئے اڈیالہ جانے کے پیچھے کسی مقصد کا نہ ہونے کا بتایا جبکہ سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کیلئے احکامات پر عمل درآمد پر زور دیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ سخت جملوں کے تبادلے پر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے موقف دینے سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے 6 وکلا رہنماوں کو اجازت ملی تھی جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چودھری، علی عمران اور خاتون رہنما رضیہ سلطانہ شامل تھیں۔پارٹی ارکان نے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
چنیوٹ بنیادی سہولیات اور آرٹس کونسل سے محروم ،وزیر اعلیٰ فوری احکامات جاری کریں :ڈاکٹر خالد یاسین
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم کے درمیان سخت جملوں علی ظفر ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کیلئے بہن علیمہ خان کی درخواست منظور
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت نے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی درخواست منظور کر لی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منگل کو ہماری ملاقات تھی جو نہیں کروائی گئی۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا پچھلے 2 ڈھائی سال سے پاکستان ریاستی دہشتگردی کا شکار ہے۔
علیمہ خان نے استدعا کی ہے عدالت جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دے کہ آج ملاقات کروائی جائے۔
جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات کروانے کے حوالے سے ہدایت جاری کی ہے۔