اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافتی مماثلت پر مبنی ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق یہ بات صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران کہی ، جنہوں نے ہفتہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ دونوں ملکوں کے مابین فضائی روابط اور جہاز رانی کے شعبوں میں روابط بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلیم، صحت، زراعت اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے امکانات موجود ہیں،انہوں نے دونوں ممالک کے مابین عوامی اور ثقافتی تبادلے بڑھانے پر بھی زور دیا۔

صدر مملکت نے بنگلہ دیش کو سفید چاول کی برآمد کے حوالے سے یادداشت پر دستخط پر اظہارِ اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔بنگلہ دیش تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافتی مماثلت پر مبنی ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو مائیکرو فنانس ، سماجی ترقی کے میدان میں شاندار کام کرنے پر پاکستان میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے ہیلتھ ٹورازم کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا ۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیشی طلبا پاکستانی یونیورسٹیوں سے اعلی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے ہائی کمشنر کو دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تعاون بڑھانے کے شعبوں میں صدر مملکت نے اور ثقافتی ہائی کمشنر بنگلہ دیش نے کہا کہ

پڑھیں:

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی جنرل ساحر، ائر چیف سے ملاقاتیں: پاکستان، بحرین کا فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد؍ راولپنڈی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان اور بحرین کی  عسکری قیادت نے موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، تینوں مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو 'گارڈ آف آنر' پیش کیا۔ بعد ازاں کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن یحییٰ بن سلمان الخلیفہ نے ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ائر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا مذہبی تاریخی اور بے مثال برادرانہ تعلقات ہیں ملاقات میں فوجی تعاون  اور تربیت کے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جنرل شیخ محمد نے  پی اے ایف کی غیر معمولی ترقی خود انحصاری میں پیشرفت کی تعریف کی اور فضائی افواج کے درمیان  تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحرین ائر فورس کی آپریشنل تیاری کیلئے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن پر قائم مقام صدر کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت
  • سندھ کے ٹماٹر کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے جدید ترین زرعی طریقوں کی ضرورت ہے: ویلتھ پاک
  • شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست، ڈی سی ایسٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری
  • فوج متحد، بھارتی میڈیا سنسنی نہ پھیلائے، آئی ایس پی آر بنگلہ دیش
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی جنرل ساحر، ائر چیف سے ملاقاتیں: پاکستان، بحرین کا فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
  • سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم
  • آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت
  • کنزیومر کورٹس بڑھانے کی ضرورت