اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں برآمدات بڑھانے پر تجاویز پیش کی گئیں، شرکاء نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی، جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات، قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے، پیداواری لاگت کم کرنے سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول جلد ممکن ہوگا، معیشت کا استحکام، مہنگائی کی شرح میں کمی حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے تجارتی تعلقات کے مزید فروغ اور ٹیرف پر مذاکرات اعلیٰ سطح وفد بھیجا جائے گا، وفد میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات اور برآمدکندگان شامل ہوں گے، ماہرین اپنی مفید تجاویز سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، برآمدات میں اضافے کیلئے مؤثر اقدامات پر زور
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں برآمدات سہولت سکیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیم کو مزید مؤثر بنانے اور برآمدی شعبے کو اس سے بھرپور فائدہ پہنچانے کیلئے کمیٹی کی عبوری سفارشات پیش کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملکی آمدن میں برآمدات کے ذریعے اضافہ ہے اس مقصد کے تحت برآمدی صنعتوں کے خام مال اور مشینری کی درآمد میں آسانی کیلئے سکیم کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی اپنی عبوری سفارشات کو ماہرین سے مزید مشاورت کے بعد حتمی شکل دے کر جلد رپورٹ پیش کرے وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں صنعتوں اور کاروباری تنظیموں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ان کی تجاویز شامل کی جائیں تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے اور مقامی صنعت کو برابر کا موقع فراہم ہو اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال احد چیمہ محمد اورنگزیب علی پرویز ملک سردار اویس لغاری مشیر وزیراعظم سید توقیر شاہ کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور برآمدی شعبے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی