Express News:
2025-03-16@09:13:22 GMT

باپو کی اولاد غیرمحفوظ ، گاندھی کے پڑپوتے پر حملہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

لاہور:

بھارت میں حکمران جماعتوں بی جے پی اور آریس ایس پر تنقید کرنا سنگین جرم بن گیا، المّیہ یہ کہ بانی ِبھارت مہاتما گاندھی ’’باپو‘‘ کی اولاد بھی اپنا آزادی رائے کا حق استعمال نہیں کرسکتی اور اس کے لیے اپنے ہی دیس میں زمین تنگ ہونے لگی۔ 

چند دن قبل ریاست کیرالہ میں گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما ، گوپی ناتھ نائر کے مجسمے کی تقریب رونمائی میں کہا ’’آرایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت ٹوٹ جائے گا‘‘۔

بعد ازاں آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارکنوں نے ایک مقام پر تشار گاندھی کی کار روک کر ان پہ حملہ  کیا مگر محافظوں نے انھیں بچا لیا، اس حملے کے بعد تشار گاندھی نے کہا’’میں قوم کے غداروں اور دغابازوں کے خلاف بولتا رہوں گا اگر گاندھی جی کے قاتلوں کی اس خطرناک اولاد کا راستہ نہیں روکا گیا تو یہ ایک دن انکا مجسمہ بھی گرا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب آرایس ایس کے خلاف لڑائی تحریک آزادی ہندوستان سے زیادہ اہم ہو چکی، یہ جماعت بھارتی قوم کی سب سے بڑی دشمن ہے۔‘‘

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب کا جواز نہیں،وزیراعظم

امریکا ،یورپ اور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے واقعات میں اضافہ ہو
بھارت کیخلاف اسلامو فوبیا پھیلانے پر کاروائی کی جائے ،انسداد اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا

انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا،3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب یا مقدس علامتوں کی بے حرمتی کا کوئی جواز نہیں۔وزیراعظم نے مزیدکہاکہ پاکستان اسلام کے محبت اور امن کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ بھارت سمیت ہر اس ملک کے خلاف موثراقدامات کیے جائیں جو ریاستی سطح پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ نائن الیون کے حملوں کے بعد امریکا اور یورپ میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویئے کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، اسلامو فوبیا سے مراد مسلمانوں سے بے وجہ خوف اور تعصب ہے جس کا مسلم کمیونٹی کو نفرت اور جسمانی حملوں کی صورت میں سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ نسلی تعصب اور مذہبی امتیاز کی ایک شکل ہے جس میں ’’ بھارت اور بالخصوص مغربی ممالک میں‘‘ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔دنیا میں بڑھتے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے 2022 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں 15مارچ کو ’’اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن‘‘ منانے کی تجویز دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں گاندھی کے پڑپوتے پر حملہ
  • آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب کا جواز نہیں،وزیراعظم
  • دہشت گردی میں بھارت، افغانستان ملوث، حملہ آور کسی کو ساتھ لیکر نہیں گئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت : امرتسر گولڈن ٹیمپل میں ایک شخص کا حملہ ، 5 افراد زخمی
  • جعفر ایکسپریس حملہ پاکستان میں بھارت کی دہشتگرد ذہنیت کا تسلسل ، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستانیوں کو والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کے جھنجھٹ سے آزادی مل گئی ،مگر کیسے ؟ جانیں
  • بلوچستان ٹرین حملہ: بھارت نے اسلام آباد کا الزام مسترد کر دیا
  • بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا، جعفر ایکسپریس حملہ میں بھی ملوث: پاکستان
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ، دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے ،پاکستان