2025-03-22@17:54:26 GMT
تلاش کی گنتی: 8120
«خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا»:
(نئی خبر)
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ نے پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینےکا مطالبہ دہرایا۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا اور پیپلز پارٹی نے 20 ہزار سے زائد ووٹ...
کہانی کا آغاز 2019ء سے ہوتا ہے۔ ایک خواب تھا، ایک وعدہ تھا، اسلامی اور جدید علوم سے آراستہ تعلیمات پر مبنی ایک یونیورسٹی کا۔ یہ خواب پاکستان کے نوجوانوں کو اسلامی و جدید تعلیم اور تحقیق کے ذریعے دنیا کی صف اول میں لا کھڑا کرنے کا تھا۔ لیکن جلد ہی یہ خواب ایک ایسی کہانی میں بدل گیا جس کے پیچھے بددیانتی، کرپشن، اور کرپشن کے پیسے کی لوٹ مار چھپی ہوئی تھی۔ یہ کہانی ہے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے دانش یونیورسٹی تک کے سفر کی۔ سال 2019ء میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری مانیکا کے نام پر القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ظاہری طور پر یہ ایک تعلیمی ادارہ...

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا معاملہ، گزشتہ روزکےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینےکا مطالبہ دہرایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا اور پیپلز پارٹی نے 20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنڈ دینے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز...
وزیراعظم نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی اور کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہو...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، کے پی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، شہیدوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ...
انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی اور کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہاں مدعو کرنے کا مقصد آپ کی کارکردگی کو سراہنا ہے، ججا گینگ کو...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی۔ وزیر اعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے انٹیلیجینس بیورو اور ایف آئی اے کے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ عثمان ججہ 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ وزیرِ اعظم کو ایف آئی اے اور انٹیلی جینس بیورو کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کاروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں مستقل تقرری نہ ہونے سے حکومتی بدنیتی واضح ہو گئی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے، حکومت عوام کو پیٹرول، بجلی اور گیس پر کوئی ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں۔ پیٹرول لیوی میں 10 روپے اضافے سے صارفین کو ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے مسائل پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹرین کے سفر سے محروم کرنے کے بجائے سفری سہولیات کو محفوظ اور بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو آسانیاں میسر آ سکیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں مستقل تقرری نہ ہونے سے حکومتی بدنیتی واضح ہوگئی۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو پیٹرول، بجلی اور گیس پر کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول لیوی میں 10 روپے اضافے سے صارفین...

صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں ، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کے لئے اجلاس بلا لیا ، عید کے بعد مجلس عمومی اجلاس میں تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچ رہی، وزیر اعظم افطار کی دعوت دے رہے ہیں، ملکی مسائل کیلئے بات کیوں نہیں کر سکتے۔ سعودی...
مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے۔ انہوں نے حال ہی میں بھارتی حکمران جماعتوں بی جے پی اور آر یس ایس پر تنقید کی جس کے بعد وہ مشکل میں پڑ گئے۔ میڈیا رپورٹس مطابق چند روز قبل ریاست کیرالہ میں گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما گوپی ناتھ نائر کے مجسمے کی تقریب رونمائی کی جس دوران انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت کے ٹکرے ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق تشار گاندھی کا یہ بیان آر ایس ایس اور بی...
سول سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے ترقی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد علاقے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان اور سیاسی مبصرین نے معاشی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں بھارت کے کھوکھلے دعوئوں کو بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے محض ایک پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں امن اور ترقی ظاہر کرنے کے لیے سرگرمی سے رپورٹیں جاری کر رہا ہے اور میڈیا مہم چلا رہا ہے۔ انہوں...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، یہاں کہ شہریوں کو انکاحق دیاجائے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام کے ساتھ سحری کرنے اورنگی ٹاؤن آئے، تو ان کا استقبال ایم کیو ایم کے ایم این اے امین الحق، کارکنان اور عوام نے کیا، گورنر سندھ پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ ہوا۔ گورنر سندھ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...

ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے‘سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا موقف بھی آگیا
لاہور( آئی این پی) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے،بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے،شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں آئی،سرفراز بگٹی تو ابھی آئے ہیں ان کو ابھی سال بھی نہیں ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہوئے ٹرین واقعہ پر پی ٹی آئی اور پاکستان دشمن ممالک کے ہم آواز ہونے سے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی طرف سے بلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں شمولیت کے لیے عمران خان کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے اور اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس واقعے کی مذمت نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈا پور کی ’مِنی اے پی سی‘ پشاور میں ہونی چاہیے تھی، فیصل کنڈی خواجہ آصف کا کہنا تھا ک بانی پی ٹی آئی جیل سے اخبارات میں آرٹیکل، پریس ٹاک اور بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس کے قومی سانحے پر مذمت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے، اور اس بار آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کی ریلیف لینے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اور کسی سیاسی جماعت کو انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ حذیفہ رحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی محرومی کی ذمہ دار وفاق کے بجائے ماضی کی بلوچ صوبائی حکومتیں ہیں، جو عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہیں۔ انہوں نے...
مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دینے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے جن کا مقصد کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنا اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ریاستی باشندوں...

عمران خان مردم شناس انسان نہیں، میری امیدیں ٹرمپ سے نہیں، خان اور پاکستانی عوام سے ہیں:شاندانہ گلزار
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مردم شناس انسان نہیں ہیں ،انہیں لوگوں کی پہچان نہیں ہے، ہم سے عہدوں کا درست انتخاب کرنے میں غلطیاں ہوئی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے اندر شیروانی گینگ کون ہے ؟ جس پر شاندانہ گلزار نے جواب دیا کہ جس دن مجھے ثبوت ملے گا میں ایسے لوگوں کو خود ایکسپوز کروں گی۔شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے سے متعلق شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ مجھے خواتین کا شیر افضل مروت کہا جاتا ہے ، مروت کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، جتنی قربانیاں...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ نام نہاد جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ سے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور سماجی تانے بانے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا آسان ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے حوالے سے خاص طور پر بھارت کی طرف سے یکطرفہ طور پر متنازعہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی بے حسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد جموں...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نےنے حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا ہےاور عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ ریاست خطرے میں ہے، حیرت ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے، وزیر اعظم افطار کیلیے دعوت دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات کیوں نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز، پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر اداروں...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی سستی کرینگے، وزیراعظم: بڑے ریلیف پیکج کی تیاری، دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کا قیام نہ صرف ملک میں ایک ماڈل ہو گی بلکہ معیاری تعلیم، تحقیق اور اپلائیڈ سائنسز میں ترقی کی بنیاد پر دنیا کے اعلیٰ تعلیمی مراکز میں بھی نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز یہاں سیکٹر ایچ-16 میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ ریویو اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لیے خوشی کا لمحہ ہے، دانش یونیورسٹی کے قیام کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقعے پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں بڑے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے اور وفاقی حکومت پر واضح کیا ہے کے سندھ کو انڈس ریور سسٹم سے کسی نئے کینال کا منصوبہ قبول نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی یہ سمجھتی ہے کے ارسا میں وفاق اور ایک صوبے کی اکثریت کے بنیاد پر سندھ کے آئینی اعتراضات کو بلڈوز کیا جاتا ہے اس لئے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ارسا چیئرمین اور ارسا میں وفاق کا رکن سندھ سے لیا جائے۔ یہ مطالبات ہفتے کو وزیراعلیٰ ہاؤس...
گزشتہ چند برسوں کے دوران آن لائن شاپنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، بلکہ اب تو 90 فیصد افراد آن لائن شاپنگ کو ہی ترجیح دیتے ہیں، اور جب رمضان ہو تو ہر کوئی بازاروں کے چکر کاٹنے سے بہتر آن لائن خریداری کو ہی سمجھتا ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں وقت جب مہنگائی اپنے عروج پر ہو۔ پاکستان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی شاید ضرور ہوئی ہو، لیکن کپڑے، جوتے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کسی قسم کی رعایت نظر نہیں آتی۔ مغلیاز: یہ انسٹاگرام کا ایک ایسا پیج ہے جہاں سے خواتین کے آن لائن کپڑے بہت ہی مناسب قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں۔ صرف مناسب قیمت میں ہی نہیں...
لاہور: بھارت میں حکمران جماعتوں بی جے پی اور آریس ایس پر تنقید کرنا سنگین جرم بن گیا، المّیہ یہ کہ بانی ِبھارت مہاتما گاندھی ’’باپو‘‘ کی اولاد بھی اپنا آزادی رائے کا حق استعمال نہیں کرسکتی اور اس کے لیے اپنے ہی دیس میں زمین تنگ ہونے لگی۔ چند دن قبل ریاست کیرالہ میں گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما ، گوپی ناتھ نائر کے مجسمے کی تقریب رونمائی میں کہا ’’آرایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت ٹوٹ جائے گا‘‘۔ بعد ازاں آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارکنوں...
کراچی: معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گردشی معیشت کو فروغ دینے سے پاکستان کو معاشی، ماحولیاتی اور سماجی مسائل اور بحرانوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ جس میں کاروباری بڑھ سکیں اور معیشت ترقی کرسکے، ترقی یافتہ ممالک اور بہت سے ترقی پذیر ممالک آج لینیئر معیشت سے نکل کر گردشی معیشت کی طرف جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گردشی معیشت سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، جیسا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ شدید ہوتا جارہا ہے، لیکن اگر فصلوں کی باقیات کو...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہر کے مسائل اور اس کے حقوق کے حوالے سے اہم باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے اور یہاں بانیان پاکستان کی اولادیں رہتی ہیں جنہوں نے اس شہر کو بنایا تھا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی آج اپنا حصہ مانگ رہا ہے اور یہ شہر دوسروں صوبوں سے آنے والوں کو اپنی گود میں بٹھاتا ہے، مگر اب شہر اور اس...
اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا ہے، اور عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست خطرے میں ہے، حیرت ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے، وزیر اعظم افطار کیلیے دعوت دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات...
وفاقی حکومت 6 کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے، نثار کھوڑو پانی کے 1991ء معاہدے کے تحت پانی کی تقسیم پیرا ٹو کے تحت کی جائے ، وزیراعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دریائے سندھ پر 6 کینال کے منصوبے کو مسترد کردیا اور وفاقی حکومت پر واضح کیا کہ سندھ کو انڈس ریور سسٹم سے کسی نئے کینال کا منصوبہ قبول نہیں ہے ۔4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں بڑے جلسے کا بھی اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
کراچی: سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف کی پامالی ہوتی، نہ تو میڈیا اور نہ ہی سیاست آزاد ہے۔ کراچی میں اپنی نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر شخص چاہتا ہے ملک ترقی کرے اس کا گھر ترقی کرے، آج صاحب اقتدار کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں کہ نوجوان کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام صوبوں میں انتشار ہے، ہماری جماعت کا مقصد اقتدار نہیں، ہم ان جماعتوں کو چھوڑ کر آئے جو اقتدار...
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے معروف عالم دین مفتی منیر شاکر کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ممتاز عالم دین مفتی منیر شاکر کی شہادت پر مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک میں روزانہ مساجد میں دھماکے اور علماء کی ٹارگٹ حکومت کہاں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ علماء کا پے درپے قتل افسوسناک اور مذہبی طبقے کے خلاف گہری سازش ہے، مفتی منیر شاکر سمیت دیگر علماء کے قاتلوں کی گرفتاری پرکوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر مساجد مدارس محفوظ نہیں تو عام مقامات کیسے محفوظ...
یورپی رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں خطاب کے دوران یوکرینی صدر نے کہا کہ میں آپ سے یہ بھی کہتا ہوں کہ آپ یوکرین اور مستقبل میں اپنے ممالک میں فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے بارے میں نہ بھولیں کیوں کہ ہم سب کو تحفظ کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امن کا راستہ غیر مشروط طور پر شروع ہونا چاہیے، تاہم روس امن معاہدے میں رکاوٹ بن رہا ہے، لہٰذا روس پر مذاکرات کے بجائے دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے کیوں کہ وہ ایک ہی زبان سمجھتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جاری بیان میں یہ بات بتائی۔ پوسٹ کے مطابق یوکرین کے...
27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ...
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا خوش حال ترین صوبہ بننے جا رہا ہے اور ریکوڈک منصوبے کی بحالی کے ساتھ مستقبل میں خوش حالی آئے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ٹو کے اندر پاکستان میں انڈسٹریز کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اب ہم پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں اور پاکستان کے اسپیشل اکنامک گروپ آباد کریں، اس مقصد کے لیے اب چین اور پاکستان کے کاروباری اداروں میں اشتراک کے ذریعے ہم دوسرے مرحلے میں سی پیک کو کامیاب کرنے کی بنیاد فراہم کر...
اسلام آباد: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کا سالانہ اجلاس اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات ہوئے۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات ہوئے جس میں متفقہ طور پر درج عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں سرمد علی صدر، ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر، اطہر قاضی سیکرٹری جنرل، نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اے پی این ایس اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق شہاب زبیری نائب صدر، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی اے پی این ایس کے عہدیداروں کو مبارکباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر 6 کینال منصوبے کے حوالے سے کھل کر سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دریائے سندھ پر 6 کینال کے منصوبے کو مسترد کردیا اور وفاقی حکومت پر واضح کیا کہ سندھ کو انڈس ریور سسٹم سے کسی نئے کینال کا منصوبہ قبول نہیں ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 4 اپریل کو 46ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کی عوام گڑھی خدابخش...
سانحہ جعفر ایکسپریس پر نام نہاد بلوچ قوم کے رہنماں کی خاموشی معنی خیز ہے، خرم دستگیر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول سانحہ جب ہوا تو جنرل راحیل شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کردیا، لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے، سارے وفاقی وزرا کو ہدایات ملی ہوئی ہیں کہ آپ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف ٹوئٹس شروع کردیں۔ فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی سطحی قسم کی مہم چلائی گئی، اس کے بعد سے ہم اس تقسیم سے نکل نہیں پا رہے اور یہ تقسیم بڑھتی جا رہی...
اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف رجحان کے خلاف آگہی پیدا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے حقیقی پیغام کا پرچار کرنے کے اپنے عزم پر مضبوطی سے کاربند ہے جو محبت، امن اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ...

پاکستان عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے,قونصل جنرل یانگ یوڈونگ
سٹی42: کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے، گزشتہ روز عوامی جمہوریہ چین کے کراچی قونصلیٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے اور مسافروں کو یرغمال بناکر قتل کرنے کی شدید مذمت کی۔ قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا، چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ ہم جعفرایکسپریس پر حملے کے واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور چین ان لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے جن کے پیارے اس واقعے میں مارے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دریائے سندھ پر 6 کینال کے منصوبے کو مسترد کردیا اور وفاقی حکومت پر واضح کیا کہ سندھ کو انڈس ریور سسٹم سے کسی نئے کینال کا منصوبہ قبول نہیں ہے۔4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں بڑے جلسے کا بھی اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 4 اپریل کو 46ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کی عوام گڑھی خدابخش بھٹو کے جلسے...
مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے تجزیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ٹرمپ کی دعوت کے جواب میں امریکہ کو غنڈہ گرد ریاست قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اسقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی تھنک ٹینک نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی پالیسی کے لیے ابھی تک کوئی واضح تزویراتی سمت نہیں ہے۔ مشرق وسطی کے امور بارے امریکی تھنک ٹینک نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف سیاسی اور اقتصادی دباؤ کی پالیسی کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ اس الجھن کا شکار ہے کہ ایران سے کیسے نمٹا جائے۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے...
ابو الکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر نئی دہلی کے صدر نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ صبر اور نماز کے ذریعہ اللہ کی مدد حاصل کریں اور ملکی احوال کیسے بھی ہوں صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ ابو الکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی نے کہ کہ مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ اللہ کی اطاعت کو انجام دے اور پورے صبر و تحمل کے ساتھ اس راستہ پر ڈٹا رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اللہ کی معصیت کو ترک کرکے اللہ کی مقدر کردہ چیزوں پر صبر کرے اور اپنی ذات کو ہر برائی سے روکے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں جو حالات چل...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکریٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے۔ انہوں نے کہا...
وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعوی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ بھارت کے مسلمان ان موجودہ مشکلات پر قابو اسی وقت پاسکتے ہیں جب وہ صبر و استقامت اپنے اندر پیدا کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر وقف اوکھلا نئی دہلی میں منعقدہ ایک افطار پروگرام میں جماعت کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے اور ہم سب اس کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے کو ماہِ قرآن کہا گیا ہے، اسی لئے ہم سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اس ماہ میں قرآن سے ہمارا تعلق زیادہ سے زیادہ گہرا اور مضبوط ہو۔ انہوں نے...
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دہشت گردوں کو دکھ ہو اکہ شریف اللّٰہ کو کیوں امریکا کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے واقعے کی مذمت نہیں کی، وہ جیل سے 3 اور 4 صفحات کے خط لکھتے ہیں، اخبارات میں آرٹیکل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔ الحمد للّٰہ۔۔۔ ملک...
لاہور: پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے درمیان پاور شئیرنگ فارمولے کے معاملے پر کہا ہے کہ پی پی پی پنجاب میں اپنا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) یا انتظامی افسر لگانا نہیں چاہتی اور صوبائی بیوروکریسی میں ہمارا کوئی گروپ نہیں ہے۔ پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے سےاجلاس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد ملک کو مسائل اور مشکلات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنے گا۔بجلی نرخوں کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے...
شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ملک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، جمعتہ الوداع کو آنے والے عالمی یوم القدس کو ملکی عوام دنیا بھر کیلئے مثالی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مقامی لان میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت افطار عشائیہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں خرابی حالات کی تمام تر ذمہ داری یورپی ممالک پر عائد ہوتی ہے، سامراجی قوتوں نے فلسطینیوں سے ان کی زمین سے...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سندھ کونسل نے کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا جہاں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت اراکین پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 4 اپریل کو 46 ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کے عوام گڑھی خدابخش بھٹو کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے بھرپور خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کی...
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ الحمد للّٰہ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے۔حمزہ شہباز نے شملہ پہاڑی علاقے میں پارٹی کارکن گڈو شاہ کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کی اور گھر کے باہر کارکنوں سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ گڈو شاہ ایک محنتی اور ایماندار کارکن تھے، انہوں نے پارٹی کےلیے بہت خدمات انجام دیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ الحمد للّٰہ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔حمزہ شہباز نے یہ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 15 مارچ عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی۔ یہ اقدام پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کی بات ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ہمیشہ دین اسلام کے تحفظ کے لیے سرگرم رہا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دین اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، لیکن مغربی ممالک میں اسلام مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلائی...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا، اس کے برعکس بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر براقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کم از کم 40 ایغور مسلمانوں کی چین کو حوالگی پر تھائی لینڈ کے حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ اس مسلم اقلیتی گروپ کے ارکان کو چین میں ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ''ایغوروں اور دیگر گروہوں کو زبردستی چین واپس کرنے کے لیے، جہاں وہ تشدد اور جبری گمشدگیوں کا شکار ہیں، غیر ملکی حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کی چینی حکومت کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ مبصرین...

صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافتی مماثلت پر مبنی ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق یہ بات صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران کہی ، جنہوں نے ہفتہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور...

وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔(جاری ہے) اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
پشاور:خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر صنعت و تجارت تنویر حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و تجارت تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں نواز شریف کے جاری کردہ منصوبے روکے گئے اور ترقیاتی منصوبوں پر پی ٹی آئی نے بھونڈی سیاست کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ جبکہ آنے والے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے اور پاکستان کو کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کے خلاف...
دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے، پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گڈ گورننس سے ان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے۔ دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعہ کی شدید الفاظ میں...
دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 21 پاکستانیوں کی شہادت پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ دشمن کے عزائم کیا ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد میں دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا ایک ہی چہرہ ہے اور وہ بھارت ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واقعہ نہ پہلا ہے نہ آخری، بھارتی ایجنٹس پاکستان میں حالات خراب کر رہے...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیج پرتاپ سنگھ یادو نے اپنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے پولیس افسر کو ناچنے کا حکم دے دیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ تیج پرتاپ نے پولیس افسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اے سپاہی، آج ہولی کا تہوار ہے، ہم ایک گانا بجائیں گے، تمہیں اس پر ٹھمکا لگانا ہے۔ سابق وزیر نے پولیس افسر کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر وہ رقص نہیں کرے گا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ واقعہ پر بھارتی سیاسی رہنما تیج پرتاپ کو لوگوں کی جانب سے شدید...
مرکزی ترجمان شایہ مری نے کہا کہ یہ صرف ایک توانائی پالیسی نہیں، بلکہ عوام کے خلاف معاشی جنگ ہے، جس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، حکومت کو ہمارے مستقبل کو تجارتی مفادات کے ہاتھوں فروخت کرنا بند کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی والے صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبور...
ویب ڈیسک : قائم مقام صدر سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات ہوئے، مسلمانوں کے خلاف تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحدہونا ناگزیر ہے۔ یوسف رضاگیلانی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں عالمی سطح پر مذاہب کے احترام کو یقینی بنانے پر زور دیا، کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف غلط فہمیوں اورمنفی پروپیگنڈے سے چیلنجز درپیش ہیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات بھی ہوئے،بعض ممالک میں سیاسی گروہ اور انتہا پسند افراد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات چلاتے ہیں ، مغربی میڈیا میں اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی یا انتہا...
اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے اور بچوں کو ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی، سانحہ جعفر ایکسپریس سے ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص سیاسی جماعت نے وہی بات کی...
صوبائی شرجیل میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ ستمبر 2025ء میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب مئی 2025ء تک مکمل کر دیا جائے گا، یعنی یہ منصوبہ مقررہ مدت سے پانچ ماہ قبل مکمل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی کے جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ کنسلٹنٹس نے سینئر وزیر کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں پیشرفت، حائل رکاوٹوں اور تکمیل کے متوقع وقت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ...
شجرکاری مہم کے سلسلے میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، درخت لگانا نہ صرف ایک نیکی، بلکہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ، مساجد اور مختلف اداروں کو شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے درخت لگانے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ موسم بہار کی شجرکاری کی مناسبت سے انہوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ درخت زمین کی زینت...
جنوبی افریقہ کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افسوسناک بے دخلی کا نوٹس لیا ہے اور تمام متعلقہ اور متاثر اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنے رابطے میں سفارتی آداب کو برقرار رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ریمارکس دینے پر ملک بدر کر دیا، جس پر جنوبی افریقی صدر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا امریکا کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقی سفیر پر امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کرنے کا الزام لگایا...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کو 27 کے بجائے 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے پر مجبور کرنا ظلم اور ان سے کھلی جنگ کرنے کے مترادف ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابل مذمت ہیں، شمسی توانائی صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے، یہ عمل متبادل انرجی صارفین پر براہ راست حملہ اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل سے غداری ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ صارفین...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے موسمیاتی تبدیلیوں پر ممکنہ طور پر فنڈز بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ پہلے اقتصادی جائزہ بارے ہونیو الے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد...
کوئٹہ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی ہے، روزگار، کاروبار اور بارڈر بند ہیں۔ باہر سے مزدوری کیلئے آنے غریبوں کی بھی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدترین بدامنی کی لہر چل رہی ہے۔ شاہراہیں محفوظ ہیں، نہ ٹرینیں ہر طرف خوف، دہشت، مایوسی اور پریشانی کا دور دورہ ہے۔ حکومت و سکیورٹی ادارے غافل ہیں، جبکہ عوام غیر محفوظ ہیں۔ بولان ٹرین واقعہ قابل مذمت ہے۔ دو دن گزرنے کے باوجود سینکڑوں افراد بازیاب نہ کرائے جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے...
ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا ۔ محمد اورنگزیب نے نجی تی وی سے گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد بہت بہترطورپررہا اور آئی ایم ایف نےاپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )شپ بریکنگ سیکٹر نے تجویز دی ہے کہ حکومت بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی میں خصوصی اقتصادی زون تیار کرے گڈانی میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا شپ بریکنگ یارڈ ہے جو تقریبا 132 پلاٹوں پر مشتمل ہے 1980 کی دہائی میں یہ شپ بریکنگ یارڈ کی قیادت کر رہا تھا لیکن الانگ بھارت اور چٹاگانگ بنگلہ دیش میں نئی سہولیات سے مسابقت نے اس کی پیداوار کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے فی الحال یارڈ تقریبا 6,000 کارکنوں کو ملازمت دیتا ہے اور 1980 کی دہائی میں اس نے جو اسکریپ کیا تھا اس کے پانچویں حصے سے بھی کم پیدا کرتا ہے.(جاری ہے) شپ بریکنگ بحری...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین نے سندھ میں ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی طریقوں کو متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اس جنوب مشرقی صوبے میں فصل کی بہت زیادہ صلاحیت ہے لیکن کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع نہیں دے رہا ہے سندھ کے ٹماٹر کے شعبے کو جو پاکستان کے زرعی منظر نامے کا ایک اہم جزو ہے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، جو فصل کی نشوونما اور پیداواری صلاحیت میں رکاوٹ ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی کارکردگی اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے جدید زرعی طریقوں کو اپنانا ناگزیر ہے سندھ میں ٹماٹر کی کھپت کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کے ان پراسیکیوٹرز اور عہدیداروں کا احتساب کرنے کا عزم کیا ہے جنہوں نے ان کے خلاف قانونی مقدمات کی پیروی کی تھی واشنگٹن میں امریکی محکمہ انصاف کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریر میں انہوں نے جنوری میں اپنی وائٹ ہاﺅس میں واپسی سے قبل کی صورتحال کی ایک تاریک تصویر پیش کی انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون نافذ کرنے والے چیف آفیسر کے طور پر رونما ہونے والی غلطیوں اور زیادتیوں کے لیے مکمل احتساب کا مطالبہ کروں گا امریکی عوام نے ہمیں ایک مینڈیٹ دیا ہے ایسا مینڈیٹ جیسا کہ بہت کم لوگوں نے سوچا تھا.(جاری ہے) امریکی...
اسلام ٹائمز: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 کروڑ مسلمانوں کیجانب سے وقف ترمیمی بل کیخلاف مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو ای میل بھیجنے اور مسلم پرسنل لاء بورڈ، ممتاز قومی اور ریاستی سطح کی مسلم تنظیموں اور اہم افراد کی وسیع نمائندگی کے باوجود مودی حکومت نے نہ صرف اپنے موقف پر نظرثانی کرنے سے انکار کیا ہے بلکہ اس بل کو مزید سخت اور متنازع بنا دیا ہے۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو 5 کروڑ مسلمانوں کے ای میل، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین میں امریکہ کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے پیوٹن اور امریکی سفیر سٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز ماسکو میں ملاقات کی تھی جس کے بعد کریملن نے کہا تھا کہ وہ امن عمل کے بارے میں امریکہ کی ’محتاط رہتے ہوئے امن کے لیے کوشش سے اتفاق کرتا ہے.(جاری ہے) ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں کہا کہ بات چیت نے بہت اچھا موقع فراہم کیا ہے کہ یہ خوفناک، خونی جنگ بالآخر ختم ہوسکتی ہے تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پوٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ...
امریکا میں ایک 28 سالہ خاتون نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کر دی جب اسے معلوم ہوا کہ اسے کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ خفیہ طور پر ایک گھر خرید لیا ہے۔ خاتون نے منگیتر کی اس حرکت کو سوشل ویب سائٹ reddit پر ایک سرخ بتی کے طور پر بیان کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ اور اس کا منگیتر شادی کی تیاری کر رہے تھے۔ اس نے کہا کہ ان کے پاس بچت کرنے، کوئی اچھی جگہ تلاش کرنے اور اسے اپنا گھر بنانے کے بڑے منصوبے تھے اور وہ اس پر بہت بات کرتے تھے۔ خاتون نے مزید کہا کہ ہم اس موسم گرما میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52 لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )وائٹ ہاﺅس نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے بدلے ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے معاہدے پر ناقابلِ عمل مطالبات کر رہا ہے. امریکی نشریاتی ا دارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی قومی سلامتی کونسل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس بہت برا جوا کھیل رہی ہے یہ سمجھ کر کہ وقت اس کے ساتھ ہے ایسا نہیں ہے .(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس ڈیڈلائن سے بخوبی واقف ہے اور اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اگر یہ ڈیڈ لائن گزر گئی تو ہم اس کے...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 ) انسانی تنظیم ڈینش ریفیوجی کونسل (ڈی آر سی) نے جنگوں اور عام شہریوں پر حملوں سے اگلے دو سالوں میں دنیا بھر میں 67 لاکھ لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ امریکا، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے بین الاقوامی امداد کی تباہ کن بندش نے پہلے ہی لاکھوں کمزور افراد کو ضروری مدد سے محروم کر دیا ہے. غیرملکی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی آر سی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 26 لاکھ ہے.(جاری ہے) تنظیم نے کہا کہ اس کی عالمی نقل مکانی کی پیش گوئی 2025 میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا ہے اور ملک کو ایک بہت بڑے سانحہ سے بچایا ہے، آرمی سکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحہ سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چار دسمبر...
اسلام آباد: مرکزی ترجمان پی پی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی مسترد کر دی، ترجمان شازیہ مری نے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابل مذمت ہیں، شمسی توانائی صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کی بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبورکیا جا رہا ہے۔ شازیہ مری نے کہا یہ عمل متبادل انرجی صارفین پر براہ راست حملہ اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل سے غداری ہے، صارفین کو قومی گرڈ سے 65 روپے یا...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی...