کوئٹہ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی ہے، روزگار، کاروبار اور بارڈر بند ہیں۔ باہر سے مزدوری کیلئے آنے غریبوں کی بھی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدترین بدامنی کی لہر چل رہی ہے۔ شاہراہیں محفوظ ہیں، نہ ٹرینیں ہر طرف خوف، دہشت، مایوسی اور پریشانی کا دور دورہ ہے۔ حکومت و سکیورٹی ادارے غافل ہیں، جبکہ عوام غیر محفوظ ہیں۔ بولان ٹرین واقعہ قابل مذمت ہے۔ دو دن گزرنے کے باوجود سینکڑوں افراد بازیاب نہ کرائے جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی اداروں اور حکومتی غفلت کی وجہ سے مزدور، طالب علم شہری، ڈرائیور اور بچوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ بدامنی کے واقعات ختم نہیں ہو رہے ہیں۔ روزگار، کاروبار اور بارڈر بند ہیں۔ باہر سے مزدوری کیلئے آنے غریبوں کی بھی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔ بلوچستان جل رہا ہے۔ ہر طرف نفرت، خوف، جنازے اور لاشیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندوق اور طاقت سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ صوبائی حکومت بامقصد اور مخلصانہ مذاکرات کے ذریعے عوام کے مسائل کا حل یقینی بنائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

بی جے پی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے میں دوریاں پیدا کرنےکا کام کر رہی ہے اور وہ مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فرقہ وارانہ کشیدگی کو دانستہ طور پر ہوا دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے میں دوریاں پیدا کرنےکا کام کر رہی ہے اور وہ مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زعفرانی جماعت تفرقہ انگیز سیاست کر رہی ہے اور وہ اپنا ووٹ بنک مضبوط کرنے کیلئے فرقہ واریت کو خوب ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشی بدحالی اور بے روزگاری عروج پر ہے لیکن بی جے پی کو اس کی کوئی فکر نہیں اور اس کا سارا دھیان مذہبی اختلافات پیدا کرنے کی طرف ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کی سیاست کے انتہائی سنگین مضمرات ہون گے، اس کی تقسیم کی سیاست بھارت کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست سے ہوشیار رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرین حملہ، تانے بانے کابل، نئی دہلی سے ملنے لگے
  • کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
  • پانی کے معاملے پر مقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول
  • پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول
  • ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کامیاب ہونگے: بلاول بھٹو
  • بی جے پی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے، محبوبہ مفتی
  • ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت سے ملک میں حالات خراب ہونگے، محبوبہ مفتی
  • بلوچستان کے مسئلے کا حل بندوق نہیں بات چیت ہے، عبدالمالک بلوچ
  • کچھ عناصر نے بلوچستان واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، عطاء اللہ تارڑ